شہید بی بی کا وژن آج بھی مشعلِ راہ ہے، رہنمائی لے کر جمہوریت مضبوط کریں گے، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بی بی کا وژن آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، اس سے رہنمائی لے کر جمہوریت مضبوط کریں گے۔
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اُن کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے جو ناقابل فراموش جدوجہد کی، وہ آج بھی تاریخ کا روشن باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت کے ساتھ مزاحمت کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے چلنے والی تحریکوں کی قیادت کی۔ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ ان کا وژن، قربانیاں اور عوام سے گہری وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہیں۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بی بی ہمیشہ خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں۔ وہ پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز بن کر ابھریں اور ایک پرامن، خوشحال اور جمہوری پاکستان کی خواہاں تھیں۔ ان کی اصولی سیاست آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے نہ صرف جمہوریت کو مستحکم کریں گے بلکہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائیں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان بینظیر بھٹو صدر مملکت آج بھی
پڑھیں:
چین کا دورہ مکمل؛ صدر آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ گئے
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔
صدر آصف علی زرداری نے چین میں چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے۔ اپنے دورے کے دوران صدرِ مملکت نے صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاک۔چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔
صدرِ مملکت کے دورے میں کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے ۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
صدر آصف علی زرداری کا دورہ پاک۔چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید ہے۔