کوئٹہ، سنجدی کی کان میں گیس دھماکہ، 12 کانکن پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سنجدی کے ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ سے 12 کانکن پھنس گئے۔ جن کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے باعث 12 کانکن پھنس گئے ہیں۔ بلوچستان کے چیف مائنز آفیسر عبدالغنی بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ سنجدی کے ایک کوئلہ کان میں گیس دھماکہ سے 12 کانکن پھنس گئے۔ جن کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف مائنز آفیسر نے بتایا کہ دھماکے کے باعث کوئلہ کان اندر سے منہدم ہوچکی ہے۔ واقعہ کے رونماء ہونے کے ایک گھنٹہ بعد اطلاع ملی۔ جس پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے آپریشن شروع کیا گیا۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام کانکنوں کو زندہ نکالا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کان میں گیس
پڑھیں:
کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے۔ جس میں 4 افراد کے جانبحق ہونیکی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے۔ جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