2025-05-08@17:21:59 GMT
تلاش کی گنتی: 4924

«پولیس گردی»:

    پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا، پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ...
    سٹی 42 : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ پنجاپ پولیس ہر وقت پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے پٹرولنگ،ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا ۔ ایس پی ڈولفن کی جانب سے ایلیٹ ٹیموں سے بھی ملاقات کی گئی ، جنہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔  ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ڈویژن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کی گئی۔ ایمرجنسی اورکسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت تیار ہیں ۔   پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے مبینہ اہلکار بن کر شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے کیس میں 3 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد ہیں۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اغواء برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے، مارچ 2025ء میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی درخواستِ...
    سٹی42:   پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کو خیبر پختونخوا میں داخل نہ ہونے دینے کی دھمکی دے دی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایسی دھمکیاں دینے کے عادی ہیں۔ اب خیبر پختونخوا کو  پاکستان کے ارکان  قومی اسمبلی کے لئے ممنوعہ علاقہ بنانے کی دھمکی دینے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ آج علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے حکام نے جیل میں  بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی معاصر نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا، " موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے." خیبرپختونخوا کے...
    http://juraat.com/wp-content/uploads/2025/05/WhatsApp-Video-2025-05-08-at-13.10.15.mp4 ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی، پولیس ذرائع راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کا...
    کراچی: صدر میں پولیس افسر سمیت 2 اہلکاروں کے ہاتھوں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ ریڑھی بان نے پولیس کے روڈ انسپکشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ کراچی کے علاقے صدر میں ایک شہری نے پولیس افسر سمیت دو اہلکاروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ ریڑھی بان کی بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرادی ہے، جس میں پولیس گردی کا نشانہ بنائے جانے والا بزرگ ریڑھی بان موقع پر موجود افراد کو پولیس کے تشدد کی وجہ بتا رہا ہے۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ روزانہ 50 روپے، 100 روپے بھتہ لے کر جاتا ہے، آج میں نے کچھ نہیں فروخت کیا تھا اس لیے انہوں ںے تشدد کا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی. شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے. شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق گھر سے نکلتے وقت 20 منٹ کا اضائی ٹائم رکھ کر نکلیں اور دوران سفر رہنمائی کے لیے 1915پر رابطہ کریں۔
    راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل کی جانب پیدل مارچ شروع کیا، تاہم پولیس نے انہیں گورکھپور ناکہ پر دوبارہ روک لیا۔ اس موقع پر پولیس اور علی امین گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکاروں سے کہا، تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، میرے پاس کورٹ آرڈر ہے،میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل جاؤں گا مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ علی امین گنڈا پور کے سیکورٹی پروٹوکول کو بھی گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا جہاں ان کے سیکورٹی آفیسر سب انسپکٹر سلیم قریشی سے مذاکرات ہوئے۔ سیکورٹی...
    لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ سی ایم پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس عورتوں کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ملزم انعام رسول نے لڑکی کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم انعام جعلی نکاح نامہ بنا کر رخسار کو حراساں اور بلیک میل کرتا تھا، ملزم انعام کو سی سی ٹی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے راستے میں گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا۔علی امین گنڈاپور کو اڈیالاجیل کی طرف پیدل مارچ کے دوران روکا گیا تو ان کے گارڈز کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔اُنہوں نے پولیس سے کہا کہ یہ پاکستان ہے، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں،  میرے پاس کورٹ آرڈر ہے، میں اڈیالا جیل جاؤں گا، مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کریں۔پولیس اہلکار علی امین گنڈا پور کو مقامی ہوٹل کی طرف لے گئے جہاں پولیس اہلکاروں اور علی امین گنڈا...
    ---فائل فوٹو  بھارت کی مسلسل جارحیت اور ڈرون گرنے کے واقعات کے باعث اسلام آباد کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔اسلام آباد پولیس کے کنٹرول روم سے اسلام آباد کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکمعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں پھیلا کر ہیجانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ خود اعلان کرے گی۔ڈپٹی کمشنرع رفان میمن نے دوٹوک کہا کہ امن میں خلل ڈالنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
    ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے جیل کی جانب پیدل مارچ شروع کیا تاہم پولیس نے انہیں گورکھپور ناکہ پر روک دیا، جس کے باعث موقع پر شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، "تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، میرے پاس عدالت کا حکم موجود ہے۔ میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں اور مجھے جیل جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔" بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ کے تمام ججز کا ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد گورکھپور ناکے پر ان کے...
    پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا، پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔پراسیکیوشن نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال...
    نیویارک: کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاج نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ درجنوں طلبہ نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری (بٹلر لائبریری) پر قبضہ کرلیا، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نیویارک پولیس (NYPD) کو طلب کرلیا۔ طلبہ مظاہرین نے احتجاجی طور پر لائبریری کو فلسطینی دانشور باسل الاعرج کے نام سے منسوب کیا، کفیہ پہن کر "غزہ کے لیے ہڑتال" کے بینر آویزاں کیے، اور اسرائیل سے وابستہ کمپنیوں سے یونیورسٹی کو مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق کم از کم 75 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔ آن لائن ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو زپ ٹائیز میں جکڑ کر پولیس بسوں میں منتقل کیا۔ کولمبیا...
    پاک بھارت کشیدگی: آئی جی پنجاب کا صوبے میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے اور پنجاب پولیس کی آپریشنل، اسٹریٹیجک اور لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور سکیورٹی اداروں سے مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر اور امدادی...
    اٹک میں بھارتی ڈرون تباہ، ایک شہری شہید، پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اٹک میں بھارتی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا، ملک بھر میں شہید افراد کی تعداد 2 ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اٹک میں جبی کسراں کے کھلے مقام پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا، جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید ہوگیا۔ بھارت کے 9 شہروں میں 20 کے قریب ڈرون حملوں میں اب تک شہید افراد کی تعداد 2 ہوگئی، 5 سے زائد افراد زخمی ہیں، جس میں فوجی بھی شامل ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان...
    سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری  ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے  دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچاؤ، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا، رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    فوٹو بشکریہ جیو نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے ہونے والے ڈرونز حملوں کو ناکارہ بنا دیا اور جوابی کارروائی اب بھی جاری ہے۔لاہور لاہور کے علاقےوالٹن میں 3 ڈرونز کو مار گرایا اور ان ڈرون حملوں میں 4 افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔والٹن کے علاقےمیں سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیں۔گوجرانوالہگوجرانوالہ میں پاک فوج نے 2 ڈرونز کو ناکارہ بنایا اور دونوں کا ملبہ بھی مل گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ پر بھارت...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔
    پاسبان فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چوکیدار،نگہبان یا حفاظت کرنے والے کے ہیں۔ یہ لفظ پولیس کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ زیر نظر تحریر پولیس سے متعلق ہے۔ پولیس کی غرض و غایت،فرائض اور ذمہ داریاں کیا ہیں؟ آج اس پر بات کریں گے۔ یہ 1667 ء کی بات ہے جب پولیس کا پہلا منظم ادارہ کنگ لوٹس کی حکومت نے یورپ کے سب سے بڑے شہر پیرس میں تشکیل دیا۔ ادارے کے قیام کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور جرائم کی بیخ کنی تھا۔ پولیس نے بھی ادارے کی تشکیل کے بعد اپنے کردار کو خوب نبھایا۔ یہ پولیس کے اولین فرائض میں سے ایک ہے کہ اپنے علاقے کی حدود میں نظم...
    پولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) 9 مئی کے مقدمات میں پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں باقاعدہ درخواست جمع کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے نومئی واقعات کے حوالے سے سچائی جانچنے کے لیے پولی گرافک سمیت دیگر ضروری سائنسی ٹیسٹ کروائے جانا اہم ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے اپنے...
    ---فائل فوٹو فیصل آباد میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق مقابلے تھانہ صدر جڑانوالہ اور سمن آباد کے علاقوں میں ہوئے۔ کراچی: شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاککراچی میں جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، صدر میں لکی اسٹار کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ فیصل آباد کے علاقے صدر جڑانوالہ میں 30 مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم مارا گیا۔سمن آباد میں دوطرفہ فائرنگ سے 68 مقدمات میں ملوث کامران عرف کامی ہلاک ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب...
    راولپنڈی میں 2ڈرون گرکرتباہ ہوگئے ایک ڈرون راولپنڈی فوڈاسٹریٹ جبکہ دوسراڈرون رومی روڈ صدر کے قریب گرکرتباہ ہوگیا فوڈ اسٹریٹ کے قریب گرنے والے ڈرون سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون...
    لاہور:پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے...
    راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو...
    کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بھی کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری واقعے...
    کراچی میں مزدوروں  نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ مزدوروں نے  گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کیے جس کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مزدور گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
    آئی جی پنجاب---فائل فوٹو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم آئی جی پنجاب عثمان انور نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کےسہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، پولیس کی آپریشنل، اسٹریٹیجک، لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122، سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہیں، پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
    پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر پیش آیا، جہاں گاہک اور بیکری مالک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ معمولی تکرار پر کوئٹہ میں بیکری مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ گاہک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر ہوا ہے۔ جہاں ٹین ٹاؤن کا رہائشی زمان خریداری کے لئے گیا۔ گاہک اور بیکری کے مالک شفیق احمد کے درمیان معمولی بات پر تکرار ہوئی۔ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد زمان نامی گاہک باہر آیا تو بیکری کے مالک نے...
    لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لاہور میں والٹن کے علاقے میں اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کی مدد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا، ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرا دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ...
     لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، گوجرانوالہ اور چکوال میں کم از تین بھارتی ڈرون تباہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، جسے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور میں والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ حملے ڈرون سے کیے گئے ہیں۔دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون سے دو حملوں کی اطلاعات ہیں۔
       فوٹو بشکریہ جیو نیوز گھوٹکی میں پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑو کا کہنا ہے کہ پولیس پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو روانہ کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا جا رہا ہے۔ لاہور: والٹن روڈ پر ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعاتدھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کا کہنا ہے کہ ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے کہا کہ...
    لاہور کے علاقے والٹن اور ملحقہ گوپال نگر و نصیر آباد جمعرات کی صبح اُس وقت لرز اٹھے جب یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ابتدائی طور پر یہ دھماکے پراسرار سمجھے جا رہے تھے، تاہم پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب بھارتی سرحد سے آپریٹ کیا جانے والا ایک بڑا جاسوس ڈرون مار گرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈرون پانچ سے چھ فٹ لمبا تھا اور انتہائی حساس مقامات کی فضائی نگرانی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ڈرون کو سسٹم جام کر کے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکا ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون مبینہ طور پر دھماکہ خیز...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کے علاقے  والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا  جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر  علاقوں میں بھی سنی گئیں۔ پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم  کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔ امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے...
    رانا فاران یامین: پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا ,  ڈرون کی لمبائی تقریباً 5 سے 6 فٹ بتائی جا رہی ہے اور اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کو پاکستانی سیکیورٹی سسٹم نے بروقت شناخت کرتے ہوئے سسٹم جام کر کے زمین پر گرایا۔ ڈرون انتہائی حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی مزید بتایا گیا ہے کہ ڈرون جیسے ہی ایک اہم عمارت کے قریب پہنچا تو اسے گرانے کی کوشش کے دوران شدید...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ والٹن روڈ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے والٹن اور اس کے نواحی علاقوں گوپال نگر اور نصیر آباد میں 3 زوردار دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، تاہم ابھی تک کسی سرکاری سطح پر دھماکوں کی نوعیت یا وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی، سکیورٹی ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تین زوردار دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ کی سمت سے سنائی دیں، واقعے کے فوراً بعد...
