2025-05-25@10:48:07 GMT
تلاش کی گنتی: 5417
«بیرون ملک جا»:
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ شام کے بعد بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیمرگرہ 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21، کاکول میں 8 جبکہ چراٹ میں...
پارٹی کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے کو پاکستانی تاریخ میں اہمیت حاصل ہو گئی ہے، 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بنا اور دس مئی کو ایٹمی پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی شرارتوں کا ایسا جواب دیا کہ مودی فوری ٹرمپ کے سامنے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوا، ان حالات میں یوم تکبیر کو بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر "امت کا پشتی بان، مضبوط پاکستان" کے عنون کے تحت ملک گیر پروگرام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) پاکستان کے معروف ماہرمعاشیات قیصر بنگالی کے بقول، '’’ملک میں کئی صنعتی علاقے اور خصوصی اقتصادی زونز پہلے سے ہی ہیں لیکن ان میں عملی طور پر کوئی صنعت قائم نہیں کی گئی، جو اس بات کا مظہر ہے کہ صرف ترامیم کرنے یا ادارے بنانے سے ترقی ممکن نہیں۔‘‘ ڈی ڈبلیو سے ایک خصوصی انٹرویو میں بنگالی نے مزید کہا، ’’پاکستان میں ادارہ جاتی فریم ورک کی موجودگی اور اس میں بہتری خوش آئند تو ہے لیکن صرف ادارے قائم کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔‘‘ ترقی کی راہ میں بڑی پیش رفت یا محض کاغذی وعدے؟ پاکستان کی قومی اسمبلی نے حال ہی میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم اور لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اصغر زیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بیرون ملک تعلیم کی خاطر اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے سب سے ضروری کام ریسرچ ہے۔ ان کے بقول اس سلسلے میں ایک سال پہلے ہی کام شروع کر دینا چاہیے، ''کون سے ملک میں، کون سی یونیورسٹی میں، کس کس طرح کے اسکالرشپس دستیاب ہیں؟ ان کے لیے شرائط و ضوابط کیا ہیں۔ اپنا ذاتی بیان بہت سوچ سمجھ کر لکھنا چاہیے، جس سے آپ کی تعلیمی کامیابیاں، غیر نصابی سرگرمیاں اور آپ کی قائدانہ صلاحیتیں بھی ظاہر ہوں، اور یہ بھی کہ آپ...
سولہ امتحانی مراکز میں ملک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس شامل ہیں، جنہوں نے اپنے طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کروائی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امسال موسمِ گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اوقات کو مختصر کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو سہولت میسر ہو اور وہ بروقت امتحانات مکمل کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز مورخہ 24 مئی بروز جمعہ سے ہو چکا ہے۔ اس سال امتحانات کے انعقاد کیلئے ملک بھر میں 16 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن...
ملک کے مختلف مقامات پر آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں آج بھی آندھی اور بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، میانوالی، اوکاڑہ، قصور، گجرات، سیالکوٹ میں مزید بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، بارکھان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بٹگرام اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان سے نقصانات ہوئے، مختلف حادثات میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، کئی شہروں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مریم نواز اس وقت ایک طاقتور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ٹرانسفر، پوسٹنگ یا کوئی اور کام سب وزیراعلیٰ کی مرضی کے مطابق ہورہے ہیں۔ کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ایز کو کہاکہ جو کام میں کام کررہی ہوں تمام لوگ اس کو اون کریں اور اس کا کریڈٹ لیں۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا کچھ ماہ قبل نواز شریف نے بھی پنجاب کے تمام ڈویژنز کے لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں ان کو یہی ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر تجاوزات کے حوالے سے حلقوں میں انہیں تنقید کا سامنا ہے تو اپنے حلقے کے لوگوں...
’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے ہو‘ میں نے اتنا مہنگا دہی آج تک نہیں دیکھا‘‘ وہ مسکرا کر بولا ’’تم درست کہتے ہو‘ میری بیوی بھی مجھے روز طعنے دیتی ہے لیکن میں کیا کروں مسئلہ اعتبار کا ہے‘ یہ دہی اٹالین میاں بیوی بناتے ہیں اور ہم دس دوست اس کے خریدار ہیں‘‘ اس نے اس کے بعد مجھے ڈبہ دکھایا‘ پلاسٹک کے ڈبے پر اس کے نام کا اسٹیکر لگا تھا‘ وہ اس کے بعد بولا ’’یہ دس ڈبے نام کے ساتھ آتے ہیں‘ ہم یہاں سے پک کر لیتے ہیں‘ ہم اگر نہ لیں تو لائین میں اور لوگ بھی موجود ہیں‘ یہ ان کے پاس چلا جائے گا اور اس کے...
لاہور: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نئے آنے والے جہازوں نے بھارت کو مات دی اور ہم نے جنگ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے جیتی ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے لاہور میں پاکستان کیمیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا، جنگ بھی ہم نے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے جہازوں نے بھارت کو کیسی مات دی، مودی نے کہا رافیل کی مدد سے اپنے ملک سے ملیا میٹ کردیں گے لیکن پھر دیکھا کیسے وہ گر گئے، انڈسٹری کو اپنی جنگ جیتنی ہے تو آگے بڑھنا...
اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔ 26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکر دیا گیا ہے۔ پہلے مختلف روٹس پر کرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔شہریوں نے اس فیصلے...
فاؤنڈیشن فار آرٹس، کلچر اینڈ ایجوکیشن نے سلک روڈ کلچر سینٹر اور لاہور جیز کلب کے تعاون سے چوتھے انٹرنیشنل جیز فیسٹیول کا آغاز آڈیٹوریم میں کردیا۔ یہ بھی پڑھیں سلک روڈ کلچر سینٹر میں ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ آرٹسٹ کیمپ جاری، اہم شخصیات کی شرکت یہ فیسٹیول 23 مئی کو اسلام آباد میں شروع ہوا ہے، اور 24 و 25 مئی کو لاہور میں جاری رہے گا۔ اس میں اسپین، پرتگال، پولینڈ، آسٹریا اور پاکستان کے فنکار اپنی جیز موسیقی پیش کررہے ہیں۔ فیسٹیول میں یورپ کے مختلف جدید جیز اسٹائلز، ثقافتی رنگ، لائیو پرفارمنس، فنکاروں کے اشتراک اور موسیقی کی تربیتی کلاسز شامل ہیں۔ اس سال کے نمایاں فنکاروں میں پاکستان سے بائلر روم کے ’جو بھی‘ اور...
کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کی گرفتاری دالبندین شہر سے عمل میں آئی،ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ می ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے،ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث رہا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا،اس کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم سے متعدد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بنگلہ دیش تقریباﹰ 170 ملین کی آبادی والا ایک ایسا جنوبی ایشیائی ملک ہے، جہاں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف گزشتہ برس ملکی طلبہ کی قیادت میں ہونے والے ملک گیر عوامی مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ یوں ان کا 15 سالہ سخت گیر دور اقتدار ختم ہو گیا تھا اور ملک میں ایک نگران عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی تھی۔ پچھلے سال سے بنگلہ دیش میں یہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ رہنما محمد یونس کی قیادت میں کام کر رہی ہے، جو تکنیکی طور پر عبوری انتظامیہ کے مشیر اعلیٰ ہیں لیکن عملاﹰ حکومتی سربراہ کی ذمے داریاں...
مورگاہ(سیدرسول ملک سے )راولپنڈی مورگاہ اٹک آئل ریفائنری نے11 سال سے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گزشتہ روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 کروڑ کی ریکارڈ ساز ریکوری سرکاری خزانہ میں جمع کر وا دی،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمران اسلم نے ،ای ٹی او ملک طاہر محمود، اور انسپکٹر ممتاز علی کو نقد انعامات سے نوازہ گیا پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑی تفصیلاً ریکوری ہے تفصیلات کے مطابق آٹک آئل ریفائنری 2014 سے 2025 تک تقریباً 11سال کے عرصے میں پراپرٹی ٹیکس دینے سے انکاری تھی اس سے بچنے لئے انتظامیہ نے 2014 سے عدالت میں کیس دائر کیا ہواتھا 11 سال تک عدالتوں کے سہارے زندہ رہنے والے انتظامیہ نے بالآخر کار عدالت سے بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پاسپورٹ قوانین مزید سخت بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان پاکستانی بین الاقوامی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی پورٹ ہونےوالوں کو 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان پر نئے سفری دستاویزات حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔ پاسپورٹ قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ محسن نقوی نے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا...
الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ وکلا کنونشن میں سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر لاہور ہائیکورٹ بار، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا رہنماں نے بھی خطاب کیا۔پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اپنے...
—فائل فوٹوز صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِ ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز کی ریلی منسوخ کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نقصان کے ازالے کےلیے بھی بات کی گئی ہے، شہید ہونے والے ڈرائیورز کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ سے کراچی ٹرانسپورٹرز وفد کی ملاقات، آج کی ہڑتال مؤخر اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آج دن 3 بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا...
کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر آگئی، جس ست پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ملک بھر میں احتجاجا تمام پٹرول پمپس بند کردیں گے۔ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ایکٹ میں ترمیم سے ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو اختیارات مل جائیں گے اور وہ کسی بھی پمپ کو سیل کردیں ان اقدامات سے کرپشن بڑھے گی۔ انھوں نے...
سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قربانی فی سبیل اللہ مہم کے آغاز کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس الخدمت ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کاکہنا تھا کہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی الخدمت ملک بھر کے غربا، مساکین، یتامی، جیلوں میں قید افراد، بیواؤں اورخواجہ سراکمیونٹی سمیت دیگر مستحق خاندانوں کے لیے قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس سال بھی پاکستان کے علاوہ غزہ مہاجرین کے لیے مصر، اردن القدس اور ویسٹ بینک میں الخدمت چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کے ذریعے غزہ مہاجرین تک قربانی کا گوشت محفوظ طریقے سے پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عیدالاضحی کے...
وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈی پورٹ ہونیوالے تمام شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پاسپورٹ قوانین مزید سخت بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نئے سال کے مالی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے، ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، اور آئی ایم ایف حکومت کے معاشی اقدامات اور اصلاحات سے مطمئن ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈ جاری کرے گی تاکہ بھارت پانی سے فائدہ نہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی 2025ء ) آج شام تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے، اس حوالے سے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کی توقع ہے، پوٹھوہار ریجن میں گرج چمک، آندھی اور ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں موسلا دھاربارش متوقع ہے، تیز ہواؤں کے باعث ممکنہ طور پر بجلی بند رہ سکتی ہے اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے باعث درخت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) پہلے مختلف روٹس پر کرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔شہریوں نے اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، کچھ نے اضافے کو معاشی...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اسپیکر بابر سلیم سواتی نے 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل کی انکوائری کے دوران صوبے کے اکاؤنٹنٹ جنرل، نصیرالدین سرور، کے اچانک تبادلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق 22مئی 2025 کو کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اسلام آباد کے نام ایک مراسلے میں، کمیٹی کے چیئرمین نے اس تبادلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے نصیرالدین سرورکے اچانک تبادلے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرولر جنرل سے وضاحت طلب کرلی، بابر سلیم سواتی نے کہا کہ تبادلے کا وقت اور اس کے اثرات...
لندن (اوصاف نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 21 مئی کی شام دلی سے سرینگر جانیوالی بھارتی پرواز اچانک ڈاواں ڈھول ہوگئی ، فضا میں ہچکولے کھانے لگی ، کیونکہ خرابی موسم کے باعث مسافروں سے بھرا طیارہ شدید جھٹکوں اور ٹربیولنس کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اگلہ حصہ بھی ٹوٹ گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ عملے نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ناردرن کنٹرول (انڈین ایئر فورس) سے بین الاقوامی سرحد کی طرف بائیں جانب جانے کی اجازت مانگی لیکن اسے منظوری نہیں ملی۔ 220 سے زیادہ مسافروں سے بھری انڈین ایئرلائن انڈیگو کی یہ پرواز...
طیب سیف :اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دو گنا اضافہکرتے ہوئے اورنج، گرین، بلیو لائن میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا. کرایوں میں اضافے کا اطلاق پیر (سوموار) سے ہو گا۔ شہریوں کی جانب سے کرایہ بڑھانے کے فیصلے پر تشویش اور ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے یہ اضافہ مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کو لیکر اسد الدین اویسی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفٰی دینا چاہیئے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانفیڈریشن آف مینارٹیز تلنگانہ یونٹ کے صدر مہیشور راج نے تجویز پیش کی کہ ملک میں وقف ترمیمی قانون 2025 پر عمل آوری روکنے کے لئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد اویسی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینا چاہیئے۔ حیدرآباد میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے منعقدہ راونڈ ٹیبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہیشور راج نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل پر مباحث کے دوران اسد الدین اویسی نے بل کی کاپی کو پھاڑتے ہوئے اپنی ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہی بہتر ہوتا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج بروز ہفتہ کے روز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند...
