2025-08-08@09:25:38 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«ہوں پیارے»:
سنہ 1979 میں شروع ہونے والی افغان سویت وار میں جہاں وقت کی سپر پاور نے 10 برسوں پر محیط اس جنگ میں افغانستان کے بیشتر علاقوں پر میزائل اور مارٹر گولے برسائے وہیں اس آتشیں ’بارش‘ کے کچھ قطرے پاکستان پر بھی برسے۔ افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے سرحدی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں بھی بیشتر میزائل شلمان، طورخم، باچہ مینا، اشخیل اور دیگر علاقوں پر آگرتے جن سے جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ کچھ مکانات کو ضرور نقصان پہنچا تھا۔ ان میزائلوں کو قبائلی علاقوں میں لوگ کباڑ کے طور پر بیچتے یا ان سے چارپائی کے پاؤں بناتے تھے۔ روسی ساختہ ان میزائلوں میں 2 بڑے میزائلوں کے خالی ڈھانچوں سے قبائلی مشر ملک...
ممبئی کی رنگین دنیا میں شہرت، فیشن اور کیمرے کی چکاچوند سے گھری اور کسی حد تک متنازع اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار وجہ کوئی نیا بولڈ لباس نہیں بلکہ ان کے دل کی بات ہے۔ عرفی جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دہلی میں رہنے والے ایک شرمیلے لڑکے کے لیے دل سے سنجیدہ ہیں۔ عرفی جاوید نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام تو نہیں بتایا البتہ انھوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ شرمیلا لڑکا سوشل میڈیا اور شوبز سے کوسوں دور ہے۔ عرفی جاوید نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ جب وہ اس لڑکے سے ملی تھیں تو اُس لڑکے کی شادی کی بات چل رہی تھی لیکن اُن کی موجودگی نے بات طے...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی شوبز انڈسٹری کی متنازع لیکن خبروں میں رہنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ ان دنوں دہلی کے ایک شرمیلے نوجوان سے شدید محبت میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان نہ صرف سوشل میڈیا سے دور ہے بلکہ اسے شوبز اور شہرت کی دنیا سے بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ جب وہ اس لڑکے سے ملیں تو اس وقت اس کی شادی کی باتیں ہوئیں لیکن ان کی موجودگی سے رشتہ طے ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ جب یوٹیوبر نے...
ایک چھوٹے گھوڑے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، جس میں وہ اسپتال کے بستر کے قریب ایک بچی کو پیانو بجا کر ہوش میں لارہا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے، اور صرف انسٹاگرام پر اسے 22 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں ’بلیک پرل‘ نامی یہ ننھا گھوڑا ایک پیانو پر اپنا منہ رگڑتا ہوا نظر آتا ہے، جب کہ ساتھ ہی ایک بچی سرجری کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں آہستہ آہستہ ہوش میں آ رہی ہے۔ یہ گھوڑا ’منی تھراپی گھوڑا‘ نامی ایک غیر منافع بخش ادارے کا حصہ ہے جو کہ 2008 میں وکٹوریا نڈیف نیٹانیل نے قائم کیا...
( خیموں میں سوتے ہوئے بچوں پر براہِ راست میزائل کا نشانہ ،جھلس کر ناقابل شناخت ہوگئے 5 صحافیوں سمیت 1 ڈاکٹر اپنے3 بچوں کے ہمراہ شہید ،امدادی اور طبی مراکز پر فضائی حملے جاری غزہ میں صہیونی بمباری سے 275 نہتے ،بھوکے ،پیاسے مسلمان شہید ہوگئے ، 5جولائی شام سے7جولائی دوپہر 12 بجے تک کے دوران ہونے والی فضائی و زمینی کارروائیوںمیں شہید ہونے والوں میں خواتین، بچے، صحافی اور طبی عملہ شامل ہیں۔ ایک طبی مرکز پر حملے میں ایک فلسطینی ڈاکٹر اور اس کے تین بچے شہید کیے گئے ، امدادی مرکز کے باہر کھڑے شہریوں پر میزائل برسائے گئے پانچ صحافی بھی شہید ہوئے ، حملوں میں المغازی، رفح اور النصیرات کی خیمہ بستیوں کو بار...
