2025-07-04@04:54:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2770
«کوئلہ کانوں»:
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی کی پاکستان میں طویل المدت موجودگی اور شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ حکومت مائیکروسافٹ کی علاقائی اور عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستان میں کمپنی کی اسٹریٹجک شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ نے اپنے عالمی ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے کاروباری ماڈل کو روایتی ’آن پریمیس‘ سافٹ ویئر فروخت سے ہٹا کر کلاؤڈ پر مبنی، پارٹنر...
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشان دہی پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ برہم ہو گئے اور سیدل خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر کی نشان دہی پر کہا کہ ’’کچھ لوگوں کو ایوان چلتا اچھا نہیں لگتا، کیا آپ صرف اس کام کے لیے اپنے علاقے سے ایوان میں آئے ہیں؟‘‘ کیا کورم کی نشان دہی کو سینیٹر کا جرم سمجھا گیا، کیونکہ کورم واقعی پورا نہیں تھا جس پر ڈپٹی چیئرمین کے حکم پر پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس پر ایوان سے باہر موجود بعض وزرا اور سینیٹر ایوان میں آئے تو کورم پورا ہوا، جس کے بعد کارروائی کچھ دیر چلی اور بعد میں اجلاس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) پنجاب کے وزرا،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو تنخواہ کے برابر چھٹی الاونس بھی دینے کا فیصلہ، وزرا کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ کرنے والی مریم نواز حکومت نے اپنے حکومتی اراکین اور عہدیداروں پر خزانے کے منہ کھول دیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے منسٹرز، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ اس سلسلے میں پنجاب عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ بل حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا، ترمیمی بل کے تحت پنجاب منسٹر...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کے مبینہ سازشی بیانات کے باعث ریاستی املاک، عوامی جان و مال اور جناح ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ عدالت کے مطابق یہ کارروائیاں ایک منظم سازش کے تحت کی گئیں جن کا مقصد ریاستی اداروں اور حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ مزید برآں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے 4 مئی 2023 کو چکری میں عمران خان کی مبینہ سازش سنی، اور صرف...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے بتایا کہ 4 منحرف ارکان میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 4 ارکان جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں، پارٹی کو کہا ہے کہ ان چاروں ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ جن ارکان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، انہوں نے قرآن پر حلف اٹھایا تھا...
قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل کا ایکشن،سائبر پٹرولنگ سیل سے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کئےگئے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر پنجاب میں 74 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں،سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر، پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری محکمہ داخلہ کےمطابق مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے،سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل سپیشل برانچ سے مستقل رابطے میں ہے،سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی...
بلوچستان حکومت اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ الائنس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد گرینڈ الائنس نے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد سامنے آیا، جس میں حکومت نے کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید تمام گرفتار ملازمین کی فوری رہائی کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام مقدمات اور محکمانہ کارروائیاں بھی واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو...
یوکرین(نیوز ڈیسک) یوکرینی انٹیلیجنس کے مطابق شمالی کوریا روس کی حمایت میں مزید 25 سے 30 ہزار فوجی یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال خفیہ طور پر 11 ہزار فوجی روس بھیجے گئے تھے جن میں سے 4 ہزار ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔ سی این این کو حاصل انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ دفاع ان فوجیوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ دستے روسی زیرِ قبضہ یوکرین کے علاقوں میں براہ راست لڑائی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعاون میں تیزی آ رہی ہے، جبکہ کورین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وضاحت کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت گرانے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے کوئی بات نہیں ہوئی، اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور ہے۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو متعدد بار مذاکرات کی پیش کش کی، تاہم پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے اقتدار میں آئی تھی اور اب دوبارہ اسی طرح اقتدار حاصل کرنے کی خواہاں ہے، مگر یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ...

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس میں حکومت کے فریق نہ بننے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں امیرالعظیم نے کہا کہ بجائے اس کے کہ قوم کی بیٹی کی ناحق قید سے رہائی کے لیے وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور حکمران پوری تندہی سے مقدمے کی پیروی کریں، یہ مکمل پسپائی اختیار کرچکے ہیں اور امریکی غلامی میں تمام حدیں عبور کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ ٹرمپ کی ناراضی مول لینے کو تیار نہیں اور آئینی و قانونی اقدامات اٹھانے سے بھی گریزاں ہیں۔ حکمرانوں نے بے گناہ پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے...
اقوام متحدہ: پاکستان نے ہیٹی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا ہے کہ ہیٹی کو خون ریز اور تباہی سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جہاں پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کی حکمرانی، بڑھتی ہوئی خودساختہ انصاف کی کارروائیاں، اور بگڑتا ہوا انسانی بحران واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ہیٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب اور جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے کونسل پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس اور یوکرین کے درمیان عرصے سے جاری جنگ کے دوران امریکا نے یوکرین کو بعض ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئرڈیفنس سسٹم اور ہیل فائر میزائلوں کی ترسیل مؤخر کردی گئی ہے، بائیڈن انتظامیہ کے وعدے اب نظرثانی کےعمل سے گزررہے ہیں، پینٹاگون نے ہتھیاروں ذخائر کم ہونے پر ان کی فوری ترسیل نامناسب قرار دی ہے۔روس نے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو کم ہتھیارملیں گے تو جنگ جلد ختم ہوگی، دوسری طرف یوکرین نے انتباہ دیا ہے کہ دفاعی امداد میں تاخیر روس کو مزید جارحیت پر اُکسائےگی۔یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کا...
بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالتی فیصلے کا پس منظر ایک لیک ہونے والی آڈیو ہے، جس میں شیخ حسینہ کو یہ کہتے سنا گیا: "میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے 227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔" عدالت نے اس بیان کو عدالتی وقار میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیتے ہوئے سخت ایکشن لیا۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی توہین عدالت پر 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ شیخ حسینہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل نے ملک کی سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کی بنیاد ایک مبینہ آڈیو لیک بنی جس میں شیخ حسینہ واجد کو ایک مقامی رہنما سے یہ کہتے سنا گیا کہ میرے خلاف 227 مقدمات ہیں، گویا اب مجھے 227 افراد کو قتل کرنے کا لائسنس حاصل ہو گیا ہے۔عدالت نے اس بیان کو عدالتی عمل میں کھلی مداخلت اور توہین عدالت قرار دیا، جس کے بعد سابق وزیر اعظم کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔اسی کیس میں عوامی لیگ سے تعلق...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی بننے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمرالاسلام راجا کا تہلکہ خیز انٹرویو سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نےنجی نیوز چینل ’اے آر وائی‘ کو دیے گئے قمرالاسلام راجا کے ایک انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ اگر چوہدری نثار کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے معاملات ہوئے تو پارٹی کے اندراحتجاج کروں گا، ان کی مخالفت کروں گا اور پارٹی سے شکوہ کروں گا۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پریس کانفرنسزمیں برملا پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان...
— فائل فوٹو محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہر میں چلنے والی پرانی بسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔سیکریٹری آر ٹی اے اور ایس ایس پی ٹریفک کو پرانے ماڈل کی بسوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں پرانی لوکل بسیں ختم کرنے اور نئی ماڈل کی بسیں چلانے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پرانی بسوں کی تبدیلی اور نئی بسیں لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پرانے ماڈل کی بسوں کو 30جون تک نئے ماڈل کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو 2،2 جبکہ جے یو آئی کو ایک نشست ملی ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 11 مخصوص نشستیں بھی بحال کی گئی ہیں، جن میں سے 10 نشستیں مسلم لیگ (ن) اور ایک پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں بھی بحال کر دی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو...
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور اہم خط ارسال کر دیا ہے جس میں ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خط جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا۔ خط کے مندرجات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ جسٹس منصور نے اپنے خط میں واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدرِ مملکت...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں جس کا ایک ہفتے بعد وزیرِ اعظم باقاعدہ افتتاح کریں گے، شہباز شریف جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے۔ پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع ادارہ قومی صحتپاکستان میں ایک اور بچہ...

شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننےوالے لیگی رہنما کا تہلکہ خیز انٹرویو
مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد شکست دے کر رکن قومی اسمبلی بننے والے مسلم لیگ ن کے رہنما قمرالاسلام راجہ کا، تہلکہ انٹرویو سامنے آگیا۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں قمرالاسلام راجا نے کہا کہ اگر چوہدری نثار کے ساتھ (ن) کےمعاملات ہوئے تو پارٹی کے اندراحتجاج کروں گا، ان کی مخالفت کروں گا اور پاورٹی سے شکوہ کروں گا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پریس کانفرنسزمیں برملا نوازشریف اور ان کی بیٹی کے خلاف بولے۔ رہنما مسلم (ن) نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ 2029 تک تو میں حلقےکا ذمہ دارہوں، چوہدری تھا نثار(ن) چھوڑنے کا...
علامتی فوٹو بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے باسیوں کو آرام دہ و معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سریاب اور کچلاک کے درمیان پیپلز ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے فیصلے کے تحت کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے سریاب اور کچلاک کے درمیان پانچ پرانے اسٹیشن اپ گریڈ جبکہ دو نئے اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔پاکستان ریلویز کے 35 کلو میٹر ٹریک کو اپ گریڈ کر کے ٹرین کی رفتار بھی بڑھائی جائے گی۔واضح رہے کہ بلوچستان نے رواں مالی سال کے بجٹ 26-2025ء میں اس منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کیا تھا۔
حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ چینی کی درآمد حکومتی سیکٹر میں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےچینی کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے، مہنگی چینی بیچنے اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات سیلاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی 100 کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔ خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے...
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی 2025 سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کو ادارے کی بندش پر رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (VSS) کے تحت پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں فیصلے کے مطابق، ملک بھر میں تمام فعال اسٹورز 2 جولائی سے اپنے آپریشنز مرحلہ وار بند کرنا شروع کر دیں گے۔ اسٹورز میں موجود تمام سامان کو مرکزی گوداموں (وئیر ہاؤسز) میں منتقل کیا جائے گا، جہاں سے یہ سامان حکام کی نگرانی میں واپس دکانداروں کو سپرد کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: حکومت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹورز کے ملازمین کو ادارے کی بندش پر رضاکارانہ علیحدگی (وی ایس ایس) پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور حکام کے مطابق تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز 2 جولائی سے ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے۔ اسٹورز میں موجود سامان کو وئیر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا جہاں سے اسے حکام کی نگرانی میں دکانداروں کو واپس کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز اور دیگر دفاتر میں موجود آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹرز کی جانب سے اسلحہ لائسنس مانگنے پر اعلان کیا ہے کہ ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دیا جائے گا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مستونگ/ پشاور/ لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی+ صباح نیوز) مستونگ میں مسلح افراد نے بازار پر حملہ کردیا، فائرنگ اور دھماکوں میں لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر بنوں میں جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ لکی مروت میں حملے میں 2 ٹریفک اہلکار شہیدہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مرکزی بازار پرحملہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں میں ایک 16 سالہ لڑکا جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹرز کی جانب سے اسلحہ لائسنس مانگنے پر اعلان کیا ہے کہ ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دیا جائے گا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی پراراکین نے شدید اعتراضات کیے تاہم انہوں پاکستانی سیٹیزن شپ بل 2025 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک شہریت ترک کرنے والوں کو دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ وہ وطن میں کاروبار، سرمایہ کاری اور خیرات کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور یہ لوگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کو انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ٹریفک جرمانے میں ہوشربا اضافہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں کراچی میں خصوصی ٹریفک عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ “ٹریفک جرمانہ اتنا ہونا چاہیے کہ کوئی دوبارہ خلاف ورزی کا سوچ بھی نہ سکے،” انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نئے قوانین کی منظوری دے چکی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سمری کے بعد یہ نافذ العمل ہو جائیں گے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ موٹر...
علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ سمیت متعدد مقامات پر علمائے کرام اور ذاکران مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کیلئے بھی مختلف مدارس اور گھروں میں بھی مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزاء، عزاداری اور ماتمداری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن اور میکانگی روڈ سمیت متعدد مقامات پر علمائے کرام اور ذاکران مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کے لئے بھی مختلف مدارس اور گھروں میں بھی مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سال محرم الحرام کے پہلے عشرے کے موقع پر مسجد خاتم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت چینی درآمد سے متعلق اجلاس میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔نائب وزیراعظم کی سربراہی میں اسٹئیرنگ کمیٹی کا فالو اپ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، چینی درآمد اور ٹی سی پی اور نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔ چینی درآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیر برائے قومی و غذائی تحفظ اور تینوں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سمیت وفاقی و صوبائی سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم نے کہا کہ ضروری اشیا کی مناسب نرخوں پر فراہمی...
وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔دستاویز کے مطابق وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے ملک بھر میں آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اسٹورز پر موجود سامان کو وئیر ہاسز...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹرز کی جانب سے اسلحہ لائسنس مانگنے پر اعلان کیا ہے کہ ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دیا جائے گا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی پراراکین نے شدید اعتراضات کیے تاہم انہوں پاکستانی سیٹیزن شپ بل 2025 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک شہریت ترک کرنے والوں کو دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ وہ وطن میں کاروبار، سرمایہ کاری اور خیرات کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور یہ لوگ ملک کے لیے...
دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔ دریا میں پھنسے افراد کی...
حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔ تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے ملک بھر میں آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اسٹورز پر موجود سامان کو وئیر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا جبکہ وئیر ہاؤسز سے سامان حکام کی سرپرستی میں دکانداروں کو واپس کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک...
سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔ دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل دریائے سوات میں سیاحوں سمیت...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2025ء)حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ ، ملک میں آپریشنل یوٹیلٹی اسٹورز پر کام کرنے ہزاروں ملازمین بھی فارغ کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔ مام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے ملک بھر میں آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زیرِ صدارت اجلاس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو مشترکہ مشرق وسطیٰ پالیسی، ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور غزہ کی تباہ حال صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کے لیے 7 جولائی کو اہم سفارتی مشن پر امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو کی رواں سال کے دوران امریکا کی یہ تیسری سرکاری سطح کی مصروفیت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی قیادت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ روابط کو غیر معمولی اہمیت دے رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں جاری لڑائی انسانی بحران میں تبدیل ہو چکی ہے اور دوسری جانب ایران سے بھی اسرائیل کو شدید...
وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ ملک بھر میں تین ماہ بعد فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا، بار کوڈ موبائل سے اسکین کر کے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی معیاد سمیت اہم معلومات ہر شہری اپنے موبائل فون پر چیک کر سکے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری تیاری مکمل ہے، انڈسٹری نے فروخت شدہ دواں پر بار کوڈ لگانے کیلئے تین ماہ کا وقت مانگا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔دستاویز کے مطابق وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے ملک بھر میں آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اسٹورز پر موجود سامان کو وئیر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا جبکہ وئیر ہاؤسز سے سامان حکام کی سرپرستی میں دکانداروں کو واپس کیا جائے گا۔فیصلہ...
بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تحصیل دفتر اور بینکوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ اور دھماکے میں ایک لڑکا شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے، فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مستونگ میں دہشت گردوں نے تحصیل دفتر...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں سے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلی سے تعاون طلب کرلیا۔اویس لغاری نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا دائرہ ابتدائی طور پر کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے گا۔ حکومت نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے دسمبر 2026 کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔وزیر صحت نے اعلان کیا کہ آئندہ تین ماہ بعد ملک بھر میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا جسے اسکین کر کے دوا کی اصل حیثیت اور ایکسپائری چیک کی جا سکے...
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد، بلوچستان، پشاور اور سندھ ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان کا نام منظور کر لیا گیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ سے تین سینئر ججز جسٹس روزی خان، جسٹس کامران خان اور جسٹس اقبال کے ناموں پر غور کیا گیا، تاہم کمیشن نے بالآخر جسٹس روزی خان کے نام پر اتفاق کیا۔دوسری جانب، پشاور ہائیکورٹ کے...

جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان مسائل کو حل کرے۔منگل کو ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں معصوم لوگوں کی اموات ہوئیں،جنگ نہیں بلکہ امن تمام مسائل کا حل ہونا چاہیے۔مشعال ملک نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل جب تک حل نہیں ہوں گے تب تک کشیدگی ایسے رہے گی۔مشعال ملک نے کہا کہ ہم نے جنگ سے بہت سی چیزیں سیکھیں،بھارت نے اپنے ہی لوگوں کو مروا...
سٹی 42: پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے 2008 کی تعمیل میں ہوا۔معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستیں شیئر کرتے ہیں۔حکومت پاکستان نے 246 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست حوالے کی۔53 سویلین قیدی اور 193 ماہی گیروں کی فہرست ہندوستانی ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے کے حوالے کی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور حکومت ہند نے 463 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے ہائی کمیشن، نئی دہلی کے ایک سفارت کار کے...
چھبیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے کیا جائے، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا، جسٹس منیب پی ٹی آئی کے دو ممبران نے بھی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحیی آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور...
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے اے ایم آئی انفراسٹرکچر منصوبہ پر ٹھیکیداری نظام رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تمام کمپنیوں میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دیا جائیگا،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے لئے پرائیویٹ کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی،بجلی چوری کی کمی سے ملنے والے نفع میں پرائیویٹ کمپنیوں کو ادائیگیاں ہوں گی۔ لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،تقسیم کار کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز لگانے کیلئے ٹینڈرز کرنے کی اجازت دیدی گئی،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا پلان پلاننگ پاور اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کو بھجوایا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس...
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان نے بنک تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ نوجوان لڑکا جاں بحق اور 7 دیگر شہری افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا،دہشتگرد پسپا ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا...

جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ سپریم کورٹ میں چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد، سندھ، بلوچستان، پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پہلے مرحلے پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ اس ضمن میں جوڈیشل کمیشن کے پیش نظر 3 نام تھے۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی...
جوڈیشل کمیشن کا جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور ہو گا، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس...
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور ہو گا، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا، جسٹس منیب پی ٹی آئی کے دو ممبران نے بھی حمایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے نجی بینکوں اور دفاتر پر حملے اور فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ منگل کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے شہر میں قائم نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ کر دیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل آفس، 3 بینکوں اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تحصیل آفس میں داخل ہو کر تین سرکاری گاڑیوں اور اہم سرکاری ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: دہشتگردوں کا لیویز تھانے پر حملہ، عمارت نذر آتش، گاڑی اور ریکارڈ بھی جلا دیا اسی...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے تمام پاکستانی قیدیوں کے لیے خصوصی قونصلر رسائی کے ساتھ ان کی رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے 2008 کی تعمیل میں کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستیں شیئر کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حالات کشیدہ ہوچکے ہین جہاں مسلح افراد نے سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت 3 افراد مارے گئے۔ بی بی سی اردو کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا، پولیس نے بتایا کہ ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے، مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا، اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا، اس مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل...
مستونگ: فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2دہشت گرد ہلاک QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس) مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تحصیل دفتر اور بینکوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ اور دھماکے میں ایک لڑکا شہید...
ویب ڈیسک:مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا، پی ٹی آئی نے نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط بھی لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےآج ہونے والےاجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پرغور کیا جائےگا،پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی جماعتی وابستگی کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کے مختصر فیصلے کا 12 ججز کا دستخط شدہ آرڈر آف دی...
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہو گی۔ فیصلہ آج ہو گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے اور پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔ چیف الیکشن کمشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہو گی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر سخت ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے چیئر مینوں کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیاہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے چیئر مینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جو کہ کامیاب ہوگئی،قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبد الستار، محمد سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔...
