کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔
شہر بھر میں مجموعی طور پر 15 ہزار 743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔
کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز کے موقع پر ایسٹ زون میں 4 ہزار 91، ساؤتھ زون میں 4 ہزار 187 اور ویسٹ زون میں 3 ہزار 484 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں عیدالاضحی کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
شہر بھر میں قربانی کی کھالوں کے کلیکشن پوائنٹس اور حساس مقامات پر 3 ہزار 981 افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دینگے تا کہ کسی بھی قسم کے واقعے سے بچا جاسکے۔
سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں پکٹس، پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلیں بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوگی تاکہ گشت اور رسپانس کے عمل کو مؤثر بنایا جاسکے۔
شہر میں موجود تمام بازاروں، شاپننگ سینٹرز، مارکیٹس اور پر ہجوم مقامات پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔
کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے موقع پر
پڑھیں:
کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری
کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد پانچویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جس کے بعد گزشتہ 5 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد 22869 سے تجاویز کرگئی ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کیے گئے۔
ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116 چالان جاری کیے گئے۔سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر169، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 157 چالان کا اجراء ہوا۔
۔ٹنٹڈ گلاسز پر56، نو پارکنک پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20 چالان کیے گئے، مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر20، لین لائن کے استعمال پر 15 الیکٹرانک چالان کیے گئے۔
رانگ وے پر 8، بے جا لوڈ اور اوور لوڈنگ پر 11 ای چالان جاری ہوئے۔
واضح رہے کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا یے کہشہرِ قائد میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر درج ذیل کارروائیاں عمل میں آرہی ہیں۔ ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاور عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔آپ کے سفر میں ہم سفر کراچی ٹریفک پولیس ہے۔