2025-04-25@12:52:42 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«شاہ لطیف ٹاؤن»:

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے شہری کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے عبداللہ گوٹھ صافی چوک کے قریب سوٹ کیس سے 30 سالہ آصف علی لاشاری کی لاش ملی تھی، پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی۔ دورانِ تفتیش پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیزہ عرف کنول...
    کراچی: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا...
    کراچی: شہر قائد کے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 31 سے مبینہ مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت ظہور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا ایک منظم گینگ چلا رہا تھا اور اس کے خلاف مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ ملزم کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم تھانوں میں 13 مقدمات درج...
    فوٹو بشکریہ سرکاری میڈیا  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی ہے۔شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے انفرااسٹرکچر میں دلچسپی نہیں رکھتے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب جیو نیوز کے پروگرام وزیرِ اعظم شہباز...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ  مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام  کیا ہے۔ پنجاب میں ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی  کی زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' شعبہ صحت کے 19- اہم ٹاسک پورے کرے گی۔'' مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز'' کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز''سے منسلک کر دیا جائے گا۔ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز'' مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' فورس کا حصہ ہونگی۔''مریم...
    حیدر آباد: جماعت اسلامی کے منتخب یوسی 124 چیئر مین آفاق نصر و دیگر پریس کلب میں کانفرنس کر رہے ہیں حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹی 124ٹاﺅن لطیف آباد کے چیئرمین آفاق نصر نے وائس چیئرمین نوید مغل، کونسلرز احمد فاروق، راشداعوان، طلحہ علی خان اور سلمان خان کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹی ایم سی شاہ لطیف ٹاﺅن گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے من مانیاں کرتے آرہے ہیں اور ٹیکس کا پیسہ کہاں خرچ کررہے ،کسی کو کچھ نہیں معلوم، ٹاﺅن کو بغیر کمیٹیوں کے چلایا جارہا ہے، ٹاﺅن کی فنانس کمیٹی کی عدم موجودگی میں ٹاﺅن کے فنانس کے معاملات کیسے چل رہا ہے۔ ٹی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بحریہ ٹاؤن کو اراضی منتقلی میں 708 ارب روپے سے زاید قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق نیب ریفرنس میں گرفتاری کاخطرہ ہوگیا۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ پیر کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بحریہ ٹاؤن کو اراضی منتقلی میں708 ارب روپے سے زاید قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق نیب ریفرنس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔
    جلو وائلڈ لائف پارک میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سفید ٹائیگر اچانک اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو بے ہوش کر کے بحفاظت واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق، یہ واقعہ صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب شیروں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم شریف مسیح نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شریف مسیح کے خلاف...
    حیدرآباد: ٹائون میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف آباد ٹائون ورکرز فرنٹ کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹائون میونسپل کارپوریشن شاہ لطیف آباد ٹائون ورکرز فرنٹ کی جانب سے ٹائون شاہ لطیف آبادکے ملازمین نے ٹائون میں میونسپل کمشنر تعینات نہ کیے جانے کے سبب ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ٹائون آفس سے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت یونین ورکرز فرنٹ ایچ ایم سی کے جنرل سیکرٹری عارف شیخ اور شاہ لطیف ٹائون کے صدر جاوید قریشی، سینئر نائب صدر محمد راشد، امجد حسین اور ندیم گلزار سمیت دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹائون شاہ لطیف آباد میں گزشتہ کئی ماہ سے میونسپل کمشنر کی سیٹ خالی ہے اور یہاں میونسپل کمشنر تعینات نہیں کیا جا رہا...
۱