کبھی سنا کرتے تھے کہ شاہراہ ریشم پر تجارتی قافلے چلا کرتے تھے۔ ان راہوں پر مال تجارت سے لدے ہوئے خچروں کی گھنٹیاں سنا کرتے تھے۔ تھوڑے فاصلوں پر ان کاررواں کے لیے سرائے، قدیم ہوٹل اور کہیں ایک تندور والی روٹیاں تازہ تازہ مسحور کن خوشبو سے رچی بسی جو بھوک کو بھی دور سے آواز دے کر قریب بلا لیتی تھی اور اپنی مٹی کی ہانڈی سے سالن نکال کر تاجر کو پیش کر دیتی اور پھر قریبی کنوئیں کا ٹھنڈا پانی پی کر تاجر سیر ہو کر اٹھتا اور یوں تجارتی قافلے ہزاروں میل کا سفر طے کرکے یورپ کے ملک ملک، نگر نگر بھی مال تجارت فروخت کرتے تھے۔ یہ شاہراہ ریشم جو قدیم زمانے...
کانفرنس سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کیا، تاجروں نے کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا، پاکستانی معیشت کا پہیہ تاجروں کی وجہ سے چل رہا ہے، پوری قوم نے بھارت اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا، ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کے لئے میثاقِ معیشت ناگزیر ہے، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر معیشت کے لئے متحد ہوں، ملکی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 17ویں آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی بس کو دھماکہ کرنے والے دہشتگردوں کا انجام نشان عبرت ہوگا، پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت جدید سائنسی و ٹیکنالوجی اور دور عصر کے تقاضوں کے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ملک دشمن قوتیں ملک کے اندر ہوں یا سرحد پار انجام عبرتناک ہوگا، دہشتگردی کے ذریعے معصوم بچوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ملک دشمن ہمیشہ نامراد رہیں گے، ملک بھر کے اسکولوں کے بچے پیغام دے رہے ہیں، دہشتگرد ہمیں تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روک...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہوائیں بدل رہی ہیں،اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو جائے تو کسی بھی وقت پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آجائے گی ،ن لیگ کے 50 سے 60 ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں وہ ٹکٹ کی گارنٹی مانگ رہے ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ہوائیں تبدیل ہورہی ہیں ہم نے اسلام آباد ریلی نکالی، اس کو نہیں روکا گیا اور بھی معملات ٹھیک ہورہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈٹے ہیں، ڈیل نہیں کریں گے : ملک احمد خان بھچر ن لیگ کے 50 سے 60 کے قریب ایم پی ایز ہمارے ساتھ ربطے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 مئی 2025ء) شام میں لاکھوں لوگوں کو جا بجا بکھرے بارودی مواد، بیماریوں اور غذائی قلت سے جان کا خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے کہا ہے کہ ملک کو استحکام کی راہ پر ڈالنے کے لیے عالمی برادری کی مزید مدد درکار ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی ڈائریکٹر ایڈیم ووسورنو نے کہا ہے کہ سالہا سال تک تکالیف اور مصائب کا سامنا کرنے والے لوگ اب تبدیلی محسوس کر رہے ہیں، تاہم ایک کروڑ 65 لاکھ لوگوں کو اب بھی انسانی امداد اور تحفظ درکار ہے۔انہوں نے پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا حوالہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی...

تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور نجی ادارے بند ،ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ یومِ تکبیر...
سٹی 42 : خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں ایک پُراثر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کی اپیل کی گئی ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، اساتذہ، سٹوڈنٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحے میں شہید ہونے والی طالبات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا اس موقع پر اسکول میں شمع بھی روشن کی گئی اور ایک...

چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے امریکی حکومت کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے تحت اس کی سند کو ختم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس ادارے کو نئے بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے مؤثر طور پر روک دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلیمی تعاون باہمی مفاد پر مبنی ہے، چین نے ہمیشہ تعلیمی تعاون کو سیاسی بنانے کی مخالفت کی ہے، امریکی اقدامات صرف امریکہ کی اپنی ساکھ اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔ چین اپنے بیرون ملک طلباء اور محققین کے جائز قانونی حقوق و مفادات...
