’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘، کم سن بچوں کی حفاظت کے لیے آگاہی مہم لانچ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کے لیے آگاہی مہم لانچ کردی ہے۔
’بچے محفوظ پنجاب محفوظ‘ وژن کے تحت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے کم سن بچوں کے لیے آگاہی مہم جاری کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ بارے آگاہی کے لیے خصوصی اینیمیشن سیریز تیار کی جس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔ بچوں کو جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے اور ان کی آگاہی کے لیے بنائی گئی کارٹون سیریز میں ’حیا اور بہادر‘ کے کردار متعارف کروائے گئے ہیں جو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ بارے بچوں کو تربیت دیں گے۔
آگاہی مہم میں بچوں کے لیے پیغام ’بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں، ٹکرائیں گے‘ جاری کیا گیا ہے، سیریز میں بچوں کو احسن انداز میں مناسب اور نا مناسب جسمانی رویے بارے بتایا گیا ہے۔
"بچے محفوظ , پنجاب محفوظ"
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بچوں کے تحفظ کیلیے "گڈ ٹچ , بیڈ ٹچ" آگاہی مہم pic.
— Team MNS (@TeamMNSharif) May 21, 2025
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بچوں کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ آگاہی مہم کم سن بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے شروع کی گئی، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر اسے بروقت رپورٹ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں اس لیے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ہو گی۔ بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
محکمہ داخلہ نے اس سے قبل گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا تھا۔
ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ والدین اور اساتذہ آگاہی مہم سے سیکھ کر بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔
مزید پڑھیں:
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے آگاہی مہم جنسی استحصال محکمہ داخلہ داخلہ پنجاب کم سن بچوں بچوں کے بچوں کو بیڈ ٹچ
پڑھیں:
اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل
سٹی42:لاہور میں اورنج لائن میٹرو کے محفوظ آپریشنز کے پانچ سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔
نورینکو کے سی ای او نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اور 5 سال کی کامیاب خدمات پر خوشی منائی جا رہی ہے۔ پانچ سال میں تقریباً 27 کروڑ شہریوں نے اورنج لائن پر سفر کیا۔ سی ای او نے منصوبے کو پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوط علامت قرار دیا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
چینی قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ یہ ایک یادگار موقع ہے، کیونکہ اورنج لائن کے بننے کو 10 سال اور آپریشن کو 5 سال مکمل ہوئے۔ انہوں نے منصوبے کو چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کے لیے تحفہ اور سی پیک کا اہم حصہ قرار دیا۔ ژاؤ شیرین نے کہا کہ منصوبے نے عام شہریوں کو سہولت فراہم کی اور سموگ جیسے ماحولیاتی مسائل کے حل میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کردار کو اجاگر کیا۔
تقریب میں چینی اور پاکستانی ورکرز نے مشترکہ طور پر گانے کے ذریعے منصوبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، اور پانچ سال مکمل ہونے پر اورنج لائن کے مائل اسٹون کی نقاب کشائی کی گئی، اور کیک کاٹا گیا۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا