2025-07-26@19:27:54 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«یوکرینی فوجیوں کو»:
یوکرین کی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شمالی کوریا نے روس کے ساتھ یوکرین کے خلاف محاذ پر لڑنے والے اپنے فوجیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافے کا فیصلہ کردیا ہے۔ سی این این کی خبر کے مطابق رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے 11 ہزار فوجی اس وقت روس کے ہمراہ یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں تاہم اب ان کی تعداد 30 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین کا روس کے ایئربیس پر حملہ، 40 سے زیادہ بمبار طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ خبر کے مطابق اس سے قبل نومبر میں بھیجے گئے 11 ہزار شمالی کورین فوجیوں نے روس کے علاقے کریسک میں یوکرین کے حملے کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) یوکرین کے حکام نے اتوار کو اعلان کیا کہ روس سے مزید 1,200 یوکرینی فوجیوں لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ لاشوں کی یہ منتقلی تبادلے کے معاہدہ کے تحت ہوئی ہے، جو اس ماہ کے اوائل میں استنبول مذاکرات میں طے پایا تھا۔ یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول کییف میں جنگی قیدیوں کے علاج کے لیے کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹر نے بتایا، "مزید 1,200 لاشیں جن کے بارے میں روسی فریق کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی شہریوں کی ہیں، جن میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، یوکرین کو واپس کر دیے گئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ لاشوں کی شناخت فرانزک طریقے سے کرنی ہو گی۔...
یوکرین کے قیدیوں کے تبادلے کے ذمہ دار اہلکاروں نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے یک ہزار 200 فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لاشوں کی واپسی یوکرین اور روس کے درمیان اس ماہ کے آغاز میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا، روس اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماﺅ نِنگ نے روس کو فوجی سازوسامان فراہم کرنے سے متعلق یوکرین کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع میں کسی بھی فریق کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے . چینی ادارے چائینہ گلوبل کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے منگل کے روز پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین نے یوکرین میں جاری تنازع میں کسی بھی فریق کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور وہ دوہری استعمال کی فوجی اور سویلین اشیا پر سخت کنٹرول رکھتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فریق اس بات سے بخوبی واقف ہے، اور چین بے بنیاد الزامات اور...
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں کامیابی کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے سوویت یونین نے دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کو شکست دی تھی، ویسے ہی روس یوکرین میں فتح حاصل کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقدہ عظیم الشان فوجی پریڈ کے دوران دیا، جس میں چین کے صدر شی جن پنگ سمیت 24 سے زائد عالمی رہنما شریک ہوئے۔ پریڈ میں 11 ہزار سے زائد فوجی شریک تھے جن میں 1,500 وہ اہلکار بھی شامل تھے جو یوکرین میں لڑ چکے ہیں۔ اس موقع پر جدید ٹینک، ڈرون اور دیگر فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔ پیوٹن نے کہا: "روس ہمیشہ فاشزم، روسوفوبیا اور سام...
یوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فوج نے روسی افواج کے ہمراہ لڑنے والے دو چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔صدر زیلنسکی نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے یوکرینی علاقے میں ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوج کے ساتھ لڑنے والے دو چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار افراد کے پاس سے ان کی دستاویزات اور بینک کارڈز بھی ملے ہیں۔ یوکرینی صدر نے اس بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مبینہ طور...

اتحادی ممالک جنگ بندی میں یوکرین کو قابل اعتماد حفاظتی ضمانتیں دلانے کے لیے منصوبہ تیار کریں.فرانسیسی صدر
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے یورپ اور دیگر اتحادی ممالک کے فوجی سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی صورت میں یوکرین کے لیے قابل اعتماد حفاظتی ضمانتوں کا تعین کرنے کی غرض سے منصوبہ تیار کریں. انہوں نے یہ بات پیرس میں 30 سے زائد اتحادی ممالک کے اعلیٰ حکام کے بند کمرے کے اجلاس کے دوران کہی ہے فرانسیسی صدرکے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکرون نے امریکہ اور روس کے تعلقات میں واشنگٹن کی غیر متوقع پالیسی تبدیلی پر یورپی ردعمل کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی ہے.(جاری ہے) فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق پیرس اجلاس میں 34 ممالک...
بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ روسی "جنوبی" گروپ کی افواج نے ڈونیٹسک میں نئی اسٹریٹجک پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا، جس کے نتیجے میں 220 یوکرائنی فوجی ہلاک اور متعدد جنگی گاڑیاں اور توپیں تباہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج لوہانسک کے قصبے نوولیبووکا کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ دیگر کئی محاذوں پر ٹھوس پیشرفت بھی حاصل کی گئی ہے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے آج ہفتہ کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی مغربی فورسز نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کو جاری رکھا، نوولیبووکا کا کنٹرول سنبھال لیا اور خارکیف اور ڈونیٹسک کے مختلف...
LONDON: برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امن معاہدے کے تحت برطانوی فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں دیرپا امن کا قیام ضروری ہے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مستقبل میں مزید جارحیت سے روکا جا سکے۔ گزشتہ روز پیرس میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی سربراہ اجلاس سے قبل کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینا نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لیے...
کیئو: یوکرین کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کیف کو روس کی جانب سے فوجیوں کی 757 لاشیں موصول ہوگئی ہیں۔ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان لاشوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے، جنگ میں فوجی ہلاکتوں کی تعداد روس اور یوکرین بتانے سے گریز کررہے ہیں، یوکرین کے صدر زیلینسکی نے دسمبر میں فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق انکشاف کیا تھا۔ یوکرینی صدر کے مطابق 2022 سے دسمبر 2024 تک 43 ہزار یوکرینی فوجی مارے جاچکے ہیں، یوکرینی صدر نے انکشاف کیا تھا کہ جنگ میں 3لاکھ 70ہزار یوکرینی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکریٹری روسی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ...
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنے فوجیوں کو انوکھی ہدایت دیتے ہوئے یوکرین میں زندہ نہ پکڑ جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ روس یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے فوجی اہکار بھی حصہ لے رہے ہیں، شمالی کوریا نے یوکرین کیخلاف روس کی جانب سے تعینات فوجیوں کو حکم جاری کردیا ہے، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ گرفتار ہونے سے پہلے خود کو قتل کردیں۔ گزشتہ روز شمالی کورین فوجی نے قید میں جانے سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، جنوبی کوریا کے مطابق جنگ میں اب تک شمالی کوریا کے 300 فوجی مارے جاچکے ہیں۔ جدید جنگ کی سمجھ نہ رکھنے...
روس کیلئے لڑ رہے شمالی کوریائی فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کیلئے خوف کی علامت بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس )روس کیلئے لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کے لئے خوف کی علامت بن گئے۔رواں ہفتے روسی افواج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے خصوصی دستے کرسک کے علاقے کے برفانی مغربی علاقے سے لاشیں نکال رہے تھے، جہاں انہیں درجن سے زیادہ شمالی کوریا کے فوجیوں کی لاشیں ملیں، ان میں سے ایک فوجی ابھی تک زندہ تھا۔یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے ایکس پر پوسٹ میں مقبوضہ کرسک کے علاقے میں ہونیوالی شدید لڑائی کے بارے میں بتایا کہ جیسے ہی فوجی اہلکار لاشوں...
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کے رکن پارلیمان کے مطابق یوکرین جنگ میں روس میں تعینات شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجی ہلاک اور 2700 زخمی ہوئے ہیں۔ رکنِ پارلیمان نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریائی فوجیوں کو زندہ پکڑے جانے پر خود کو مار ڈالنے کی ہدایات ہیں۔ دوسری جانب جنگ میں گرفتار کیے گئے شمالی کوریائی فوجیوں کے حوالے سے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس میں قید یوکرینی فوجیوں کے بدلے گرفتار شمالی کوریائی فوجیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔ یوکرین اور اتحادی ممالک نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا...