کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا کارڈ نکال لیتے اور بہانہ کرتے کہ ہمارا کارڈ بھی پھنس گیا۔
شعیب میمن نے کہا کہ ملزمان کا ایک ساتھی شہری کی مدد کے بہانے اندر آتا اور ہیلپ لائن پر کال ملاتا، ہیلپ لائن پر کال ملانے والا متاثرہ شہری کی تفصیلات حاصل کرتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد میں بزرگ شہری سے ہونے والے فراڈ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آئی، شہری سے فراڈ کرکے اس کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چار لاکھ روپے نکالے گئے، سی سی ٹی وی میں خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کے چہرے واضح ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے‘ سردار عبدالرحیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر نادرا نے ایسا کوئی اقدام کیا ہے تو عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ فیصلہ صرف سندھ کے لیے ہے یا دیگر صوبوں میں بھی یہی قانون نافذ ہے؟ سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ عوام پر بھاری جرمانے عائد کرنے سے پہلے کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں سڑکوں اور روڈ نیٹ ورک کی حالت بہتر بنائے۔