اسلام آباد(آئی این پی +وقائع نگار)وفاقی حکومت نے امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل عمران شفیق جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات بھی طلب کر لیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا...
مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کے مختصر فیصلے کا 12 ججز کا دستخط شدہ آرڈر آف دی کورٹ جاری کیا جائے۔ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کے توسط سے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھا۔ خط کے مطابق 27 جون کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کا مختصر فیصلہ دیا، فیصلے کے آرڈر آف دی کورٹ میں صرف 10 ججز کے دستخط شامل ہیں۔ خط کے مطابق جسٹس صلاح الدین پنہور کے بنچ سے علیحدہ ہونے کے بعد 12 ججز کے دستخط ہونا...
سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے نے پنجاب اسمبلی میں بھی سیاسی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس نے صورت حال مزید بدل دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران مبینہ طور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت اگلے 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی گئی، جس سے اپوزیشن کی سیاسی طاقت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب اپوزیشن...

مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا 12ججز کے دستخط کیساتھ کورٹ آرڈر جاری کرنیکی استدعا
مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا 12ججز کے دستخط کیساتھ کورٹ آرڈر جاری کرنیکی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں کی نظرثانی کیس کا فیصلہ، سنی اتحاد کونسل نے بارہ ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دا کورٹ جاری کرنے کی استدعا کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں، یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بارہ...
حکومت کا عوام کو ریلیف، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے بلوں میں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلی سے تعاون طلب کرلیا۔اویس لغاری نے خط میں کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، خط میں وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر...
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سے نان الیکٹرسٹی چارجز کو ختم کرنے سے نہ صرف بجلی کے بلوں کو مزید شفاف بنائے گا بلکہ سمجھنے میں بھی آسان بنائے گا، یہ اس چیز کو بھی یقینی بنائے گا کہ صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کا بجلی کے بلوں میں سے "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" ختم کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ...
حکومت نے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" کی وصولی بند ہو گی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔ خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے۔ وفاقی وزیر نے خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا زکر...
فائل فوٹو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کو جدید آلات سے لیس کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں ریسکیو اداروں کو جدید آلات اور ڈرونز سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تربیتی مشقیں جاری رکھنے، ندی نالوں کی صفائی اور دریا کے اطراف دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو سیفٹی آلات مہیا کرنے اور عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ محکمہ سیاحت کو باقاعدہ ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا...
وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ ڈیوٹی وصول نہیں کر سکیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کب ملے گا؟ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں اور چارجز کی بھرمار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے بلوں میں ایک اور ریلیف دیتے ہوئے عوام کے لیے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کے لیے حکومت نے بجلی کے شعبے میں ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین سے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی ختم کی جا رہی ہے۔اس اقدام کا اطلاق بھی جولائی 2025 سے ہو گا اور اس کا مقصد عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا اور بلوں کو سادہ اور قابل فہم بنانا ہے۔وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کی جانب سے اس ضمن میں تمام صوبوں کے...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں کے ذریعے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی بند کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا اور بلوں کو سادہ اور قابل فہم بنانا ہے۔ اویس لغاری نے اس سلسلے میں تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کیے ہیں جس میں بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق حکومتی اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ خط میں آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی اور سرکاری پاور پلانٹس کے منافع میں کمی کے لیے جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں کے...
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اس کی وجوہات ہوتی ہیں، یہ آئینی عدالت ہے اور یہاں بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی جہاں درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وفاقی حکومت نے امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار وکیل عمران شفیق جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات بھی طلب کر لیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) عدالت نے...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ حکومت نے پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بچے، بچیاں پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھ کر آگے بڑھیں گے، وفاقی حکومت نصاب پر نظرثانی کے لیے کام کررہی ہے،وزیر اعظم نے نصاب میں آئی ٹی تعلیم شامل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم متعارف کرانے کا...
سوات میں سیاحوں کے حادثے کے بعد کے پی حکومت کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے لئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرائع کے پی حکومت نے کہا کہ سوات، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد کے لئے پہلے مرحلے میں ائیر ایمبولینس کا پلان تیار ہوگا۔ ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولینس میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں، سیلابی صورتحال میں ریسکیو کرنے کے لئے ٹرینڈ اسٹاف بھرتی ہوگا۔ ذرائع صوبائی انسپکشن ٹیم نے کہا کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر موجود تھا، تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث تاخیر ہوئی، تیز ہواؤں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان رسک تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کو ملک کا پہلا پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کی ہدایت دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے تمام پبلک اسکولز، بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور پولیس اسٹیشنز کو آئندہ 6 تا 8 ماہ میں فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں جاری آئی ٹی منصوبوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزارت نے تمام ضروری فنڈز جاری کر دیے ہیں تاکہ صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے شعبے اسمارٹ کنیکٹیویٹی سے جڑ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میٹرو بس اسٹیشنز، عوامی...
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اپوزیشن کو 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد کے لیے میٹنگ بلا لی گئی۔ ان کمیٹیوں میں قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، اسپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے سربراہان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میٹنگ میں پیش کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کیُ تحریک رانا عبد الستار ، محمد سہیل خان ، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔ قائمہ کمیٹی برائے لٹریسی کے چیئرمین کے خلاف فیصل اکرم،...
مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر، حکومت یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں سے متعلق سمری آج وزارتِ پٹرولیم کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے حتمی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے تناظر میں کیا جا...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات ہونی چاہئیں ، خیبرپختونخواحکومت نے سوات واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا، خیبرپختونخوا میں واقعہ ہوا تو ریسکیو ادارہ کدھر تھا؟۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوات کے نمائندے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، بلین ٹری پراجیکٹ کہاں ہے؟ ، پی ڈی ایم اے پیسہ کس بات کا لے رہا ہے؟ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیوں نہیں ہو رہیں؟ سوات واقعہ میں کردار اداکرنے والے ہیرو انعام کے حقدار ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ کرتی ہے، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ...
وفاقی حکومت نے امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل عمران شفیق جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات بھی طلب کر لیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا اور وجوہات کیا ہیں؟ جس...
—فائل فوٹو حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے بیرونِ ممالک کے دوروں کی تفصیلات طلباسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ سماعت کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر متعلقہ حکام پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں اس کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر جسٹس سردار اعجاز نے استفسار کیا کہ یہ فیصلہ کس بنیاد پر کیا گیا اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ...
حکومت کا عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاونت کرنے اور فریق بننے سے انکار کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیاگیا ہے، وجوہات کیا ہیں، ایڈیشنل...
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت نئی دہلی کی مسلط کردہ انتظامیہ کی طرف سے کشمیری رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور طویل نظربندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں گرفتاریوں کو کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ء سے...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہاہم اجلاس آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی اور عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔ چیف الیکشن کمیشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہوگی۔ اجلاس کے بعد آج ہی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن متوقع ہے۔ سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کے مستقبل کے فیصلے پر بھی غور ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات، اثاثے اور انتظامی ذمہ داریاں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کو منتقل کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق، سی ڈی اے کے تمام اختیارات، اثاثے اور انتظامی ذمہ داریاں ایم سی آئی کو منتقل کی جائیں گی۔ ایم سی آئی 2015 میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی تھی اور اس کا مقصد شہری سہولیات کی فراہمی اور مقامی حکومت کے ذریعے گورننس کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے 1960 میں وفاقی دارالحکومت کی ترقی اور منصوبہ بندی کے لیے قائم کی گئی تھی۔...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولائی میں پیپلزپارٹی وفاق کا حصہ بن جائے گی، اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کا بھی حصہ بنے گی پاکستان پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی وفاق میں وزارتیں لینے پر ضامند ہوگئی ہے اور جولائی میں مرکزی حکومت میں باقاعدہ شمولیت کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتدر حلقوں نے پیپلزپارٹی کو راضی کرلیا اور پیغام دیا ہے کہ حکومت...