علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔
وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر وقت عوام بھی دھرنے میں ہوں، دھرنا بانیٔ پی ٹی آئی کی کال پر دیا گیا اور ان ہی کی کال پر واپس ہو گا۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بانئ پی ٹی آئی کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔
ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس کسی بھی جیل کا دورہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے، امید ہے جلد علی امین گنڈاپور کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور اسلام آباد بانئ پی ٹی پی ٹی آئی
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کا طالبان آبادکاری کا اعتراف میرے مؤقف کی تصدیق ہے، ایمل ولی
ایمل ولی خان : فائل فوٹوعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا طالبان آبادکاری کا اعتراف میرے مؤقف کی تصدیق ہے۔
اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور طالبان کی دوبارہ آبادکاری اور 102 قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ بھی سامنے لائیں، 40 ہزار سرکاری مہمان لائے گئے، قوم کو اصل حقائق بتائے جائیں۔
ایمل ولی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا تقاضا ہے کہ سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، خیبر پختونخوا کو ان ہی قوتوں نے برباد کیا جو طالبان کی آبادکاری میں ملوث رہیں۔
مرکزی صدر اے این پی نے کہا کہ جس جماعت کے کارکن کل مجھے گالیاں دیتے تھے، آج میرے مؤقف کی تصدیق کر رہے ہیں۔