بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کر سکتے ہیں: اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیے جماعت اسلامی کا بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کردیوفاقی وزیر نے کہا کہ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، مزید 16 پلانٹس کی نظرِ ثانی کرنے جا رہے ہیں، اس کے بعد حکومتی پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کی باری آئے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہو جائے گا۔
وزیرِ توانائی نے یہ بھی کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