    لاہور پولیس نے کسی بھی ہنگامی یا دہشت گردی کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ مشق کے دوران دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں میں لاہور پولیس کے تمام ونگز بشمول آپریشنز، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، پٹرولنگ، ٹریفک پولیس، ایس ایچ اوز اور اے ایس پیز نے حصہ لیا، جبکہ ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے بھی مشق کا حصہ بن کر اپنی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے کی، جبکہ مجموعی انچارج ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران تھے۔ مزید پڑھیں: کشیدہ صورتحال کے باعث فضائی آپریشن...
    کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے صدر کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بزرگ ریڑھی والے پر تشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔ واقعے کی ویڈیو ایک شہری نے موبائل فون سے بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ کو صدر تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کچھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک ریڑھ والے پر مبینہ تشدد کیا گیا۔  ترجمان کے مطابق معائنے کے دوران ریڑھی والے کو راستے سے ریڑھی ہٹانے کے لیے کہا گیا جس پر اس نے بدتمیزی کی...
    فائل فوٹو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوان ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
    بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔دورانِ سماعت پراسیکیوٹر رانا آزر دلائل کے لیے پیش ہوئے جبکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی وساطت سے ملزم کو کل کےلیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ دینے سے انکار، عمران نے کوئی اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجا بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 12 مقدمات کے تفتیشی افسران اور...
    راولپنڈی: سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کے معاملے پر دو ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر پولیس کے مبینہ تشدد کا معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو ایس ایچ اوز اور ایک  اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ایس ایچ اوز میں  ایس ایچ او چکری سب انسپکٹر طیب بیگ، ایس...
    عامر ڈوگر پر مبینہ پولیس تشدد کا معاملہ، 2ایس ایچ اوز اور اے ایس آئی معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر 2 ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا جبکہ پولیس افسران کو سی پی او راولپنڈی نے آر پی او کی ہدایت پر معطل کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر اڈیالہ جیل کے قریب مبینہ طور پر تشدد کیا تھا۔ جس کے بعد عامر ڈوگر نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے ان کے کپڑے...
    لاہور: پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کہ بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام  بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا  گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 5 ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا ۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے  تھے۔ ملزمان...
    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کا...
    لاہور میں ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس کے ڈسپنسری ملازم اور اس کی ماں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر  بزرگ خاتون سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس کا ڈسپنسری ملازم معین اپنی والدہ کے ساتھ بینک سے رقم لے کر سندر داس روڈ پر زمان پارک کےقریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ماں سے پرس چھیننے کی کوشش کی، معین کی والدہ 62 سالہ سلمٰی  بیگم نے مزاحمت کی تو چھینا جھپٹی میں خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی اور ڈاکو پرس لے کر فرار ہو گئے جب کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو...
    اترپردیش کے 19 اضلاع سمیت 244 اضلاع میں موک ڈرل کی جائے گی۔ اس دوران ہدایات دی گئی ہیں کہ جنگ جیسی صورتحال میں سائرن بجنے پر لوگوں کو کیا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے "آپریشن سندور" کے تحت پاکستان پر میزائل حملے کردئے اور وہاں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوا کیا ہے۔ بھارتی فوج کے "آپریشن سندور" کے بعد ریاست اترپردیش میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی پرشانت کمار نے یوپی پولیس کے تمام یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دفاعی یونٹوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے اہم مقامات کی حفاظت کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا...
    سٹی42: بھارتی جارحیت کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور سمیت تمام شہروں میں حساس مقامات پر نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بارڈر ایریاز میں بھی سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق سرحدی علاقوں میں دیہات کے افراد رضاکارانہ طور پر پاک فوج کی مدد کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں جو قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے پر شہریوں کا جذبہ قابلِ فخر ہے اور قوم کا مطالبہ تھا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ...
    کراچی: ناظم آباد فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 40 سالہ سلمیٰ زوجہ سلیم ، 20 سالہ سفی اللہ ولد سلیم اللہ اور 40 سالہ ظہیر ولد محمد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔  فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ناظم آباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے پولیس نے تین روز بعد نعش کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق چونیاں کے علاقہ میں نوجوان ندیم آرائیں سکنہ کھوکھر ٹوچر نے تین روز قبل گھریلو ناچاقی اپنی 22 سالہ بیوی ارم بی بی کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے جہاں سے بدبو پھیلنے پر خود 15 پر کال کردی۔پولیس تھانہ الہ آباد چوکی تلونڈی نے مقتولہ کی نعش تین روز بعد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر...
    لاہور؍ نوشہرہ ورکاں؍ تتلے عالی (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) چچا نے بھتیجے سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس مقابلے میں ملازم خود بھی ساتھی سمیت ہلاک، قاتل کی فائرنگ سے ایس ایچ او تتلے عالی زخمی، نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں اڑتالی ورکاں میں خوفناک خاندانی سانحہ پیش آیا، جہاں آئس کے نشے میں دھت شخص عمران شیر ورک   گزشتہ روز علی الصبح گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع اپنے بھتیجوں کے ملکیتی پٹرول پمپ پر پہنچا، جہاں اس کا بھتیجا عثمان سرفراز ورک اپنے بھائی سفیان ورک اور تین گن مینوں کے ہمراہ موجود تھا۔ عمران شیر نے دروازہ کھٹکھٹایا جیسے ہی عثمان نے دروازہ کھولا تو ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی،...
    گجرات کے نواحی علاقے میں گزشتہ شب خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔  پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا تھا
    منگھوپیر کے علاقے الغازی ولاز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 56 سالہ نذیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ بفرزون کے بی آر سوسائٹی کا رہائشی تھا اور پولیس سیکیورٹی ٹو سے 2019 میں ریٹائر ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے بھانجے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ماموں کا پلاٹ کے مسئلے پر کسی سے تنازع چل رہا تھا اور انہیں کسی نے فون کر کے منگھوپیر نورانی ہوٹل بلایا تھا۔ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر عقب...
    سیالکوٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی اسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کسی نے زہریلا انجکشن لگا کر ڈاکٹر خرم کو قتل کیا ہے، ان کے پاؤں پر انجکشن کا نشان ہے۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خرم کا کمرہ اندر سے بند تھا، وہ 3 سال سے نجی اسپتال میں کام کر رہے تھے، ڈاکٹر کی رہائش بھی اسپتال میں ہی تھی۔پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر کے...
    کراچی کے علاقے ٰکورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ریپڈ رسپارنس فورس (آر آر ایف) کی پولیس موبائل ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل باسط اور کانسٹیبل دانش کے نام سے کی گئی جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
    کراچی، پولیس افسران کی عدم دلچسپی اور بے حسی کی وجہ سے شہر میں لاقانونیت انتہا پر پہنچ گئی
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر کے علاقے میں اجتماع گاہ کے قریب پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس سرچ آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران ملزمان سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں گولیاں پولیس...
    علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا۔علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئین و قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں۔ علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے8 گھنٹوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی جعلی حکومتیں جمہوری اقدار سے عاری ہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان ڈٹ کر...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے کپڑے پھاڑے اور ڈنڈے مارے۔ عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے اڈیالہ جیل کے قریب بیٹھنا جرم ہے کیا؟ یہ پولیس گردی اور غنڈا گردی کی انتہا ہے۔پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ صبح سے ہی ہمیں ہراساں کیا جا رہا تھا، آج اڈیالہ کے باہر پہنچے تو پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا...
    ہم وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے، قائد حزب اختلاف عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوگی لیکن پولیس والے ملاقات نہیں ہونے دے رہے ہیں لہذا پولیس کے رویے پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور ہم وزیراعظم شہباز شریف کو اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے عمر ایوب نے کہا کہ پولیس نے مجھ سمیت تمام ارکین...
    پولیس نے کہا کہ کوئی بھی فرد تشدد، خلل یا غیر قانونی سرگرمیوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتا ہوا پایا گیا تو اسے قانون کے تحت سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سرینگر بھر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے آج شہر بھر میں عسکری پسندوں کے ساتھیوں کے 13 گھروں میں تلاشی لی، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جس کا مقصد ضلع میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے بنیادی ڈھانچے...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 2 بہنوں عظمیٰ خانم اور نورین خانم سے ملاقات ہوگئی جبکہ علیمہ خان اور دیگر پارٹی قائدین کی ملاقات نہ ہوسکی، دوسری طرف گورکھپور ناکے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی، پولیس کی طرف سے عمر ایوب کو دھکے دیے گئے، پولیس نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر تشدد کرتے ہوئے انہیں ڈنڈا مارا اور کپڑے پھاڑ دیے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے، ملاقاتوں کے روز بانی پی ٹی آئی کی...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 2بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماں کو ناکے پر روک لیا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ...
    گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم شیر علی عرف شیر و بیٹے سمیت پولیس کارروائی میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت مارا گیا۔ شکارپور پولیس نے کہا کہ اس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس میں کامیابی نصیب ہوئی۔ گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے ایک کروڑ روپے تاوان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں رپورٹ ہوا جہاں شامی کے بھائی حسیب نے مقامی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ایک شخص جس کی شناخت راجپوت سندر کے نام سے ہوئی ہے، اس نے محمد شامی کو ای میل کے ذریعے تاوان طلب کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ شخص نے واضح طور پر لکھا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو شامی کی جان لی جائے گی جبکہ پولیس حکام نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر...
    راولپنڈی میں اڈیالہ جیل  کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سابق وزیراعظم اور  پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان اپنی بہنوں عظمیٰ خان، نورین خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت اڈیالہ جیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس اثنا میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ علیمہ خان کے ساتھ صاحبزادہ حامد رضا، خدیجہ شاہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما موجود ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ کارکنان کی تعداد درجنوں میں ہے۔ عمران خان کی بہن نورین خان کا کہنا تھا کہ...
    سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے مکلی میں گھر سے نوجوان جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مذکورہ جوڑے کو قتل کیا گیا ہے۔ ٹھٹہ پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب سے تیز دھار آلے بھی ملے ہیں۔لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کو ناکے پر روک لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ ان کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔ اس سے قبل قاسم زمان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے...
    پشاور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے عمان سے آنے والی ایک لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے، جو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پاکستانی نوجوان سے دوستی کے بعد پاکستان آئی تھی۔ لڑکی کئی روز سے لاپتہ ہے اور تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ ذولفقار حمید چوہدری کے مطابق لڑکی کی مبینہ گمشدگی کی تفتیش جاری ہے اور پولیس لڑکی کی تلاش میں مصروف ہے، اس سلسلے میں میزبان خاندان کے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک لڑکی کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جبکہ ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ محمد شامی کے بھائی حسیب احمد نے اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق ای میل ایک شخص "راجپوت سندر" کے نام سے موصول ہوئی جس میں شامی کو قتل کی دھمکی دی گئی اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ ای میل میں "پربھاکر" نامی شخص کا بھی ذکر ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سائبر سیل اور کرائم برانچ کو شامل کر لیا...
    لاہور: صرف 6 ہزار روپے کی  خاطر شہری کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نشہ کی معمولی رقم پر شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔ اقو سے سیدھا دل پر وار کیا گیا تھا، جس پر ااسپتال منتقل کرنے کے دوران شہری ابراہیم جانبر نہیں  ہو سکا۔ بعد ازاں ڈی ایس پی شفیق آباد کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی، تاہم اس دوران ملزمان شہری کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دئیے، گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ملاقات کے لیے بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ، بھابھی مہر النساء گورکھپور ناکہ پہنچیں، تاکہ اجازت ملنے پر ملاقات کے لئے جیل روانہ ہوں، سینیٹر علی ظفر اور ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجھوتہ اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا، ان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمی خانم اور کزن قاسم خان کو بھی گورکھپور ناکے پر...
    کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں شاہ لطیف تھانے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز آرائیں کی مدعیت میں اغوا اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس نے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے تاہم پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کے اغوا اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار مدعی مقدمہ ٹرانسپورٹر سرفراز آرائیں کے مطابق 28 مارچ کو پولیس اہلکار امام بخش زرداری، شکیل فیروز جٹ، افتخار مانی، خاور یوسف جبکہ دیگر ملزمان عاطف، عرفان...
    حسن علی:کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کو با ضابطہ قانون کی شکل دینے کا معاملہ، دی پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ترمیمی بل مزید ترامیم کے ساتھ منظور کیا، کیس سی سی ڈی کو تفویض کرنے کے اختیارات اے آئی جی اور ڈی پی او کو دینے کی تجویز دی گئی، ترمیم کی تجویز ممتاز چانگ، فرخ مون اور شعیب امیر نے دی،ترامیم متفقہ طور پر منظور ہوئی، کمیٹی کی ترامیم کی تجویز مسترد یا قبول کرنا حکومت کی ثواب دید ہو گا۔کمیٹی کی منظوری کے بعد بل ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا، بل حتمی منظوری کے لئے گورنر پنجاب سردار...
    پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و...
    سینئر صحافی جان محمد مہر—فائل فوٹو سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شیرو مہر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ایس ایس پی شکار پور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق پولیس مقابلہ کچے کے علاقے بچل بھیو میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہوا۔شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں 12 دن بعد بھی مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکاسکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں 12 دن گزرنے کے بعد بھی مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ایس ایس پی کے مطابق کچے کے علاقے...
    سندھ کے ضلع شکارپور میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم شیر علی عرف شیر و بیٹے سمیت پولیس کارروائی میں مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت مارا گیا۔ شکارپور پولیس نے  کہا کہ اس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں کامیابی نصیب ہوئی۔ گزشتہ برس سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں شیرو مہر نے گھات لگا کر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھتیجے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پیٹرول اسٹیشن اور حویلی میں سوئے افراد پر فائرنگ کی۔ بعدازاں پولیس نے بتایا کہ 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ مستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحقمستونگ میں فائرنگ سے 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کےلیے چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی زخمی ہوئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نشہ کرتا تھا اور اکثر لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا،...
    سورج ڈھلتے ہی سندھ سیکریٹریٹ کی پچھلی گلیوں میں راہگیروں سے لوٹ مار معمول بن گیا آرام باغ پولیس لوٹ مار کی وارداتیں روکنے میں ناکام ،علاقہ مکینوں میں اشتعال پھیلنے لگا کراچی کے قدیم علاقے برنس روڈ پر مسلح افراد کی لوٹ مارکے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ،سورج غروب ہوتے ہی سندھ سیکریٹریٹ کی عقبی گلیوں میں جہاں شام کو آمد و رفت نسبتا کم ہو جاتی ہے مسلح لیٹرے سرگرم ہو جاتے ہیں گزشتہ شب موٹر سائیکل سوار فیملی سمیت نصف درجن سے زائد افراد سے رقم موبائل فونز اور دوسرا سامان گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا علاقہ مکینوں کے مطابق مسلح ملزمان لوٹ مارکے بعد باآسانی فرار ہو جاتے ہیں برنس روڈ کی جن گلیوں...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرایہ داروں، گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ایک تقریب میں کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور طلبا نے شرکت کی معاہدے کے تحت پولیس سرٹیفکیٹ، غیر ملکیوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنا دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ٹریفک انفارمیشن، گمشدگی رپورٹ اور دیگر عوامی خدمات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی...
    انسپیکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو  انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔ آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہآئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مراسلہ ارسال کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علماء کرام کے واقعات سے متعلق کچھ...
