Daily Mumtaz:
2025-09-22@01:51:41 GMT

عرفی جاوید کو دہلی کے شرمیلے لڑکے سے پیار ہو گیا۔

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

عرفی جاوید کو دہلی کے شرمیلے لڑکے سے پیار ہو گیا۔

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی شوبز انڈسٹری کی متنازع لیکن خبروں میں رہنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ ان دنوں دہلی کے ایک شرمیلے نوجوان سے شدید محبت میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان نہ صرف سوشل میڈیا سے دور ہے بلکہ اسے شوبز اور شہرت کی دنیا سے بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ جب وہ اس لڑکے سے ملیں تو اس وقت اس کی شادی کی باتیں ہوئیں لیکن ان کی موجودگی سے رشتہ طے ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ جب یوٹیوبر نے ہنستے ہوئے پوچھا، آپ وہاں کیا کر رہے تھے؟ عرفی نے مسکرا کر جواب دیا: “میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔”

اداکارہ کے مطابق انہیں جس شخص سے محبت ہوئی ہے وہ اس کے مزاج سے بالکل مختلف ہے۔ وہ کیمرے پسند نہیں کرتا، اسے میڈیا پسند نہیں، وہ بھیڑ میں رہنا پسند نہیں کرتا۔ عرفی نے بتایا کہ اس کا بوائے فرینڈ چھ فٹ چار انچ لمبا ہے جبکہ اس کا تعلق ممبئی سے نہیں بلکہ دہلی سے ہے۔

اس نے مزید کہا کہ وہ تقریباً ہر ہفتے کے آخر میں اس آدمی سے ملنے دہلی جاتی ہے۔ عرفی نے ہنستے ہوئے کہا، “اگر پاپرازی کبھی وہاں آئے تو میرا بوائے فرینڈ فوراً بھاگ جائے گا۔”

یہ انکشافات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اور مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ یہ ’شرمیلا بوائے فرینڈ‘ کون ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بوائے فرینڈ عرفی جاوید

پڑھیں:

بھارتی ایئرپورٹ آسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار

حال ہی میں بھارت میں ایک ایئرپورٹ کو آسیب زدہ بتا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں یوٹیوبر اکشے وشیشت کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

یوٹیوبر کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یوٹیوبر نے گوا کے منوہر انٹرنینشنل ایئرپورٹ سے متعلق افواہ پھیلائی تھی۔ 

یوٹیوبر نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ہوائی اڈا مردوں کو جلانے کی جگہ  پر بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر پرانی مافوق الفطرت سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ یوٹیوبر نے مزید کہا کہ طیارے رات میں پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصدعوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور اپنے چینل کی مقبولیت بڑھانا تھا۔ پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔ 

گرفتاری دہلی کے دوارکا سے کی گئی اور موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کیمرہ سب ضبط کر لیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے،جاوید قصوری
  • عالمی یوم امن پر اسکائوٹس اوپن گروپ کے تحت ریلی کا انعقاد
  • سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی
  • بھارتی ایئرپورٹ آسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار
  • دہلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر "ووٹ چوری" کو لیکر الیکشن کمیشن نے حقائق دبائے، سوربھ بھاردواج
  • فیکٹ چیک: کینسر ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار
  • پنجاب مودی کے ہندوتوا کو مسترد کرنے کی قیمت چکا رہا ہے؟
  • 27 ستمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی نے جلسے کی کال دی ہے: فیصل جاوید
  • میئرلندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا، صدرٹرمپ
  • میئر لندن صادق خان کو میں ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