پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی، وہ برج ٹاؤن میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے قبل کیپ کھو بیٹھے۔
سیریز سے قبل کیریبیئن ہم منصب روسٹن چیس کے ہمراہ ٹرافی فوٹوشوٹ کے موقع پر انہوں نے نئی بیگی گرین پہن رکھی تھی، میچ شروع ہوا تو ان کے سر پر 2011 میں ملنے والی پرانی کیپ موجود تھی۔
کمنز نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہوں نے جو کیپ ایک دن قبل پہن رکھی تھی وہ گم ہوگئی اور آخری اطلاعات تک انھیں کیپ واپس نہیں ملی تھی۔
اس سے قبل گذشتہ برس نیو ایئر ٹیسٹ سے قبل سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی بھی کیپ گم ہوگئی تھی، جس پر ملک بھر میں تلاش شروع کی گئی تھی مگر بعد ازاں وہ ان کے ہی سامان سے برآمد ہوئی تھی۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے سینٹ جارج میں شروع ہوگا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گم ہوگئی
پڑھیں:
بلاوائیو ٹیسٹ، جنوبی افریقا کیخلاف زمبابوے ٹیم مشکل میں گھر گئی
جنوبی افریقا کے خلاف بلاوائیو ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم سخت مشکل میں گھر گئی ہے۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 537 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ روز کی اپنی دوسری نامکمل اننگز 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اور پوری ٹیم 369 رنز پویلین لوٹ گئی۔
جنوبی افریقا کی طرف سے ویان مولڈر نے 147 رنز کی شانداری باری کھیلی اور اننگز کے دوران 17 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔
کیشو مہاراج 51 کے علاوہ کوئی اور بیٹر نصف سنچری تک بھی نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم 369 پر آؤٹ ہوگئی، یوں زمبابوے کو 537 رنز کا ہدف مل گیا۔
جنوبی افریقا نے پہلی اننگز 9 وکٹ کے نقصان پر 418 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 251 رنز ڈھیر ہوئی، یو ں اسے 167 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے 1 وکٹ پر 32 رنز بنالیے ہیں، بلاوائیو ٹیسٹ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