’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘، کم سن بچوں کی حفاظت کے لیے آگاہی مہم لانچ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
محکمہ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کے لیے آگاہی مہم لانچ کردی ہے۔
’بچے محفوظ پنجاب محفوظ‘ وژن کے تحت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی محکمہ داخلہ نے کم سن بچوں کے لیے آگاہی مہم جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خطیر فنڈز کے باوجود خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم کیوں؟
محکمہ داخلہ پنجاب نے ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ بارے آگاہی کے لیے خصوصی اینیمیشن سیریز تیار کی جس کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔ بچوں کو جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے اور ان کی آگاہی کے لیے بنائی گئی کارٹون سیریز میں ’حیا اور بہادر‘ کے کردار متعارف کروائے گئے ہیں جو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ بارے بچوں کو تربیت دیں گے۔
آگاہی مہم میں بچوں کے لیے پیغام ’بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں، ٹکرائیں گے‘ جاری کیا گیا ہے، سیریز میں بچوں کو احسن انداز میں مناسب اور نا مناسب جسمانی رویے بارے بتایا گیا ہے۔
"بچے محفوظ , پنجاب محفوظ"
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بچوں کے تحفظ کیلیے "گڈ ٹچ , بیڈ ٹچ" آگاہی مہم pic.
— Team MNS (@TeamMNSharif) May 21, 2025
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو بچوں کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی : جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرارداد منظور
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ آگاہی مہم کم سن بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے شروع کی گئی، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر اسے بروقت رپورٹ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں اس لیے ہنگامی بنیادوں پر آگاہی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ہو گی۔ بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو تشدد کی شکار رضوانہ اسپتال سے ڈسچارج، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا
محکمہ داخلہ نے اس سے قبل گڈ ٹچ بیڈ ٹچ بارے آگاہی کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا تھا۔
ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ والدین اور اساتذہ آگاہی مہم سے سیکھ کر بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بچے محفوظ، پنجاب محفوظ پاکستان پنجاب چائلڈ پروٹیکشن گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ محکمہ داخلہ پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچے محفوظ پنجاب محفوظ پاکستان چائلڈ پروٹیکشن گ ڈ ٹچ بیڈ ٹچ محکمہ داخلہ پنجاب محکمہ داخلہ پنجاب کے لیے آگاہی مہم جنسی استحصال کم سن بچوں ٹچ بیڈ ٹچ بچوں کو بچوں کے
پڑھیں:
مہنگے پیٹرول سے پائیں چھٹکارا،ایک چارج پر 90 کلو میٹرسفر کرنیوالی الیکٹرک بائیکس لانچ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فروخت کے لیے مشہور جیگوار نے اب اپنی الیکٹرک سکوٹرز کی رینج میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے تین نئے الیکٹرک سکوٹر ماڈلز Miso، Bolt، اور MI متعارف کروائے ہیں۔
مہنگائی کے اس دور میں عوام آدمی کے لئے موٹرسائیکل خریدنا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے مگرجیگوار نے اپنی سستی سکوٹیز لانچ کی ہیں جن کی قیمت میں مناسب ہے، ایک چارج پر 90 کلو میٹر کا سفر کرتی ہے،ان نئے ویرئنٹس میں ’ایم ایس جیگوار M1 ، ایم ایس جیگوار بولٹ، ایم ایس جیگوار میزو شامل ہیں۔
MS جیگوار M1
MI جیگوار کا ٹاپ ٹیر سکوٹر ہے۔ تمام ماڈلز میں، اس ماڈل میں سب سے بڑی بیٹری اور موٹر کنفیگریشن ہے۔ یہ شہری علاقوں کے لیے موزوں ہے اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار شہری سڑکوں کے لیے کافی ہے۔
اس کی قیمت 198,000 روپے ہے، 72V 32Ah گرافین بیٹریاں، 1200W BLDC موٹر، : 24 ماہ موٹر کی وارنٹی اور 18 ماہ بیٹری کی وارنٹی دی گئی ہے، 4 گھنٹےچارجنگ کا وقت اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ، ایک چارج پر 90 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے، بریکس میں فرنٹ ڈسک، ریئر ڈرم اور اس کےرمز فرنٹ 12 انچ ہیں۔
خصوصیات: ڈیجیٹل میٹر، الائے ویلز، USB چارجنگ پورٹ، اینٹی تھیفٹ الارم، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ریموٹ اسٹارٹ۔
MS جیگوار بولٹ (مڈ-ٹیر آپشن)
بولٹ ان درمیانے درجے کے صارفین کو نشانہ بناتا ہے جو لاگت اور رینج کے درمیان توازن چاہتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ رفتار M1 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کم ہے، لیکن رینج M1 جیسی ہے۔ تاہم، رمز M1 کے مقابلے میں 2 انچ چھوٹے ہیں۔
اس کی قیمت 169,000 روپے رکھی گئی ہے، 60V 32Ah گرافین بیٹریاں، 1000W BLDC موٹر لگائی گئی ہے، وارنٹی: 24 ماہ موٹر اور 18 ماہ بیٹری، چارجنگ کا وقت: 7 گھنٹے، زیادہ سے زیادہ رفتار: 50 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ایک چارج پر 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بریکس: فرنٹ ڈسک، ریئر ڈرم، ٹائر: فرنٹ 10 انچ لگائے گئے ہیں۔
خصوصیات: پارکنگ موڈ، الائے ویلز، اینٹی تھیفٹ سسٹم، USB چارجنگ پورٹ، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ریموٹ اسٹارٹ
MS جیگوار میزو (انٹری-لیول ماڈل)
میزو کو ایک انٹری-لیول سکوٹر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کم ہے۔ اگر 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار آپ کے لیے بہت کم ہے تو بولٹ یا M1 ایک بہتر آپشن ہوں گے۔
اس اسکوٹی کی قیمت 153,000 روپے مقرر کی گئی ہے، 60V 28Ah گرافین بیٹریاں، 800W BLDC موٹر ہے ، وارنٹی: 24 ماہ موٹر اور 18 ماہ بیٹری، چارجنگ کا وقت: 5-6 گھنٹے
زیادہ سے زیادہ رفتار: 45 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ایک چارج پر 70 کلومیٹر طے کرتی ہے، بریکس: فرنٹ ڈسک، ریئر ڈرم، ٹائر فرنٹ 10 انچ ہیں۔
خصوصیات: ڈیجیٹل میٹر، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، USB چارجنگ پورٹ، ریموٹ اسٹارٹ۔
Post Views: 2