اسلام آ باد:

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے وژن کے تحت عام لوگوں کو باختیار بنانا چاہتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔

ایوان صدر میں بے نظیر ہنر مند پروگرام کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وفاقی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی-

اس موقع پر صدر مملکت نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بے نظیر ہنر مند پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں تاکہ محنت کش کا بیٹا بھی ہنر سیکھ کر اپنے خاندان کی کفالت کرے اور قوم کی خدمت کرے۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے وژن کے تحت عام لوگوں کو باختیار بنانا چاہتی ہے- انہوں نے کہا کہ ہنر مند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبانیں بھی سکھائی جائیں گی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے سندھ میں نرسنگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کی مالی امداد کا بھی ذکر کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ 2008 میں جب ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا تو اس وقت کے وزیر خزانہ سید نوید قمر کی کاوشیں اس پروگرام کے اجراء میں شامل تھیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں-

صدر مملکت نے کہا کہ آج اس پروگرام سے لاکھوں خاندان مستفید ہورہے ہیں- صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے ویژن کے تحت عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے، محنت کشوں کے بچوں کو کمپیوٹر جیسی جدید تعلیم اور ہنر سکھائیں گے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت اور قوم کی خدمت کرسکیں۔

انہوں نے کاہ کہ بے نظیر ہنر مند پروگرام کے تحت کمپیوٹر ٹیکنالوجی سمیت جدید تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیرون ملک ہنر مند افرادی قوت کی مانگ ہے، نرسنگ جیسے باوقار شعبہ میں پاکستانی تربیت یافتہ نرسز باعزت روزگار کماسکتی ہیں، اس کے لئے ہمیں نرسنگ کے شعبہ میں اعلیٰ تربیتی معیار قائم کرنا ہوگا-

صدر مملکت نے کہا کہ اس شعبے کے لیے عالمی معیارات کو تربیتی عمل میں شامل کرنا ہوگا۔

قبل ازیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر ہنر مند پروگرام ایک وعدے کی تکمیل ہے- بے نظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھائے جائیں گے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا وعدہ شہید بے نظیر بھٹو نے کیا تھا، آج اس وعدے کی تکمیل کرکے خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مضبوط بنانا اور انہیں سہولت فراہم کرنا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وڑن تھا، پیپلز پارٹی نے 2008 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز آغاز کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق خواتین کو عزت اور وقار کے ساتھ مالی طور پر مستحکم کیا گیا۔

روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری اپنی شہید والدہ کے ویڑن کو آگے لے کر بڑھ رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کی پروگرام میں شمولیت قابل فخر ہی نہیں بلکہ تاریخی بھی ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری عامر علی احمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ب آئندہ مالی سال کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں 716 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

تقریب کے موقع پر صدر مملکت نے مہمانوں کے ہمراہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بے نظیر ہنر مند پروگرام صدر مملکت نے کہا کہ کے تحت عام لوگوں کو ہنر مند پروگرام کے پروگرام کے ذریعے پیپلز پارٹی اپنے آصفہ بھٹو زرداری بنانا چاہتی ہے کہ بے نظیر انہوں نے

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان