اسلام آباد: ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے کرلیے۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ون ویلرز اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایس پی ٹریفک، زونل ڈی ایس پیز اور بیٹ افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں ’روک سکو تو روک لو‘، ون ویلنگ کرتے نوجوان کا اسلام آباد پولیس کو چیلنج، ویڈیو وائرل
زونل ڈی ایس پیز نے شاپنگ سینٹرز، مارکیٹوں میں ٹریفک کے بہاؤ اور رش کے متعلق بریفنگ دی۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ رمضان المبارک کی مناسبت سے مساجد، مارکیٹوں اور مراکز میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام چیکنگ افسران ضلع بھر کی مساجد، مارکیٹوں میں تعینات جوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر بریف کریں، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں میں ٹریفک کا رش ہوگا جس کو مؤثر حکمت عملی سے کم کرنا ہوگا۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ مارکیٹوں میں رش کے اوقات میں ٹریفک کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کریں، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ون ویلرز اور ڈرفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں۔
یہ بھی پڑھیں پولیس اہلکار کو گرانے کی کوشش کرنے والے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین چیف ٹریفک آفیسر ڈرفٹ کریک ڈاؤن ون ویلنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین چیف ٹریفک آفیسر ڈرفٹ کریک ڈاؤن ون ویلنگ وی نیوز مارکیٹوں میں کے خلاف سخت اسلام آباد کریک ڈاؤن میں ٹریفک
پڑھیں:
کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنگی کازوے سے کاٹھوڑ تک پورا شاہراہِ بھٹو دسمبر 2025ء کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پورٹ قاسم، لانڈھی اور کورنگی جیسے صنعتی علاقوں کی ٹریفک کیلئے بنایا گیا نیشنل ہائی وے تا موٹروے لنک روڈ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد تک اہم حصے کی تعمیر کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک براہِ راست اور بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گا۔