2025-07-25@13:58:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس»:

نیویارک ،امریکہ کا لاہور ہے، نیویارک سٹی کے میئر کی بلال بن ثابت سے ملاقات، پاکستان کرپٹو کونسل کی مسلمانوں کو عیدکی مبارکباد
نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان کرپٹوکونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کرپٹو کے مستقبل ، اس سلسلے میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہواہے ۔ بلال بن ثاقب نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے میئر کو خوش آمدید کہا اورموقف اپنایا کہ اس سب کے لیے ان کا شکریہ جو وہ کرپٹو ایکو سسٹم کے لیے کررہے ہیں، ہمیں آپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے اور نیویارک سٹی اور پاکستان کرپٹو کونسل کے مل کر کام کرنے پر خوشی ہوگی ۔اس موقع پر میئرایرک ایڈم کاکہناتھاکہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرپٹو کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت / وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی، جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویژن کے سیکرٹری، اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری نے اجلاس میں ذاتی حیثیت میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے مجوزہ ریگولیٹری فریم...
اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے اور پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیےگئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا بلکہ دنیا کی دوسری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بجلی فراہم کرے گا، کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا رسک ہےتاہم کرپٹو شفاف اور ٹریس ایبل ہے۔ پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل بنی...
ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے بارے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے سے متعلق اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا۔ پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس 2 جون کو ہوگا ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں فورم ڈیجٹل کرنسی بارے حکمت عملی کا جائزہ لے گا اور ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔اجلاس میں...
اسلام آ باد: پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس دو جون کو طلب کرلیا گیا جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل کرنسی کے ضوابط اور قانونی فریم ورک پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکریٹری قانون و آئی ٹی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا، ڈیجیٹل فنانس کے لیے خودمختار نگران ادارے کی تشکیل زیر غور آئے گی۔ حکومت نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ جدید اور محفوظ مالیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کا عزم اظہار کیا ہے۔ ریگولیٹری نظام میں شفافیت، سرمایہ...
سٹی 42 : پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرپٹو کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں معاون خصوصی کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اٹھارٹی کے قیام پر غور ہوگا ، اس کے علاوہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثہ جات کے فریم ورک پر بھی غور کیا جائے گا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں، پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو اور بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی موجودگی میں باوقار بین الاقوامی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور فروغ کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایا کہ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔بٹ کوائن کرنسی کی سائنس: کیا اس میں انویسٹمنٹ کرنی چاہیے؟ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ سٹرٹیجک اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اضافی توانائی کو جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی آمدنی میں بدل کر اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب نے ملاقات کی۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے جی ایچ کیو میں ایک اجلاس ہوا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت دینے پر زور دیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے پی سی سی کی کامیابیوں اور مستقبل کے...