    ٹریفک پولیس پنجاب نے ماہ اپریل کی ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ بھر میں7 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، 2 لاکھ 45ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 1 لاکھ 60 شہریوں نے لرننگ پرمٹ کی تجدید کروائی ۔ ترجمان کے مطابق  2لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،53ہزار ریگولر جبکہ769 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید بھی کی گئی۔ 4 ہزار 389 شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، 2ہزار 400 شہریوں نے ڈوپلیکیٹ لائسنس ، 98 ہزار...
    دورہ پہلگام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں اور آرمی کیمپوں میں پوچھ گچھ کیلئے طلبی روز کا معمول بند گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ علاقے میں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے دورہ پہلگام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں اور آرمی کیمپوں میں...
    گجرانوالہ میں پرانی دشمنی پر ایک شخص نے فائرنگ کر  دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں پیش آیا، نشے کے عادی ملزم عمران کا مقتول عثمان کے ساتھ چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا۔   گجرانوالہ کے علاقے تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خونیں رخ اختیار کر لیا، جہاں ملزم عمران شیرو نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس کے بخشی خانہ میں بم کی افواہ پھیل گئی جس کے بعد حکام نے سرچنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق افواہ کے فوری بعد پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی اور بخشی خانہ کی سرچنگ شروع کردی۔ سرچنگ کے دوران حکام کو کوئی بم نہیں ملا اور عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس نے بخشی خانہ جوڈیشل کمپلیکس اور راہ داریوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی۔
    ریئلٹی شو بگ باس 7 سے شہرت پانے والے اور ماضی میں متعدد تنازعات کا شکار رہنے والے بالی وڈ اداکار اعجاز خان ایک بار پھر ایک سنگین قانونی بحران میں پھنس گئے ہیں۔ ان کے خلاف ایک 30 سالہ خاتون کی جانب سے ریپ، دھوکہ دہی، اور شادی کا جھانسہ دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اعجاز خان کے خلاف چارکوپ پولیس اسٹیشن میں اتوار 4 مئی 2025 کو شکایت درج کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اعجاز نے انہیں اپنے او ٹی ٹی شو ’ہاؤس اریسٹ‘ میں کام دلانے اور انڈسٹری میں آگے بڑھانے کا جھانسہ دے کر نہ صرف ان کا اعتماد حاصل کیا بلکہ...
    گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر، بلا، عثمان اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور سابقہ رنجش کا نتیجہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم عمران نذیر ورک نے کی، جس نے پانچوں افراد کو نشانہ بنایا۔ مقتولین اور...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن اورخرم خان ورک موجود تھے۔ باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی و سیاسی امور، بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز شریف نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو پنجاب اسمبلی کے امور بطریق احسن سرانجام دینے کو سراہا۔ سپیکر نے مریم نواز کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ گھر بنانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پراجیکٹس کو سراہتے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر میں ٹرانسپورٹر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے پر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 ملزمان کے خلاف اغوا اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا۔  ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امین کھوسہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ سرفراز نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پولیس موبائل اور سفید ڈبل کیبن میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے مجھے اور میرے دوست کو اغوا کیا اور ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مدعی کے مطابق اغوا کاروں نے فون پر میری کسی شخص سے بات...
    کراچی کے علاقے محمود آباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 10 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفیہ لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ میرب دختر شمعون کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعے کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اغوا کا مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز کی مدعیت شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا گیا، جس میں میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد نامزد کیے گئے ہیں۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل اور سفید گاڑی میں مجھے اور دوست کو اغواء کیا گیا، مسلح افراد آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے، تاوان دینے سے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کراچی: شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ متاثرہ شہری کا مزید کہنا ہے کہ اغوا کاروں کو...
    روس کے ایک علاقے میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں تین اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ روس کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے داغستان کے دارالحکومت ماخاچکالا میں پیش آیا۔ علاقائی گورنر سرگئی میلیکوف کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ مارے گئے افراد کی عمریں 24 برس کے درمیان ہیں فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ چار پولیس اہلکار کے ساتھ متعدد شہری بھی زخمی بھی ہیں جن میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ روس کا علاقہ داغستان، بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے اور یہاں گزشتہ...