2025-11-24@20:47:19 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری»:
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، حکومت اسلام آباد میں ایک سروے کرنے جارہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے، جس کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سیکیورٹی انتظامات طلال چوہدری وزیر مملکت داخلہ وی نیوز
وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جن کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے، جس نے پولیس فورس سمیت سب کو دکھی کردیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی اسلام آباد...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبر پختون خوا کے نئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کسی غلط فہمی میں ہیں، اُس سے نکل آئیں۔انہوں نے حکمراں اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ ملک کی دو بڑی جماعتیں پھانسی گھاٹ اور قید سے نکلی ہیں، لیکن کسی نے بھی 9 مئی نہیں کیا۔وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ یہ بلیک میلنگ اب نہیں چلے گی۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم ثاقب کا تعلق منانوالہ گاؤں سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ قدم ٹی ایل پی کے بعض عہدیداروں کی ہدایت پر اٹھایا۔ اس نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے مقامی عہدیداروں نے اسے طلال چوہدری کا فون نمبر فراہم کیا اور کہا کہ انہیں دھمکیاں دیں۔ طلال چوھدری کو دھمکیاں TLP کی قیادت نے دلوائیں انہوں نے ھی طلال چوھدری کا نمبر شیئر کیا تھا۰ یہ کہاں کےمسلمان ھیں جو اپنے بچوں سے نہی دوسروں کے بچوں سے جان سے مارنے کی دھمکی...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے جرم کیا ہے اور جنھوں نے کرایا ان سب کو بھگتنا پڑے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگ رہا کیے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ چھاپے میں کروڑوں روپے نقدی، سونا اور 70 گھڑیاں برآمد ہوئیں، مطلب یہ سب ان کے ذاتی فائدےکیلئے تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ جو کیش اور سونا برآمد کیا گیا واپس...
این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا
این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر این پی سی اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات،سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے نکات پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی...
اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ وزیر مملکت داخلہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی واقعے کا پتہ چلا میں نے شدید مذمت کی اور میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں، مجھے وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری طور پر بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر میں صحافیوں سے معذرت کرتا ہوں، یہ واقعہ اچانک پیش آیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے چند لوگ احتجاج کر رہے ہیں، ان کے چند لوگوں نے پولیس اہلکاروں سے مین ہینڈلنگ...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے’’گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم 2025‘‘میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فورم کے دوران طلال چوہدری نے مختلف سیشنز میں شرکت کے ساتھ ساتھ منعقدہ ایکسپو کا بھی معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی آلات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر یوئے شیوہو نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا جس میں طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔طلال چوہدری نے فورم کے موقع پر انٹرپول کے سیکرٹری جنرل والڈسی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے’’گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم 2025‘‘میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فورم کے دوران طلال چوہدری نے مختلف سیشنز میں شرکت کے ساتھ ساتھ منعقدہ ایکسپو کا بھی معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی آلات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔(جاری ہے) اس موقع پر یوئے شیوہو نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا جس میں طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔طلال چوہدری نے...
وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری کی شہیدکیپٹن تیمورحسن کی رہائشگاہ آمد، فاتحہ خوانی کی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کی رہائش گاہ آمد، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شہید کیپٹن تیمور حسن کے والد بریگیڈئر حسن عباس اور ہونے والے سسر سے ملاقات کی ۔ دونوں وزرا نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور شہید کیپٹن تیمور کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹین تیمور کے اہل خانہ کے حوصلے کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جوان اور...
ترجمان مجلس وحدت مسلمین سید شہریار کے مطابق طلال چوہدری مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میں جاری زائرین مارچ کے قائدین سے ملاقات کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ اس ملاقات سے زائرین کو درپیش مسائل پر پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کراچی میں جاری زائرین مارچ کے مظاہرین سے ملاقات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین سید شہریار کے مطابق طلال چوہدری مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میں جاری زائرین مارچ کے قائدین سے ملاقات کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ اس ملاقات سے زائرین...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نے زائرین سے رابطے اور مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زائرین اربعین حسینیؑ پر پابندی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے میں زمینی راستے سے زیارت اربعین حسینیؑ کیلئے سالاروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ زائرین کو درپیش مسائل کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا گیا۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ طلال چوہدری نے بھی زائرین سے بات چیت کی درخواست کی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نے زائرین سے رابطے اور مسائل کے حل...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ان کی بیٹی کو بھی پاکستان آنا چاہیے، اگر عمران خان کے بچے پاکستانی شہری نہیں ہیں تو انہیں ویزا لے کر آنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگرپاکستانی شہری نہیں ہیں تو ویزے کی پابندیاں لاگو ہوں گی اور کسی ملکی و غیرملکی کو پاکستان میں آکرقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ان کی بیٹی کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی آپریشن سندور کا...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سنسنی پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف کرمنل کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن 27 یو ٹیوب چینلز کو بند کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھگوڑے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک قانون ہے اس قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، پوری دنیا میں سائبر سیکیورٹی اور سائبر سے متعلق قوانین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں کرسکتے کہ کوئی بھی ہاتھ میں موبائل اٹھا کر کسی کے قتل کا فتویٰ دے دیں یا کسی کے سر کی قیمت لگادیں یا پھر کسی کو مذہی طور پر ایسی کوئی بات...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق طلال چوہدری نے ہسپانوی ہم منصب مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات کی تھی اور مطلوب ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں اور پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔طلال چوہدری نے 2 مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر ہسپانوی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
فواد چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے بھی ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کی جو بات کرے گا ہم اس کو سر پر بٹھائیں گے۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو میزائلوں کا نشانہ بن رہے ہوتے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نیکہا ہیکہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگانے کے ساتھ ان کی شہریت پر بھی نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے معاملے پر وزارت داخلہ و خارجہ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا سفر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ صحافی یقینا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل نہیں گئے ہوں گے، اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر یا استعمال کیا گیا ہے تو سفری پابندی اور فوجداری کارروائی ہوسکتی ہے۔ ’حادثے سےقبل جنید جمشید کسی وجہ سے شدید اضطرابی کیفت سے...
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔(جاری ہے) طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر ایک کی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے، اِن سے بنی بنائی جماعت بھی نہیں سنبھل رہی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں سے بانی پی ٹی آئی خود نہیں ملنا چاہتے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی جس سے چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی اس سے ملتے ہیں۔ Post Views: 1
اویس کیانی : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی لندن میں بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں شرکت کی ، طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر، برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجیلا ایگل سے ملاقات ہوئی ، وزیر مملکت طلال چوہدری نے جرمنی، سپین، آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقات کیں اور سرحدی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ،طلال چوہدری نے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر برطانوی حکام سے اہم گفتگو کی،برطانوی وزرا نے پاکستانی حکومت غیرقانونی امیگریشن کے خاتمے کے لیے کی کاوشوں کو سراہا،برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نےکہا وزیر داخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آ...
لندن: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، بارڈر سیکیورٹی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طلال چوہدری نے برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج طلال چوہدری کی برطانوی ہوم منسٹر سمیت دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں، جن میں مؤثر بارڈر منیجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اقدامات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ اس...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ان دنوں دورہ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ اس دوران طلال چوہدری اور برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر کے درمیان دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آج طلال چوہدری کی برطانوی ہوم منسٹر یویٹ کوپر سمیت دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ مؤثر بارڈر منیجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متعارف کرائی گئی فیسیلیٹیشن آن ویلز سروس کا معائنہ کیا اور اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ویڑن کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ ، تجدید اور لرنر پرمٹ جیسی خدمات فراہم کرنا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ سروس اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تجارتی مراکز میں شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی کوشش کی گئی کہ سب شریک ہوں، پی ٹی آئی اجلاس میں کیوں نہیں آئی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت چیزیں چل رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہوتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سب کو ساتھ بٹھایا۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ نواز شریف پنجاب اور وفاقی حکومت کو رہنمائی دیتے ہیں۔
ملک میں کوئی نیا آپریشن ہونے نہیں جارہا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وزرا سے بات کرتے ہوا کہا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی ان سے (طالبان)سے لڑتے لڑتے ختم ہوگئے، ہم ختم نہیں ہونا چاہتے، واضح کیا کہ کوئی نیا آپریشن ہونے ہی نہیں جارہا، نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھر زور پکڑ رہی ہے، نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں ان پارٹیوں نے شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کے بارے میں نرم گوشہ...