2025-09-18@03:46:16 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«کینیا وائلڈ لائف سروس»:

    بطور میزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے23  ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سربراہانِ مملکت سمیت اعلٰی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان سرسری ملاقات بھی متوقع ہے لیکن اِس کے ساتھ ساتھ واشنگٹن اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتی عملہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات کے لیے بھی کوشاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، محمد عاطف سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے اس ضمن میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے اس مجوزہ ملاقات کے ضِمن میں درخواست بھی کی ہے...
    بالٹی مور میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں امریکا میں ہائی بلڈ پریشر کے باعث گردوں کی بیماریوں سے اموات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے ماہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ شرحِ اموات سیاہ فام امریکیوں میں ریکارڈ کی گئی، جو دیگر نسلی گروہوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جبکہ ہسپانوی نژاد افراد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں فی ایک لاکھ افراد میں 3.3 اموات رپورٹ ہوئیں جو 2023 میں بڑھ کر 4.9 ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سخت بلڈ...
    لاہور: پنجاب میں رینگنے والے جانوروں اور پانی و خشکی دونوں میں زندہ رہنے والے جانوروں (ایمفیبینز) کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اب اگلے مرحلے میں صوبے بھر میں نباتات کا جامع سروے شروع کیا جا رہا ہے۔ لاہورکے مقامی ہوٹل میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب وائلڈلائف رینجرز، محکمہ جنگلات کے افسران، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یوسی این) کے ماہرین اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی اور اجلاس میں بوٹینیکل سینسز کے طریقہ کار، مدت اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ سروے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی انیشیٹو "پنجاب وائلڈ لائف سروے اسکیم" کا حصہ ہے، جس کا فیصلہ...
    لاہور: محکمہ وائلڈ لائف نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں طوطے اور تیتر بازیاب کرا لیے اور متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 114 طوطے، 2 کالے تیتر اور بٹیر کی نیٹنگ کے 21 ہنٹنگ گیئرز برآمد ہوئے، 14 ملزمان کا چالان کیا گیا۔ بہاولنگر میں غیرقانونی بریڈنگ فارم پر چھاپے کے دوران 56 راء طوطے اور 46 گانیدار طوطے تحویل میں لیے گئے۔ فیصل آباد برڈ شاپ پر کارروائی کے دوران 12 جنگلی طوطے اور 2 کالے تیتر برآمد ہوئے جبکہ 2 افراد کے خلاف چالان کیا گیا۔ فیصل آباد میں غیرقانونی شکار پر ایک شخص کو گرفتار کر کے ایئرگن، چھری، غلیل اور ذبح شدہ 4...
    لاہور: وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔ مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین...
    لاہور: وائلڈ لائف رینجرز خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر نے الگ الگ کارروائیوں میں بٹیر کی اسمگلنگ اور طوطوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن سجاد حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خانیوال سرفراز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ 90 گاگو سے ناجائز شکار بٹیر کرنے پر ایک شخص محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع لودھراں کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ...
    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔ پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام...
    سٹی42: لاہور کی فضائی حدود میں طیاروں کو پرندوں سے پیش آنے والے ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی نے "نو برڈ زون" بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں رنگ فینسنگ کے ذریعے نو برڈ زونز کا قیام کیا جائے گا۔ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیرقانونی ذبحہ خانے، پولٹری فارمز،کچرا پھینکنے کے مقامات کو فوری طور پر بند یا منتقل کیا جائے گا۔بیکریوں کا کچرا صرف منظور شدہ طریقے سے ٹھکانے لگانا لازم ہوگا۔ماحولیاتی اجازت کے بغیر کام کرنے والے پولٹری فارمز، ذبحہ خانے، چمڑا رنگنے والے یونٹس بند کیے جائیں...
    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست دی تھی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد اور سیاسی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے نہ ماضی میں اور نہ ہی حال میں کسی بھی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ملاقات کی درخواست دی، اور نہ ہی ایسی کسی تجویز پر غور کیا گیا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جا کر نہیں گڑگڑایا۔ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابل نفرت چیز  ایرانی سپریم لیڈر کے قتل...
    کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت بورڈ کی چیئر پرسن ماریا کونٹریاس سویٹ اور بورڈ کے سینئر ممبران نے کی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں نے معاشی ترقی، توانائی کی منتقلی، آبی تحفظ، آبادیاتی رجحانات، خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں پیشرفت سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی۔ وفد نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا...
    واشنگٹن پوسٹ کی پول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے ماضی کے روابط کی وجہ سے احمد الشرع کو واشنگٹن نے پہلے دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے ایک روز بعد ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہی اجلاس سے قبل شام کے صدر احمد الشرع الجولانی سے ملاقات کی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی پول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کہنے پر شام پر سے تمام پابندیاں ہٹانے ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر نے یہ اعلان مشرقی وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران کیا جس کے پہلے مرحلے میں وہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے شامی وزیر خارجہ اسد الشائبانی نے ملک کے لیے ‘رخ موڑنے والا’ مرحلہ قرار دے دیا اور انہیں ہٹانے کے لیے سعودی کوششوں کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، کونسے اہم امریکی سرمایہ کار سعودی عرب پہنچ رہے ہیں؟ یہ پابندیاں امریکا نے شام پر بشار الاسد کے دور میں عائد کی تھیں تاہم گزشتہ سال دسمبر میں بشار الاسد...
