2025-05-22@20:03:03 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«کے لیے آگاہی مہم»:

    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کے لیے آگاہی مہم لانچ کردی ہے۔ ’بچے محفوظ پنجاب محفوظ‘ وژن کے تحت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے کم سن بچوں کے لیے آگاہی مہم جاری کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ بارے آگاہی کے لیے خصوصی اینیمیشن سیریز تیار کی جس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔ بچوں کو جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے اور ان کی آگاہی کے لیے بنائی گئی کارٹون سیریز میں ’حیا اور بہادر‘ کے کردار متعارف کروائے گئے ہیں جو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ بارے بچوں کو تربیت دیں گے۔ آگاہی مہم میں بچوں کے لیے پیغام ’بیڈ...
    سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت پنجاب بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس  منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت  کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے اور متعلقہ علاقہ محفوظ بنا کر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ سے کلئیر کروائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے والے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں، سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں اور شہریوں کو آگاہی دی جائے، ایمرجنسی صورتحال میں جاری کردہ ایس او پیز...
    مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے حج کے دوران حجاج کرام کی سہولت کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں مختلف فاصلوں پر آرام گاہیں بنانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام شدید گرمی اور رش کے دوران حجاج کو بیٹھنے اور آرام کرنے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ وادی منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار مربع میٹر کا علاقہ سایہ دار بنایا جا رہا ہے، تاکہ گرمی سے بچاؤ ہو سکے۔ اس کے علاوہ جبل الرحمہ میں بھی 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اپریل 2025ء) بھارتی حکومت کے ایک سرکاری سرکلر کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کو سامان برآمد کرنے کے لیے نئی دہلی نے بنگلہ دیش کو جو اپنی بندرگاہیں اور کسٹم اسٹیشنز کے استعمال کی اجازت دے رکھی تھی، اس ٹرانس شپمنٹ کی سہولت کو ختم کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش اس سہولت کو دنیا کے دیگر ممالک کو اپنا سامان برآمد کرنے کے لیے استعمال کیا کرتا رہا ہے اور بھارت کے اس اقدام سے ڈھاکہ کی برآمدات کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بھارت نے شیخ حسینہ کی حکومت کے دور میں جون 2020 میں بنگلہ دیش کو یہ سہولت فراہم کی تھی۔ انقلاب کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت...
    پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ جیسے مسلح گروہوں کو جدید ہتھیاروں کے خفیہ بہاؤ کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے، جو پاکستان کے اندر مہلک حملے کرنے کے لیے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سیرالیون کی جانب سے بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشتگرد مسلح گروہوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیار کالعدم ٹی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )کمیونیٹی انیشی ایٹو فار ڈیولپمنٹ آف پاکستان (سی آئی ڈی پی) نے انڈس ریسورس سینٹر (آئی آر سی) چانن پاکستان، ینگ امنگ کے اشتراک سے کم عمری اور جبری شادیوں کے خلاف ایکٹ 2013 پر ایک کمیونٹی آگاہی سیشن جونیجو محلہ یوسی ناریجانی تعلقہ دیہی حیدرآباد میں منعقد کیا۔ یہ سیشن مردوں اور خاص طورپر نوجوانوں کے لیے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ انہیں کم عمری اور جبری شادیوں کے نقصانات اور سندھ کے قوانین کے تحت فراہم کردہ قانونی تحفظات سے آگاہ کیا جا سکے، اس موقع پر نامور مقررین میں ایڈوکیٹ ایاز منگی ، ایڈوکیٹ سنیل شتروگھن، عبدالستار ، مینا جبار، زمرد بھٹی ، یوتھ لیڈر عرفان احمد کوریجو و دیگر نے قانونی فریم ورک، حفاظتی...
    لاہور سفاری زو میں وائلڈ لائف تھیٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں جنگلی حیات سے محبت اور ان کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ منفرد تھیٹر پلے ہر ہفتہ اور اتوار کو پیش کیا جائے گا اور تقریباً 100 دن تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف، مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ سفاری پارک محض تفریح کا مقام نہیں بلکہ ایک تعلیمی مرکز بھی ہے، جہاں لوگوں، خاص طور پر بچوں کو جنگلی حیات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ اس تھیٹر کے ذریعے جانوروں کی اقسام، ان کی خصوصیات اور قدرتی ماحول میں ان کے طرزِ زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ پہلے ہی...
    اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کی سپریم کورٹ نے عوامی اعتماد بڑھانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ چیف جسٹس رچرڈ ویگنر نے وکٹوریا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث عوام تک درست قانونی معلومات پہنچانا پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ اپنی کارروائیاں عوام کے سامنے لاتی ہے اور اپنے فیصلوں کو سادہ زبان میں شائع کرتی ہے۔
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک   ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ کر کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر سے اموات کی شرح تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر پیغام میں کہنا تھا کہ ویٹ لینڈز ( آب گاہیں) ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے،اسکا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ویٹ لینڈز ہماری زمین کے پھیپھڑے کہلاتے ہیں اور آبی و جنگلی حیات کے مسکن ہیں، ویٹ لینڈز زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتے اور کاربن جذب کرتے ہیں، سیلاب بھی کنٹرول کرتے ہیں،پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار جامع کلائمیٹ پالیسی تشکیل دی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کلائیمٹ پالیسی کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کے تحفظ اور بحالی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی...
    سکھرمیں کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمپلائز فیڈریشن کاآگاہی پروگرام کراچی(بزنس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے رائز فار امپیکٹ (کاٹن انڈٹیکس پروجیکٹ) کے تحت کپاس کی سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے ضلع سکھر اور خیرپور میں آگاہی سیشنز منعقد کیے جسکا مقصد کپاس کاشت کرنے والی کمیونٹیز اور زمینداروں میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق (ایف پی آر ڈبلیو) کی تعمیل یقینی بنانا تھا تاکہ کپاس کی سپلائی چین میں مناسب ورکنگ کنڈیشنز کو فروغ دیا جا سکے۔ سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے ای ایف پی کے سیکرٹری جنرل سید نذر علی نے اس بات پر...
۱