غزہ، اسرائیلی حملے میں فلسطینی فٹبالر مہند اللیلی شہید
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں اب تک مختلف کھیلوں سے وابسطہ 585 کھلاڑی شہید ہوچکے ہیں، شہداء میں 265 فٹ بالر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے غزہ کے عوام پر مظالم جاری ہیں، غزہ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں فلسطینی فٹبالر شہید ہوگیا۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے مہند اللیلی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدامت المغازی کلب کا حصہ تھے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کو اسرائیلی ڈرون حملے میں فٹبالر کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں اللیلی شدید زخمی ہوئے تھے، جو اب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں اب تک مختلف کھیلوں سے وابسطہ 585 کھلاڑی شہید ہوچکے ہیں، شہداء میں 265 فٹ بالر شامل ہیں۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر شدید جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی فٹ بال ٹیم پر پابندی عائد کی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملے میں
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :