کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔

مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم اور بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔

مختلف مذاہب اورسماجی طبقات کےنمائندوں نےڈی جی آئی ایس پی آرسے ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں جنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں،قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے،نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی برابرہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی،جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر پاکستان کا ردعمل آگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارک باد

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی بازگشت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر  
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج  
  • قوم یوم استحصال منا رہی‘ مخصوص گروہ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف: عظمیٰ بخاری
  • لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارک باد
  • اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ
  • لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات
  • پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے‘ فراموش نہیں کرینگے،مریم نواز شریف