لکی مروت میں فتنہ الخوارج نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8 باحفاظت بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
احمد منصور : فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کر لیا۔تاہم سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے8مغوی ورکرز کو بازیاب کرا لیا۔
ان سویلین ورکرز کو کبل خیل، لکی مروت کے علاقے سے اغوا کیا گیا،اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک آٹھ مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا ہے،باقی نہتے ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سویلین ورکرز کو
پڑھیں:
کندھکوٹ، وارث علی کلوڑ کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کا احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور تھانہ کی حدود کے نواحی گائوں قاضی اللہ رکھیو کلوڑ سے4 روز قبل اغوا ہونے والے15 سالہ وارث علی کلوڑ کے اہل خانہ مرد اور عورتوں نے پاک کتاب اٹھا کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور کے سامنے تپتی دھوپ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دھرنے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین مرد و عورتوں کا کہنا تھا کہ 4 دن گزر گئے ہیں مگر پولیس نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او کا رویہ بھی غیر مناسب ہے جب تک ہمارا نوجوان بازیاب نہیں ہوگا تب تک یوں روڈ پر بیٹھے رہیں گے۔ تاہم ایس ایچ او کشمور مظاہرین کے پاس پہنچ گئے اور انہیں یقین دلایا کہ مغوی وارث علی کو دو دن میں بازیاب کرالیا جائے گا۔ پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر کے روڈ کھول دیا گیا۔