2025-11-18@20:20:39 GMT
تلاش کی گنتی: 39
«طویل شٹ ڈاؤن»:
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے بل کی مخالفت کی، بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیاگیا۔ سینیٹ کے بعد کانگریس سے عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے جس سے حکومت کی مالی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں گی، بل کا...
امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے تاریخی بل منظور کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی تاریخ کا سب سے طویل سرکاری شٹ ڈاؤن آخرکار ختم ہوگیا ہے۔ سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کرلیا، جس کے بعد حکومتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے مخالفت کی۔ بل اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری طویل ترین...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کے روز قانون پر دستخط کرکے 43 دن کی سب سے طویل امریکی حکومتی بندش ختم کر دی۔ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز نے بل کو 222 کے مقابلے میں 209 ووٹوں سے منظور کیا۔ مزید پڑھیں:امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل منظور، طویل شٹ ڈاؤن ختم ہونے کا امکان اس قانون کے تحت وفاقی ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی، خوراک کی امداد بحال ہوگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم دوبارہ فعال ہوگا۔ فنڈنگ 30 جنوری تک بڑھائی گئی ہے، جس سے وفاقی قرض میں مزید 1.8 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ مزید پڑھیں: امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ معاشی اور عوامی خدمات کی بحالی کے ساتھ ہی تعطیلات کے موسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں 41 روز سے جاری طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت کی سرگرمیاں بحال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 40 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کی حمایت کرنے والوں میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے 8 ارکان بھی شامل تھے۔تاہم، اس بل کو باضابطہ طور پر نافذ ہونے کے لیے ایوانِ نمائندگان سے بھی منظوری حاصل کرنا ہوگی، جہاں حکمران ری پبلکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق طویل شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے بغیر کام کرنا پڑا،...
واشنگٹن: امریکی تاریخ کے سب سے طویل 41 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 60 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ 40 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ حیران کن طور پر اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 ارکان نے بھی بل کی حمایت کی، جس کے بعد حکومت کے دوبارہ فعال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق بل کو نافذالعمل ہونے کے لیے ابھی ایوانِ نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) سے حتمی منظوری درکار ہے، جہاں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور تھے،...
امریکی سینیٹ نے 60 کے مقابلے میں 40 ووٹوں سے ایک اہم فنڈنگ بل منظور کر لیا، جس سے 41 روز سے جاری تاریخ کے طویل ترین سرکاری شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ بل کے تحت حکومت کو 30 جنوری تک فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔ اب یہ بل ایوانِ نمائندگان میں پیش ہوگا، جس کی منظوری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن سے صورتحال سنگین، ہزاروں پروازیں منسوخ، فضائی سفر مکمل رکنے کا خدشہ تقریباً تمام ری پبلکن ارکان کے ساتھ آٹھ ڈیموکریٹس نے بھی بل کی حمایت کی۔ صرف...
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق تقریباً ایک ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ادا کی گئی ہیں۔ جمعے کو امریکا کے 40 ایئرپورٹس بشمول اٹلاناٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شمالی کیرولینا میں شارلٹ ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگا ہوا تھا جبکہ کئی ایئر لائنز نے فلائٹ چلنے کے وقت سے کچھ دیر پہلے پروازیں منسوخ کیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت امریکا کے مصروف ترین ایئر پورٹس پر آئندہ ہفتے مزید پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی اڈوں پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی...
