کراچی میں چُپ تعزیہ کا مرکزی جلوس آج برآمد ہوگا، سیکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں آج چُپ تعزیہ کا مرکزی جلوس کچھ دیر میں نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جبکہ جلوس کی ابتدائی مجلس نشتر پارک میں جاری ہے، جس سے معروف عالم دین علامہ باقر زیدی خطاب کر رہے ہیں۔
جلوس کی قیادت بوطراب اسکاوٹس کر رہے ہیں، جو جلوس کے آغاز سے اختتام تک شرکاء کی منظم رہنمائی کریں گے۔
مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، مرکزی جلوس (نشتر پارک تا کھارادر) کے لیے 3,432 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ضلع وسطی تا شاہ نجف امام بارگاہ کے جلوس کے لیے 2,366 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کی خدمات انجام دیں گے۔
مزید براں جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ تمام نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جا سکے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے اختتام تک ایم اے جناح روڈ پر عام ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا، صرف اسٹیکر لگی گاڑیوں کو جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد، ناظم آباد، شیرشاہ سے براستہ ماڑی پور موڑ دیا جائے گا، جلوس کے روٹس پر کسی بھی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مرکزی جلوس نشتر پارک جلوس کے گئے ہیں
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی