2025-05-12@20:45:52 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«سٹی ٹریفک پولیس کے»:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی. شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے. شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق گھر سے نکلتے وقت 20 منٹ کا اضائی ٹائم رکھ کر نکلیں اور دوران سفر رہنمائی کے لیے 1915پر رابطہ کریں۔
اسلام آباد پولیس نے عید کے تیسرے روز بھی شہر میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات کیے جس کے دوران پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی شہر میں گشت پر موجود رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر کے پارکوں کے لیے بھی خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ شہر کی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے 2500 سے زائد افسران جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور نگرانی کر رہے...
سٹی42: عید الفطر سے پہلے راولپنڈی میں پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کر لئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں۔ پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ چاند رات پر شرپسند اور...
راولپنڈی: راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کا تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ وسیع ہوگیا ہے جہاں سٹی ٹریفک پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت شہری کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار عمران سکندر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، ویڈیو کو دیگر اسٹاف نے بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو حسین آٹوز کشمیر روڈ کے باہر رانگ پارکنگ پر پارک گاڑی کو اٹھانے کی تھی جس کو باقائدہ چالان ٹکٹ جاری کیا گیا...
فاران یا مین: لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے پروٹوکول کے دوران رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کی واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارتے اور ٹانگیں بھی ماریں ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکشے میں خواتین سواریوں کا بھی خیال نہ کیا۔ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور پر تشدد اور گالیاں دیتا رہا،رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل گلبرگ میں پیش آیا۔شہریوں کی جانب سے ٹریفک وارڈن کو رکشہ ڈرائیور پر تشدد سے منع کیا گیا۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مری روڈ پر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا نئے ڈرائیونگ اسکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت...
ارشاد قریشی : راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران انسداد ون ویلنگ کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈتشکیل دے دیا، سی ٹی او بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ اینٹی ون ویلنگ سکواڈ میں 60 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ رمضان المبارک کے دوران ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پانچ سپیشل سکواڈ تشکیل دیے ہیں ۔ اسکواڈز میں 07 ڈی ایس پیز /سرکل آفیسرز، 07 سینئر ٹریفک وارڈنز، 49 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسٹنٹس شامل ہیں ،سکواڈز سحری کے اوقات چار بجے سے 07 بجے تک اور افطاری کے بعد شام 07 بجے سے رات ایک بجے تک کام کریں گے۔ اہم شاہراؤں پر خصوصی پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں جہاں ون ویلنگ...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا...
کراچی: کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔ واضح رہے کہ شال 2025 کے ابتدائی 41 دنوں میں 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل...
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟ وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑیاں نزر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیوں کہ شہریوں کی املاک کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے اعلی سطح کی...