واشنگٹن: امریکا میں بجٹ کے معاملے پر قانون سازوں کے درمیان تنازع کی وجہ سے بحرانی صورت حال اور تاریخ کا سب سے بڑا شٹ ڈاؤن جاری ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کا موجودہ شٹ ڈاؤن 36ویں روز میں داخل ہونے کے بعد تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بن گیا ہے۔ شٹ ڈاؤن کیوں ہوا؟ یہ معاملہ بجٹ سے شروع ہوا جو بحرانی کیفیت اختیار کرگیا ہے اور اس کی وجہ قانون سازوں کے درمیان جاری شدید اختلافات ہیں اور یہ فوری حل ہوتے نظر بھی نہیں آرہے۔ شٹ ڈاؤن کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دونوں جماعتیں یکم اکتوبر سے وفاقی اخراجات کے بل پر اتفاق نہیں کر سکیں جبکہ گزشتہ بجٹ کی مدت یکم اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی اور نیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں جاری تاریخ کے سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن نے فضائی نظام کو مفلوج کرنے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث درجنوں ہوائی اڈوں پر پروازوں میں نمایاں کمی اور سیکڑوں پروازوں کی منسوخی کا خدشہ ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے ہنگامی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ملک کے 40 مصروف ترین ہوائی اڈوں پر پروازوں کی تعداد میں 4 فیصد کمی کر دی گئی ہے جب کہ اگر شٹ ڈاؤن آئندہ ہفتے تک برقرار رہا تو یہ کمی بتدریج 10 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ایف اے اے کے ایڈمنسٹریٹر برائن بیڈفورڈ نے کہا ہے کہ پروازوں میں کمی فی الحال انہی اڈوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی ملک ہنگری کے گیمر زیبولس سیپ نے مشہور گیم ڈانس ڈانس ریوولوشن کو مسلسل 144 گھنٹے تک کھیل کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 34 سالہ زیبولس سیپ، جو گیمنگ کمیونٹی میں گراس ہوپر کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے نہ صرف طویل ترین ویڈیو گیم میراتھون کا اعزاز حاصل کیا بلکہ کسی ریدمک گیم ٹائٹل پر سب سے طویل میراتھون کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی گیمر کیری سوئیڈیکی کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں 138 گھنٹے اور 34 سیکنڈ تک “جسٹ ڈانس” گیم کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو میں زیبولس سیپ نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے...
امریکا میں جاری تاریخی شٹ ڈاؤن نے فضائی نظام سمیت کئی شعبوں کو مفلوج کر دیا ہے۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں شٹ ڈاؤن نیویارک میئر کے انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ FlightAware کے مطابق ہر روز ہزاروں پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی بندش کے باعث ایوی ایشن سیفٹی، خوراک کی امدادی اسکیمیں اور دیگر عوامی سہولیات شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ واشنگٹن میں دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ نے تعطل کو مزید طویل کر دیا ہے۔ This is going to be a shitshow, so we...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:۔ امریکا میں وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن بدھ کے روز تاریخ کا طویل ترین بن گیا، جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت میں 35 دن کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔کانگریس کی جانب سے بجٹ کی منظوری نہ دینے کے سبب وفاقی ادارے آہستہ آہستہ بند ہو گئے ہیں، جبکہ لاکھوں امریکیوں کے لیے معاشرتی امدادی پروگرام بھی معطل ہیں، جن میں گروسری کی امداد شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور دیگر اہم عملہ بغیر تنخواہ کام کر رہا ہے، جس کے باعث فضائی سفر میں تعطیلات کے دوران شدید مشکلات کا خدشہ ہے۔ امریکی محکمہ نقل و حمل نے خبردار کیا ہے کہ اگر شٹ ڈاﺅن جاری رہا تو ہوائی جہازوں کی...
امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن تاریخ کا سب سے طویل شٹ ڈاؤن بن گیا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت کے 35 روزہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔ موجودہ بحران کے دوران انتظامیہ نے چھٹیوں کے موسم میں ہوائی سفر میں شدید افراتفری اور عوامی فلاحی پروگراموں کی معطلی کے خدشات سے خبردار کیا ہے تاکہ کانگریس پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: شٹ ڈاؤن کے سبب امریکی ایئرپورٹ پر افرادی قوت غائب، فلائٹس کا نظام درہم برہم وفاقی ایجنسیاں 30 ستمبر کے بعد سے فنڈنگ کی منظوری نہ ملنے کے باعث معطل ہیں، اور لاکھوں امریکیوں کے لیے خوراک کے اخراجات میں مدد دینے والے فلاحی پروگرام بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی ایف آئی اے کی تحویل میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت خوری کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، محمد عثمان کو رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ روزینہ عثمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے پولیس کو انہیں تلاش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی تھی۔ تاہم، لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے 29 اکتوبر کے حکم نامے کے مطابق، محمد عثمان ایف آئی اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اور جلد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں صدور کے درمیان بات چیت تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ صدر ٹرمپ نے اس گفتگو کو تعمیری اور نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ روسی اور یوکرینی صدور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات طے ہے، جس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت ہوگی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں اب تک ہزاروں جانیں ضائع...
راولپنڈی+اسلام آباد(آئی این پی+این این آئی ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وکیل کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے، علی...
علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور: پنجاب میں غیر قانونی طور پر گھروں میں شیروں کی پرورش کرنے والوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نے بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ صوبے کے 22 مقامات پر چھاپوں کے دوران 13 شیر قبضے میں لے لیے گئے جبکہ 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔محکمہ وائلڈ لائف کی تازہ کارروائی میں لاہور کے مختلف علاقوں سے 4 شیر برآمد ہوئے، جہاں 4 افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ گوجرانوالہ سے بھی 4 شیر تحویل میں لیے گئے اور ایک مقدمہ درج ہوا۔ فیصل آباد میں 2 شیر پکڑ کر ایک مقدمہ قائم کر دیا گیا جبکہ ملتان سے 3 شیر برآمد ہونے...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لئے پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لئے خصوصی ناکہ… pic.twitter.com/T8FlaIngbg — Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2025 کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے...
پشاور: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کے ایک روزہ دورہ کابل نے تجارتی اور سیاسی بنیادوں پر اہم اور نمایاں مقام حاصل کر لیا تاہم سیکیورٹی کے حوالے سے افغانستان اور پاکستان کو طویل مدتی عزم کے اظہار اور کٹھن مراحل پر مشتمل طویل سفر طے کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک افغان تجارت، سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات سے آگاہ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کے پشاور آفس کو بتایا کہ نائب وزیر اعظم کے دورہ افغانستان میں کثیر الجہتی نقطہ نظر شامل تھے جن میں سفارتی تناؤ کو کم کرنا، اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوشش کرنا، پناہ گزینوں کی آباد کاری کرنا اور ٹی ٹی پی جیسے گروپوں کی سرحد پار کارروائیوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروائی جا رہی ہے جو ملک میں ہائبرڈ گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے ہی پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں کیا اسپورٹیج ایل، گوگو باکس ای وی، جے اے سی ٹی9 ہنٹر، ایم جی ایچ ایس ٹرافی، اور اسوزو ڈی میکس جیسے ماڈلز پہلے ہی لانچ ہو چکے ہیں۔ اب ہنڈائی بھی اپنی مقبول ایس یو وی، ٹوسان کے ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ میدان میں اترنے والی ہے۔ دسمبر 2024 میں پاکستان میں ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ کو پہلی بار دیکھا گیا تھاجس کے بعد گاڑی کے ممکنہ لانچ سے...
چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس کا ون ویلرز، ہلڑ بازی ، بغیر سائلنسر والے بائیکرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے خصوصی سیکیورٹی اقدامات، کوئیک ریسپانس ٹیمیں مستعد سی ٹی او اسلام آباد سید ذیشان حیدر کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران 1700 سے زائد بائیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 500سے زائد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کیے گئے۔ 24 ون ویلرز جبکہ 9 ہیوی بائیکس کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تقریباً 25 لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں۔ سید ذیشان حیدر کے مطابق اوسطاً ساڑھے 8 لاکھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔ علی امین گنڈا پور کا اسلام آباد کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلانوزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر وقت عوام بھی دھرنے...
لندن(اوصاف نیوز)دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہیتھرو (Heathrow Airport) کو ایک بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث مکمل طور پر بند کر دیا گیا، جس سے عالمی فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا . جمعہ 21 مارچ کی رات 11:59 بجے تک ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند روز تک مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر متوقع ہے، اس لیے مسافروں کو ایئرپورٹ کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ بحران جمعرات کی رات لندن کے مغربی علاقے ہیز (Hayes) میں ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں پورے ایئرپورٹ کی بجلی منقطع ہو...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے کرلیے۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ون ویلرز اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایس پی ٹریفک، زونل ڈی ایس پیز اور بیٹ افسران نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں ’روک سکو تو روک لو‘، ون ویلنگ کرتے نوجوان کا اسلام آباد پولیس کو چیلنج، ویڈیو وائرل زونل ڈی ایس پیز نے شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاؤ اور رش کے متعلق بریفنگ دی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ رمضان المبارک کی مناسبت سے مساجد، مارکیٹوں اور مراکز میں ٹریفک پولیس کی...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کا گھنٹوں کا شٹ ڈائون ،شہر کے16فیڈر پر 8گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی ،گرڈ انچارج اور ایل ایس کی ملی بھگت سے بجلی کی دوگھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ کی گئی ،صارفین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادسیپکو کی جانب سے جمعرات کے روز شہر کے 16فیڈر پر 132کے وی کی لائن پر جمپر ٹائٹ اور ڈسک صاف کرنے کے نام پر 6 گھنٹے شٹ ڈائون کیا گیا جبکہ شہریوں کو 8گھنٹے بجلی سے محروم رکھا گیا ،شٹ ڈائون 6گھنٹے کرنے کے باوجود مزید دو گھنٹے یعنی 8گھنٹے شہر کو بجلی کی فراہمی سے گرڈ انچارج کی جانب سے معطل رہی ۔رواں ماہ فروری میں اب تک سیپکو کی جانب سے تین شٹ ڈائون...
سویلنز کا ٹرائل صرف 175 کے تحت ہی ہو سکتا ہے، فوج 245 کے دائرہ سے باہر نہیں جاسکتی۔ جسٹس جمال مندوخیل
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر آج بھی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دئے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ گزشتہ روز شروع کئے گئے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی...
5ہزار سے زیادہ لوگ گرفتار ہوئے،103کو فوجی تحویل میں بھیجا گیا،کیا ان پر بھی وہی چارجز آئے جو فوجی تحویل والوں پر آئے؟ جسٹس مسرت ہلالی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 5ہزار سے زیادہ لوگ گرفتار ہوئے،103کو فوجی تحویل میں بھیجا گیا،کیا ان پر بھی وہی چارجز آئے جو فوجی تحویل والوں پر آئے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹوون ڈی آئین کے آرٹیکل 8کی ذیلی شق 3اے میں آتا ہے تو ایف بی علی کیس ختم کرنا پڑے گا، جسٹس جمال مندوخیل...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8خواتین سمیت 15افراد کو گرفتار کرلیا۔گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام...
صوبائی دارالحکومت میں لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہالی روڈ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا،جہاں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک...
لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کا بدترین شٹ ڈائون ،8گھنٹے طویل شٹ ڈائون کی وجہ سے موبائل کے سگنل گم ،انٹرنیٹ کی رفتارانتہائی سست، صارفین کو مشکلات کا سامنا ،سیپکو حکام نے شٹ ڈائوں کو وطیرہ بنالیا ہے آئے روز شٹ ڈائون کے نام پرکئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے، شہری۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں منگل کے روز سیپکو کی جانب سے شہر کے 16فیڈر پر بدترین شٹ ڈائون کیا گیاسیپکو نے 6گھنٹے شٹ ڈائون کا اعلان کیا تھا پر بجلی 8گھنٹوں سے زائد بند کی گئی بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے موبائل کے سگنل گم اور انٹرنیٹ کی رفتار دہیمی ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔...
سری لنکا کے گرڈ اسٹیشن میں بندر کے گھسنے کے باعث پورے ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 فروری کو سری لنکا میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا، اور اس دوران شہری شدید مشکلات سے گزرے۔ یہ بھی پڑھیں جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو میں واقع سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے 3 گھنٹے کے کوشش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کی، جبکہ مکمل بحالی...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے،انہوں نے کہا کہ عام طور پر دو افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے منفرد طریقے سے 14 دسمبر کو ویلنٹائن ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ دنیامیں دوبندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کرانھیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