معرکہ حق و باطل ازل سے شروع ہے اور ابد تک جاری و ساری رہے گا‘پیغمبر اسلام ﷺ نے فرمایا تھا کہ’’جابر سلطان اور بادشاہان وقت کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا سب سے بڑا جہاد ہے‘‘۔ ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھئیے کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوفی ظالموں سے مخاطب ہو کر کیا فرماتے ہیں۔’’لوگو! میرا حسب ونسب یاد کرو، سوچو میں کون ہوں؟ پھر اپنے گریبانوں میں منہ ڈالو اور اپنے ضمیر کا محاسبہ کرو، خوب غور کرو !کیا تمہارے لئے میرا قتل کرنا اور میری حرمت کا رشتہ توڑنا جائز ہے؟ کیا میں تمہارے نبیﷺ کی لڑکی کا بیٹا ، اس کے چچا زاد بھائی کا بیٹا نہیں ہوں؟...
سینیئر سفارتکار و تجزیہ کار ڈکٹر رضا محمد کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کا پیامبر ہے لیکن اس کو جنگ میں ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی اچانک ملاقات، امریکا کی ایران کو دھمکی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رضا محمد نے کہا کہ امن کے پیامبر کی حیثیت سے پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکا، چین، روس اور مشرق وسطیٰ ممالک سمیت پوری دنیا تک اپنا پیغام پہنچائے اور مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے بیچ جنگ بندی کروائے۔ ڈاکٹر رضا محمد نےکہا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے اور اس نے سنہ 1965 اور سنہ 1971 کی جنگوں سمیت ہمارا ہر مشکل میں ساتھ...
سٹی 42: صدر مملکت نے بھارتی طیارے کے کریش ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارے کے افسوسناک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ *
امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی آزادی پرامریکی صدر اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان امریکا تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت, سفارت خانے کے عملے کو 249ویں یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی سے ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا کی آزادی پر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان امریکا تعلقات نئے دور میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں بھی بہت تحمل کا مظاہرہ کیا، امریکی صدر ٹرمپ سرد اور گرم جنگ کے خلاف ہیں، جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافےکے...
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پیار دوبارہ بھی ہو سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ایک محبت کے ہوتے ہوئے دوسرا پیار نہیں ہوتا۔فلم “لوو گرو” کی پروموشن کے دوران معروف اداکار ہمایوں سعید اورماہرہ خان نے میڈیا سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔ایک ٹک ٹاکرنے سوال کیا دوبارہ محبت ہو سکتی ہے؟ ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دوبارکیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔فلم میں ہمایوں سعید ایک دل پھینک عاشق کا کردارادا کر رہے ہیں جبکہ ماہرہ خان سنجیدہ اور باوقار کردار میں نظر آئیں گی۔ “لوو گرو” جلد سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

مرغی، چینی، خشک دودھ، گھی، آٹا سستا، ٹماٹر ،آلو ، انڈے ، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس مہنگے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہفتہ وار مہنگائی میں 0.81 فیصد کمی ہوگئی، گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی 0.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 4.54 فیصد، آلو 2.94 اور انڈے 2.19 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس بھی مہنگی ہونیوالی اشیاءمیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن 8.51 فیصد، چینی 0.25 اور خشک دودھ 0.20 فیصد سستا ہوا۔ گھی، گندم کا آٹا، چاول، لہسن، دال مونگ، بجلی اور ایل پی جی بھی سستی ہونیوالی اشیاءمیں شامل ہیں۔ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 10 اشیاء ستسی اور 14...
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم لوو گرو کی تشہری مہم میں مصروف ہیں اور اس دوران میڈیا دلچسپ سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔ اس وقت یہ جوڑی شہرِ قائد میں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک ایونٹ سوشل میڈیا اسٹارز کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے ہمایوں سعید سے شرارتاً دوسری بار محبت ہونے کے بارے میں پوچھا۔ جس پر ہمایوں سعید جو فلم لوو گرو میں ایک عاشق مزاج اور دل پھینک ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دو بار کیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔ ہمایوں سعید کے اس جواب پر تمام شرکا بے ساختہ...
