ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے بارے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔
ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے سے متعلق اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا۔ پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس 2 جون کو ہوگا ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں فورم ڈیجٹل کرنسی بارے حکمت عملی کا جائزہ لے گا اور ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔
اجلاس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کو منظم کرنے کے لی ضابطہ کار تیار کرنے بارے غور ہوگا۔ ضابطہ کار کے تحت عالمی معیارات اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھا جائے گا۔پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام بارے مشاورت ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو نگرانی کیلئے بطور ریگولیٹر کام کرے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق کونسل کا مقصد محفوظ، شفاف اور جدت پسندانہ ماحول کو فروغ دینا ہے، معاون خصوصی بلال بن ثاقب بطور سی ای او پی سی سی شریک ہونگے۔گورنر، اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایس ای سی پی بطور کونسل رکن شریک ہونگے۔ سیکریٹری قانون و انصاف سیکرٹری، وزارتِ آئی ٹی بھی اجلاس کا حصہ ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اسحاق ڈار کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اسحاق ڈار پاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز غزہ جنگ بندی کا عارضی منصوبہ، پہلے ہفتے 28اسرائیلی قیدی رہا ہونگے احتجاج پر پابندی ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ کی وارننگ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے ڈیجیٹل کرنسی
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