28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بینک دولتِ پاکستان وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 28 مئی 2025ء بروز بدھ ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024ء میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے سائبرکرائم قانون کو تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے خاص طور پر صحافیوں کو۔ رواں سال جب سے پاکستان نے آن لائن مواد پر قدغن لگانے کے لیے قوانین کو مزید سخت کرنا شروع کیا انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں اور ڈیجیٹل حقوق کے حامیوں کی طرف سے پاکستان میں آزادئی صحافت کے بارے میں نئے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ترمیم شدہ ''پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ‘‘ (PECA) کے تحت جھوٹی معلومات کو جان بوجھ کر آن لائن پھیلانا جرم ہے جو معاشرے میں خوف، گھبراہٹ یا بدامنی کو...
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیان دیا کہ انڈیا نے حملہ کرکے جو نقصان پہنچایا اس سے زیادہ نقصان ایک سیاسی جماعت نے 9 مئی کو پہنچایا، وزیر اعلی کا یہ بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے، کیا ہمارے معصوم بچے، عورتیں اور عام شہری جو شہید ہوئے ان کی جانوں کی وزیراعلی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے بغض میں بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف بیان دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ فرخ جاوید مون، احمر بھٹی، علی امتیاز، معین...
---تصویر بشکریہ رپورٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سرپرستِ اعلیٰ رانا ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان، فخر اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کےلیے تن من، دھن کی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) جاپان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں پارٹی کے چیئرمین ملک یونس، سیکریٹری جنرل شمز بٹ، نائب صدر مرزا اکرم اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔رانا ابرار احمد نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دشمن کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل ان کے آبائی شہر مریدکے میں ان کے گھر کے قریب آ گرا، لیکن اس کے باوجود اہلِ علاقہ نے خوف کے بجائے جذبہ حب الوطنی...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقتولین کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ فیصل آباد: میاں، بیوی اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمدپولیس کے مطابق شوہر طاہر نے بیوی اور بچیوں کو نیند آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر وزنی چیز مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے تلاش شروع کردی ہے۔
ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر میں ملک دین خیل کے جنگلات سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تینوں افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں 23 اور 24 مئی کو گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں گرد آلود طوفان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،...
پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فاطمہ جنا ح ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ ”قانون سے آگاہی اور ایجوکیشن فار آل“ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹرملک ابرارحسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کو سکول میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں تعلیم دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ گزشتہ روزفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ال ولایت ارگنائزیشن کے تعاون سےمنعقدہ آگاہی سیمینار میں ڈاکٹر...
ویب ڈیسک: یومِ تکبیر پر 28 مئی کو لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں بند ہوں گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ،علاقائی بینچز، سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کی نقول سپریم کورٹ رجسٹرار اور پنجاب کے سیشن ججز کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
—فائل فوٹو ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ڈاکٹر طیب شاہ نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ملک میں الاسکا کے کم ترین درجہ حرارت سے لے کر سہارا ڈیزرٹ کی طرح زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پڑ رہا ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر طیب شاہ نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں گزشتہ سال بھی گرمی کی شدت زیادہ تھی، اس سال بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب درجہ حرارت کی ویری ایشین بہت زیادہ ہوگی اور موسم میں شدت آنا معمول بن جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور منڈ لاتے خطراتبراعظم ایشیا میں صحت، صنعت اور ماحولیاتی...
لندن (اوصاف نیوز)انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس (Institute for Economics and Peace) کی جانب سے شائع کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان 2024 میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ اس سال پاکستان میں دہشت گردی کے 1,099 واقعات پیش آئے، جن میں 1,081 افراد جاں بحق ہوئے، جو کہ 2023 کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہے۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ملک کی سلامتی کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھاتے ہیں۔ 2025 میں بھی دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں، جن میں حالیہ بلوچستان میں اسکول بس پر حملہ شامل ہے، جس میں تین بچیاں اور...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں ،مغربی ہوائوں کے سلسلے سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، میانوالی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ملتان، جھنگ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔آج اسلام...
— فائل فوٹو وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت دو چار دن پاکستان کا پانی روک سکتا ہے، جب ڈیم بھر جائیں تو پانی چھوڑنا پڑتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے نہ گنجائش، بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کا اسٹرکچر نہیں، بھارت کے ساتھ جب کبھی انگیجمنٹ ہوئی تو مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ پر بات ہوگی۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ ہمیں کوئی معاشی نقصان پہنچا سکتا ہے، مودی نے آپریشن سندور کو سیاسی طور استعمال کرنا شروع کردیا ہے، بھارت...
خیبر: ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق پختونخوا کے قبائلی علاقے خیبر میں ملک دین خیل کے جنگلات سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تینوں افراد کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا Ansa Awais Content Writer
—فائل فوٹو ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی میں 47، سکھر اور بہالپور میں 46، ملتان میں 45، پشاور میں 44، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکانبحیرۂ عرب کے مشرقی وسطی حصّے میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاگیا ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں کم وقت گزاریں، دھوپ...
وزیرِاعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گیس کے شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔ وزیرِاعظم نے...
اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی...

چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جے یو آئی(ف)
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو (ف) پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن وسنت کے منافی اور مسترد کرتے ہیں، اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب کے ترجمان مولانا عبدلصمد درخواستی، ملتان سٹی کے امیر قاری سعید احمد رحیمی، ضلعی امیر مفتی ممتاز احمد قاسمی، ملک زبیر کھوکھر، مولانا ضیاالرحمن، عبدالواحد ریواڑی، احمد مکی زرگر نے نقشبند کالونی رشید آباد سیکرٹریٹ جمعیت علمائے اسلام (س) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر اس ملک سے کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری سے غریب عوام...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے جس نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل نے اعزاز لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا پلرہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔ قبل ازیں ایوان صدر میں فیلڈ مارشل کو اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ گورنر پنجاب نے معرکہء حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا ۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ, وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اس موقع پر موجود تھے۔
ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کردیا گیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم کا مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کے لیے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم کو گیس سیکٹر کے مالی استحکام، طویل مدتی منصوبہ بندی اور گورننس...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے. انہوں نے کہا کہ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے. خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی وزیرِ اعظم نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے...
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سیٹوں والی جماعت کو حکومت دے دی گئی جو کفر کے برابر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز، عامر فاروق اور سکندر سلطان ملک کے لیے خطرناک ہیں، فردوس شمیم نقوی سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک قوت نے مقبول جماعت کو سائیڈ کیا اس کا کہیں ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ اس ملک میں ہورہا ہے اس کے ذمے داران کا سب کو پتا ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز سب ایکسپوز ہوچکے ہیں جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے مقبول...
اسلام آباد / لاہور — عیدالاضحیٰ 2025 کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے لیے مقامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اسلام آباد میں پانچ مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن (DMA) کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ مقامات پر کیٹل منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ رہائشی علاقوں میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں اور عوام کو بہتر سہولیات...
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سب ایکسپوز ہو چکے ہیں، ملک کو انقلابی قیادت کی ضرورت ہے جو شہباز اور مریم نہیں ہیں، 26ویں آئینی ترمیم سے عدالتیں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جو کچھ اس میں ملک میں ہو رہا ہے اس کے ذمے داران کا سب کو پتہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سب ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ فردوس شمیم...
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کسی کے ساتھ بھی مذاکرات ہونے کی تردید کر دی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اداروں اور پارٹی کے درمیان خلا کم ہونا چاہیے ہم سے جو ہو سکتا تھا وہ ہم نے کیا.انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف رہیں گے لیکن جیلوں میں ڈالنے والا سلسلہ ختم ہونا چاہیے. آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوئے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان بری ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، جنگ بھی ہو تو بلآخر مذاکرات ہی ہوتے ہیں. مذاکرات ملک اور جمہوریت کیلیے ہونے چاہئیں. عمران خان نے اسٹبلشمنٹ کے...
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،پبلک لائبریری کے قیام پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ ،ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں شہریوں کے لیے ایف نائن پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری ، سیاحت سے متعلقہ منصوبوں کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پبلک لائبریری کے قیام کے حوالے سے ڈیزائن اور متعلقہ سہولیات پر بریفنگ دی گئی ۔...
ایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز سرگودھا (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک جماعت نے9مئی کو جوکچھ کیا،وہی سب کچھ دہشتگرد بھی کرتے ہیں ،اس بار دشمن نے بھی وہی سب کچھ کرنیکی کوشش کی،9مئی والوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،بھارت کا نشانہ بھی پاکستان کی فوجی تنصیبات تھیں،9مئی کو فوجی تنصیبات کو آگ لگائی گئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاجن وردیوں کو ڈنڈے مارے گئے،انہیں وردیوں نے آج دشمن سے ہماری آزادی بچائی،جو کچھ 9مئی کو ہوااورجو کچھ بھارت نے 6اور 7مئی کو کیا،دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ہمارے طیاروں...
فردوس شمیم نقوی— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جو کچھ اس میں ملک میں ہو رہا ہے اس کے ذمے داران کا سب کو پتہ ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس وقت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سب ایکسپوز ہو چکے ہیں۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ملک کو انقلابی قیادت کی ضرورت ہے جو شہباز اور مریم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدالتیں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنےبیان میں کہا بھارت پراکسی سے باز نہیں آرہا،خضدار کے واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے،ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس کےدوران کہا 23 اپریل سے 10 مئی تک 60 ممالک کےساتھ رابطےمیں رہا،ہمسایہ ملک کا بیانیہ بننےنہیں دیا،بھارت کا جھوٹ دنیا کو دکھایا،ہمسایہ ملک نےایف 16 طیارے گرانےکا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، دعوت نامے جاری چین میں اجلاس کےدوران دہشت گردی پربھی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ تشکیل پا گیا ہے محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ہوا کا کم دباﺅ آئندہ 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگا نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ تشکیل پاگیا ہے جو آئندہ 24 گھنٹے مٰں شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں بدل جائے گا. انہوں نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن میں بدلنے کے بعد ہی اسکی سمت کا تعین کیا جاسکے گا، تاحال کراچی میں گرمی کی لہر متوقع نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سسٹم قریب آیے گا تو...
بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر میں ملکی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دنیا بھر میں تمام اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک فرائض انجام دینے والے ریاستی نمائندوں کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ فیصلہ اور اس حوالے سے بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم کے باہر ہونے والی فائرنگ...
فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔سندھ میں حیدرآباد، سکھر، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا۔شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں جبکہ گرمی کے باعث گنے کا رس، تھادل، لیمو پانی سمیت دیگر ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز پر عوام کا رش ہے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، ڈی جی خان، سرگودھا اور متعدد علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ نوجوانوں نے گرمی سے بچنے کےلیے سوئمنگ پولز کا رخ...
— فائل فوٹو اوکاڑہ کے علاقے شمس ٹاؤن میں شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رفیق نے رابعہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے اپنی پہلی بیوی عظمیٰ کے ساتھ مل کر دوسرے بیوی رابعہ کو لین دین اور گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔
---فائل فوٹو وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس پر لیوی لگانا ضرورت تھی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے گیس پر لیوی کا بل کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کمیٹی سے منظوری کے بعد اب یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اور ایم کیو ایم کا...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو کچھ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو کیا اور جو کچھ 9 مئی کو یہاں ہوا، ان دونوں میں کوئی فرق نہیں بلکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس نے پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچایا۔ سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جن وردیوں کو 9 مئی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آج انہی وردیوں نے دشمن کے حملے کا دفاع کرکے ہماری آزادی کا تحفظ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر نے وہی کچھ کیا جو ایک دشمن ملک یا دہشتگرد تنظیمیں کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس انداز سے ہماری فوجی...
پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت سے متصادم تھیں، سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی عہدیدار کو اسی طرح کی وجوہات کی بناء پر نا پسندیدہ شخص قرار دیا تھا۔ ????PR NO.1️⃣4️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ A Staff Member of the Indian High Commission, Islamabad, Declared Persona Non...
کارمل بائی (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کے ایک شہر کارمل بائی دی سی میں 2 انچ سے زیادہ اونچی ایڑی کے پاپوش (جوتے، سینڈل) پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔ کارمل بائی دی سی کا ہائی ہیل پرمٹ ایک فسانہ لگتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت اور سرکار کی جانب سے عائد کی گئی ایک لازمی قانونی ضرورت ہے۔ اگر کسی کی ایڑیوں کی اونچائی 2 انچ سے زیادہ ہے اور اس کی بیئرنگ سطح ایک مربع انچ سے کم ہے تو سٹی ہال سے پہلے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر انہیں عوامی مقامات پر پہننا غیر قانونی ہے۔ اجازت نامہ مفت جاری کیا جاتا ہے اور خواہ سیاحوں کا اونچی ہیل والے سینڈل استعمال کرنے کا ارادہ...
— فائل فوٹو پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذی الحج کا آغاز 29 مئی 2025ء سے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔سپارکو کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی اور چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کی ہے کہ 7 جون 2025 ( بروز ہفتہ) کو پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر ہوگی۔ سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ذی الحج 29 مئی...
محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا، جنکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔دوسری طرف بلوچستان کے بعض مقامات اور کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کو چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آج سب سے زیادہ گرمی سبی،دادو،ڈیرہ غازی خان،بہا ولپور میں پڑنے کا امکان ہے، سبی میں درجہ حرارب 52، دادو، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاول 50، سکھر49 ،ملتان، سرگودھا میں 48، نواب شاہ ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 48 ڈگری تک جا...
کراچی(نیوز ڈیسک) سپارکو نے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کاامکان ہے۔ سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2منٹ پرہوگی جب کہ 27 مئی کوچاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سپارکو کے مطابق ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
لاہور: سیلوٹ ٹو پاک آرمی، سبزہلالی پرچم کے سپاہی نشان وفا کے عنوان سے تقریب الحمراء میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں فلم، ٹی وی اور تھیٹر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ سی جے ایف پی اور الحمراء کے تعاون سے ہونے والی تقریب کی نظامت کے فرائض ریاض خان نے انجام دیئے۔ پروگرام میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار، فلم اسٹار غلام محی الدین، فلم اسٹار ریشم، راشد محمود، حیدر سلطان راہی، شہزاد رفیق، صفدر ملک، مسعود بٹ جرار رضوی، اچھی خان، عمران احمد، ندیم چیمہ، سہیل ملک، حامد رنگیلا، شاہد خان، شکیل چن، شیخ عابد رشید، جاوید وڑائچ اسٹیج ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، محمد نورالحسن اور دیگر نے شرکت کی۔ استاد حامد علی خان، انور رفیع، میلوڈی کوئین شاہدہ...
پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دینے اور ملک چھوڑنے کا حکم دینے کے ردعمل میں کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار ایسے سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق اور آداب کے منافی تھیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس فیصلے سے متعلق...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا...
ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن، اسلام آباد کے عملے کے ایک رکن کو اس کو حاصل حیثیت سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نان گریٹا قرار دیا ہے۔ متعلقہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے شکست کا غم، بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ہندوستانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں بلایا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کا کوئی بھی سفارت کار یا عملہ اپنے مراعات اور حیثیت کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہ کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز (21 مئی کو) بھارت نے پاکستانی ہائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان جبکہ بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں...
بھارت سے مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی، شہباز شریف مذاکرات میں ڈی جی ایم او بات کریں گے، جنگ مستقل حل نہیں ،سینئر صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے, بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں، جب بھی مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او بات کریں گے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا۔ سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی عمارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی، گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی، راجن پور اور ڈی جی...
ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔ بھارت کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں پاکستانی سفارت کار یا اہلکار کسی بھی طرح سے اپنی مراعات اور حیثیت کا غلط استعمال نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش کیا گیا، بھارت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سفارت کار کو سرکاری حیثیت میں نہ ہونے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ خضدارواقعہ ناقابل برداشت ہے،بچوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا، بھارت شکست کابدلہ ہماری مغربی سرحدسےلینےکی کوشش کررہاہے، بھارت یہ کام پہلےبھی کررہاتھا، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو بھی سپورٹ کررہاہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ خرم دستگیر کا کہناتھا کہ ہمیں بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، ہم بیٹھ کر بھارت کی اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، ہم دنیا میں بھارت کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں، افغان حکومت کہتی ہے دہشتگرد اُن کی زمین پر ہیں لیکن اُن کا کنٹرول نہیں، افغانستان کی حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر نہیں آئی، اسحاق ڈار نے کہا تھا سنجیدگی...

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جس کے بعد پاکستان نے بھی جوابی اقدام پر غور شروع کردیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اہلکار پر سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں کا الزام ہے، پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے جوابی اقدمات پر غور شروع کردیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کارکو بھی ناپسندیدہ شخصیت قراردیا...