    کینیا وائلڈ لائف سروس (کے ڈبلیو ایس) نے بتایا ہے کہ نیروبی کے مضافات میں ایک 14 سالہ لڑکی کو شیر نے مار ڈالا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی کی رپورٹ کے مطابق کنزرویشن ایجنسی  نے بتایا کہ شیر نوجوان لڑکی کو نیروبی نیشنل پارک کے ساتھ  موجود کھیت میں واقع رہائشی کمپاؤنڈ سے اٹھا کر لے گیا تھا۔ وہاں موجود ایک اور نوجوان نے  شور مچایا جس کے بعد کینیا وائلڈ لائف سروس رینجرز نے قریب میں واقع ندی تک پیروں کے نشان کا پیچھا کیا جہاں انہیں پرائمری اسکول کی لڑکی کی باقیات ملیں۔ کینیا وائلڈ لائف سروس  نے کہا کہ شیر نظر نہیں آیا ، کینیا وائلڈ لائف سروس نے ایک جال بچھا دیا ہے اور  درندے کی تلاش کے لیے...
    جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
    لاہور: ڈی جی خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے 110 زندہ بٹیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کارروائی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، بازیاب کیے گئے بٹیر 7 لکڑی کے کریٹس میں غیر قانونی طور پر منتقل کیے جا رہے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی سے اسمگلرز کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بٹیر اسمگلنگ کو ناکام بنا کر جنگلی پرندوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹہ انتالیس منٹ اکتیس سیکنڈ طویل ترین خطاب کیا، اس سے پہلے طویل ترین خطاب بل کلنٹن نے کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے خطاب میں اپنے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوایس ایڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن تھی جسے ختم کردیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاناما کینال...
    لاہور: محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کروا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم...
    پنجاب بھر میں عالمی یوم جنگلی حیات بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب، مدثر ریاض ملک نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور صوبے بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔ ڈی جی وائلڈ لائف نے بتایا کہ گزشتہ سال 14 ہزار سے زائد تحفظ شدہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو بازیاب کروایا گیا، جبکہ جرمانوں کی مد میں 12 کروڑ سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار کی حوصلہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...
    امریکا کے شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے لاما کو 27 سال اور 250 دن کی عمر میں باضابطہ طور پر دنیا کا معمر ترین لاما قرار دے دیا گیا ہے۔ وہ لاما جو 2006 سے رینڈل مین میں سنگین بیماریوں اور دائمی طبی حالات کے شکار بچوں کے وکٹری جنکشن کیمپ میں مقیم ہے، کو سرکاری طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے اب تک کا زیر کفالت معمر ترین لامہ کا درجہ قرار دیا گیا ہے۔ وکٹری جنکشن کے بارن ڈائریکٹر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ لاما جس کا نام وائٹ ٹاپ ہے، ہمارے کیمپرز کے ساتھ اتنا اچھا ہے کہ جیسے ہی ہمارے کیمپ کے دن شروع ہوتے ہیں، وہ لیٹ جاتا ہے اور...
    سوشل میڈیا اسکرین گریب سرگودھا کے وائلڈ لائف اسکواڈ نے چنیوٹ کے قریب سیلانوالی میں کارروائی کر کے ایک ریچھ کو بازیاب کروا لیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ اور بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔عدالت نے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سرگودھا: محکمۂ وائلڈ لائف کی کارروائی، ریچھ برآمدترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کارروائی جھال چکیاں کے قریب کی گئی، 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے کامیاب آپریشن پر وائلڈ لائف اسکواڈ کو شاباش دی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، و زیراعلی مریم نوازپنجاب کے ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں، صوبے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے،پنجاب میں انسداد دہشت گردی کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھر گھر جاکر کچرا اٹھایا جارہا ہے،خواتین کے تحفظ کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نوٹس پر انڈس بلائنڈ ڈولفن کے تحفظ کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی اہم کارروائی۔ تونسہ بیراج میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث 5 بلائنڈ انڈس ڈولفن بے بیز کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ڈولفن کے شکار میں ملوث شکاریوں کو گرفتار کرکے جال (نیٹس) اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے پر تونسہ بیراج پر ڈولفن کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے۔ اور محکمہ وائلڈ لائف اور WWF کی ٹیمیں بھی تونسہ بیراج پر تعینات ہیں۔ پانی کی سطح بلند ہونے تک محکمہ وائلڈ لائف کی خصوصی ٹیمیں تونسہ بیراج پر موجود رہیں گی۔ مزید پڑھیں: انڈس ڈولفن کو...
۱