Juraat:
2025-07-08@20:16:25 GMT

غزہ میں صہیونی یلغار نہتے ، بھوکے ،پیاسے 275 مسلمان شہید

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

غزہ میں صہیونی یلغار نہتے ، بھوکے ،پیاسے 275 مسلمان شہید

(
خیموں میں سوتے ہوئے بچوں پر براہِ راست میزائل کا نشانہ ،جھلس کر ناقابل شناخت ہوگئے
5 صحافیوں سمیت 1 ڈاکٹر اپنے3 بچوں کے ہمراہ شہید ،امدادی اور طبی مراکز پر فضائی حملے جاری

غزہ میں صہیونی بمباری سے 275 نہتے ،بھوکے ،پیاسے مسلمان شہید ہوگئے ، 5جولائی شام سے7جولائی دوپہر 12 بجے تک کے دوران ہونے والی فضائی و زمینی کارروائیوںمیں شہید ہونے والوں میں خواتین، بچے، صحافی اور طبی عملہ شامل ہیں۔ ایک طبی مرکز پر حملے میں ایک فلسطینی ڈاکٹر اور اس کے تین بچے شہید کیے گئے ، امدادی مرکز کے باہر کھڑے شہریوں پر میزائل برسائے گئے پانچ صحافی بھی شہید ہوئے ، حملوں میں المغازی، رفح اور النصیرات کی خیمہ بستیوں کو بار بار نشانہ بنایا گیا۔بعض خیموں میں سوتے ہوئے بچے براہِ راست میزائل کا نشانہ بنے، جن کی لاشیں جھلس کر ناقابل شناخت ہو گئیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک2 ہزا 62 کشمیری شہید ہوئے

ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 166خواتین بیوہ اور 413 بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران حریت رہنمائوں، نوجوانوں، صحافیوں، علمائے کرام اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 41 ہزار 242 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 8 جولائی 2016ء میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 2 ہزار 62 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ان میں سے 337 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ برہان وانی کے نویں یوم شہادت کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 166خواتین بیوہ اور 413 بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران حریت رہنمائوں، نوجوانوں، صحافیوں، علمائے کرام اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 41 ہزار 242 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم سے کم 30 ہزار 112 کشمیری زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016ء میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل پر مقبوضہ علاقے میں کئی ماہ تک ایک زبردست عوامی احتجاجی تحریک چلی تھی جس دوران بھارتی فوجیوں نے فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے 150 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے مقبوضہ علاقے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال، مواصلاتی بلیک آئوٹ اور بھارتی قابض فوج کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر حاصل استثنیٰ پر تشویش ظاہر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک2 ہزا 62 کشمیری شہید ہوئے
  • اسرائیل کی 5 اہم تنصیبات کو ایران نے براہ راست نشانہ بنایا: ریڈار ڈیٹا میں انکشاف
  • یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملہ
  • اسرائیل کا یمن کے حوثیوں پر بڑا حملہ، تین اہم بندرگاہوں، پاور پلانٹ پر بمباری
  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد یمن پر صہیونی حملوں کا آغاز، بندرگاہوں پر بمباری
  • ایران نے اسرائیل کی اہم 5 فوجی تنصیبات کو براہ راست نشانہ بنایا، ریڈار ڈیٹا میں انکشاف
  • شہید کربلا، نواسۂ نبیﷺ سیدنا حسینؓ بن علیؓ
  • دوست اور دشمن، سب عمران کو نشانہ بنانے پر تُلے ہوئے ہیں، قریبی ساتھی کا دعویٰ
  • ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے جنگ میںکتنے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، برطانوی اخبارنےا ندر کی بات بتادی