روس کی جانب سے یوکرین کو 757 فوجیوں کی لاشیں موصول
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کیئو: یوکرین کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کیف کو روس کی جانب سے فوجیوں کی 757 لاشیں موصول ہوگئی ہیں۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان لاشوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے، جنگ میں فوجی ہلاکتوں کی تعداد روس اور یوکرین بتانے سے گریز کررہے ہیں، یوکرین کے صدر زیلینسکی نے دسمبر میں فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق انکشاف کیا تھا۔
یوکرینی صدر کے مطابق 2022 سے دسمبر 2024 تک 43 ہزار یوکرینی فوجی مارے جاچکے ہیں، یوکرینی صدر نے انکشاف کیا تھا کہ جنگ میں 3لاکھ 70ہزار یوکرینی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
سیکریٹری روسی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے، نیٹو روس کے قریب مشرقی حصے پر سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ ایم-8 شاہراہ پر 3 افراد قتل
کوئٹہ:بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شاہراہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نامعلوم افراد نے مقتولین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا، جن کی شناخت عبدالمجید، عطاالرحمن اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق خضدار ہی سے بتایا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے، تاہم تاحال قتل کی وجوہات یا ملزمان کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔سکیورٹی فورسز نے ایم 8 کے اطراف میں گشت بڑھا دیا ہے۔