فواد چوہدری—فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

 فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے بھی ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کی جو بات کرے گا ہم اس کو سر پر بٹھائیں گے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو میزائلوں کا نشانہ بن رہے ہوتے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھوار ہے، زرداری

عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے۔ عالمی یومِ امن پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ امن محض جنگ نہ ہونے کا نہیں، انصاف و مساوات کے فروغ کا دن ہے، پاکستان عالمی و علاقائی امن میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ متوازن تعلقات ہیں اور عالمی برادری پاکستان کو مسائل کے حل کا شریکِ کار تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن اور انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے عالمی امن کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی طویل خدمات ہیں، پاکستان نے آفات اور تنازعات کے متاثرین کی ہمیشہ مدد کی، نوجوان نسل کو برداشت، رواداری اور مکالمے کی اقدار اپنانا ہوں گی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا ہتھیاروں کے بجائے مکالمے اور تعاون کو ترجیح دے، پاکستان پرامن، انصاف پر مبنی اور پائیدار دنیا کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برابری کی بنیاد پر پانی، تجارت، انسداد دہشت گردی پر مذاکرات چاہتے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات ممکن نہیں: وزیراعظم
  • معرکۂ حق و پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی: وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
  • مسئلہ کشمیر کے بغیر  بھارت سے تعلقات ممکن نہیں، وزیر اعظم
  • مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھوار ہے، زرداری
  • مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھوار ہے: آصف زرداری  
  • مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھوار ہے، صدر مملکت
  • مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیرِ مملکت داخلہ کا دورہ چین ، گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم میں شرکت
  • ٹرمپ کا روس-یوکرین جنگ بندی کرانے میں ناکامی کا اعتراف، پیوٹن کو ذمہ دار قرار دے دیا
  • وزیرِمملکت داخلہ طلال چوہدری کا دورہ چین، گلوبل پبلک سکیورٹی فورم میں شرکت کی