سٹی 42 : سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے لائن آف کنٹرول لیپا ویلی کا دورہ کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور وہاں کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔ شاہد آفریدی نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں، بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے لیپہ سیکٹر آیا ہوں۔ سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران میڈیا کا مثبت کردار قابل تعریف ہے، افواج پاکستان ہمیشہ امن کی خواہاں رہیں، دفاع وطن میں اقدام اٹھانا مجبوری ہوتا ہے۔ لاہور میں 221 ٹریفک حادثات؛ 2 افراد جاں بحق286 زخمی انہوں نے کہا...
مکتوب خادم کے عنوان سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میری جان سے پیاری میری بڑی بہن صاحبہ..ان کے محترم خاوند..میرے عالم فاضل بھانجے..اور ان کی اہلیہ..اور میری پیاری عالمہ فاضلہ بھانجی.....ہمارے درینہ یار بھائی حذیفہ اور ان کی والدہ محترمہ..مزید دو پیارے ساتھی جاں بحق ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی کے دوران کیے گئے فضائی حملوں میں بہاولپور میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود ازہر کے خاندان کو مرکز عثمان و علی اور مسجد سبحان اللہ میں نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے مولانا مسعود ازہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے خاندان کے دس افراد کو آج رات اکٹھے یہ سعادت نصیب...
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ پیاز 26 فیصد، انڈے 20.36 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 15.26 فیصد، گندم 12.44 فیصد، آٹا 10 فیصد تک سستا ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں چکن 6.24 فیصد، آلو 5.10 فیصد اور بیسن 3.91 فیصد تک سستا ہوا۔گزشتہ ماہ گندم کی مصنوعات 3 فیصد، دال چنا 2.68 فیصد، چینی 1.88 فیصد سستی ہوئی، دال ماش، چنے، مچھلی، پھل، دال مونگ اور مسور بھی سستی اشیاء میں شامل ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 1.50 فیصد اور مصالحے 1.41 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ شہد، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات بھی مہنگی ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول، خشک میوے، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات...
اسی تناظر میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی صورت حال کو "ہر سطح پر تباہ کن" قرار دیا ہے جو امدادی اور طبی سامان کے داخلے کو روکتی ہے۔ تنظیم نے زور دے کر کہا کہ دنیا اس انسانی تباہی کو دیکھ رہی ہے اور اسے روکنے کے لیے کارروائی کیے بغیر اسے "بے ترتیب اور ہولناک سفاکیت" قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ غزہ قحط کا شکار ہو چیا ہے، 7 لاکھ افراد بھوکے پیاسے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال انتہائی نازک مرحلے پر پہنچ گئی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پروگرام میں خوراک کی امداد...
حیات انسانی ابتدائے آفرینش ہی سے اپنے دوام کے لیے فطری طور پر ایسے لازمے کی رہین منت رہی کہ جس کے بناء اسے دھرتی پر اپنا جیون معدوم سا محسوس ہونے لگا۔ اور یہ کوئی دم کی حاجت نہیں بلکہ شب و روز کا دستور ٹھرا۔ ایسے میں قدرت نے اس کی راہ نمائی فرمائی، اور یہ حاجت برآری اس کے اپنے زور بازو سے مشروط کردی۔ یوں خوراک اور پانی کی کھوجنا ہی اس کا مقصد حیات قرار پائی۔ اب آتی جاتی سانس کے ضامن خورونوش پر مبنی یہ دو اجزاء، روز اول سے ہی اسے متحرک رکھ کر اس کے وجود کو مدام بخشتے رہے۔ کاروان حیات کو رواں دواں رکھنے کی خاطر وہ اگر برساتی نالوں،...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )فیصل آباد میں غیر معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی کے باعث پیاز کی پیداوار میں کمی آئی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کاشتکار بلال احمد نے کہا کہ معیاری بیج سے لے کر کھاد تک ہر چیز مہنگی ہے، پیداوار میں کمی کا ایک اور مسئلہ خراب معیار کے بیج اور کھادوں کی بلا تعطل فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ منڈی میں جعلی بیجوں اور کھادوں کے پھیلا وکو روکیں تاہم آج تک کسان اعلی معیار کے بیج اور کھاد کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں معیاری بیج اور خالص کھاد کے بغیرہم مطلوبہ پیداوار حاصل...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کی چھوٹی بیٹی اریجہ علوی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، انڈسٹری کے بڑے ناموں کی اہل خانہ کے ساتھ شرکت،ڈھولکی اور رخصتی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل۔ پاکستانی شو بز انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا ماحول ہے، ان دنوں سینئر اداکار و ہدایت کار شہود علوی کے گھر شہنائیاں بج رہی ہیں، ان کی چھوٹی بٹیا کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ انہوں نے 90 کی دہائی میں بطور ساؤنڈ معاون اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ شہود علوی ڈراما سیریل ’بول میری مچھلی‘ ، ’میری ادھوری محبت‘ اور ’کتنی گرہیں باقی ہیں،‘ سمیت ایک درجن سے...
پاراچنار(نیوز ڈیسک)مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث پارا چنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہات میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے، شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔گزشتہ رات اشیائے خورد ونوش پر مشتمل 25 ٹرکوں کا قافلہ پارا چنار پہنچا، اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور متعدد چیزیں مہنگے داموں فروخت ہوگئیں۔ گزشتہ روز ٹماٹر 700 روپے، گوبھی 500، ٹینڈے 500 اور پیاز 500 ، ہری مرچ 800، اروی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔اس کے علاوہ 16 کلو گھی کا کنستر 11 ہزار روپے، 50 کلو چینی 10 ہزار روپے اور چائے فی کلو 2200 روپے کے حساب سے فروخت ہوئی۔عوام کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ آبادی کیلئے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ حمائمہ ملک کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکارہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی سے آن اسکرین رومانس کرنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ایک دہائی پرانی ہے، جب اداکارہ ماضی میں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے بھارت گئی تھیں۔ حمائمہ ملک 2014 میں بھارت گئی تھیں، جہاں انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’راجا نٹور لال‘ فلم میں کام کیا تھا، اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ حمائمہ ملک نے بولی وڈ فلم میں قدرے بولڈ انداز اپنایا تھا اور اداکارہ کو اب تک عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ...
کہو نہ پیار ہے سے بالی ووڈ کئی دہائیوں تک لوگوں کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی کامیابیوں کا سہرا مداحوں کے سر باندھ دیا۔ حال ہی میں اپنی فلم کہو نہ پیار ہے کی ری ریلیز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 49 سالہ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ میں وہ پہلی ہیروئن ہوں جس نے اس عمر میں بلاک بسٹر فلم دی ہے اور سنی دیول کا بھی غدر کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow) ان کا کہنا تھا کہ ان پر خدا مہربان ہے اور یہ ان کے مداحوں کا پیار ہے جو وہ آج...
’’پاکستان میری ماں ہی تو ہے، دھرتی ماں جس نے مجھے شناخت دی ہے۔ پاکستان کو ہر وطن پر فوقیت ہے۔ مجھے عظمتوں کی یہ سر زمین بخدا اپنی رگوں میں دوڑنے والے خون سے زیادہ عزیز ہے۔‘‘ مادر وطن کی محبت سے سرشار یہ چند قیمتی سطریں مرحوم محمد احسن راجہ کی ہیں جو انہوں نے اپنے سفرنامے ’’ہمہ یاراں ہاورڈ‘‘ کے دیباچے کے آخر میں 2 دسمبر 2005ء کو تحریر کی تھیں۔ قارئین! ہمارے ہاں یہ خیال عام ہے کہ اعلیٰ بیورو کریسی میں دین دار اور محب وطن لوگوں کا قحط ہے۔ ممکن ہے اس میں کسی حد تک صداقت بھی ہو لیکن وہ لوگ جو مرحوم محمد احسن راجہ صاحب کو ذاتی طور پر جانتے ہیں...