فوٹو: فائل

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کل دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک کراچی میں ایوان صدر روڈ عارضی طور پر بند رہے گا، ایوان صدر روڈ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔

شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ آنے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں، گاڑیاں ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتی ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہراہ فیصل اور صدر جانے والے شاہین کمپلکس، ایم آر کیانی چوک، فوارہ چوک سے لکی اسٹار جاسکتے ہیں۔

ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدرروڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری

کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد پانچویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جس کے بعد گزشتہ 5 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد 22869 سے تجاویز کرگئی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کیے گئے۔

ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116 چالان جاری کیے گئے۔سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر169، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 157 چالان کا اجراء ہوا۔

۔ٹنٹڈ گلاسز پر56، نو پارکنک پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20 چالان کیے گئے، مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر20، لین لائن کے استعمال پر 15 الیکٹرانک چالان کیے گئے۔

رانگ وے پر 8، بے جا لوڈ اور اوور لوڈنگ پر 11 ای چالان جاری ہوئے۔

واضح رہے کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا یے کہشہرِ قائد میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد  مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر درج ذیل کارروائیاں عمل میں آرہی ہیں۔  ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاور عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔آپ کے سفر میں ہم سفر کراچی ٹریفک پولیس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟
  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • بنیادی  انفرا اسٹرکچر کے بغیر ای چالان سسٹم کا نفاذ: کراچی کی سڑکوں پر سوالیہ نشان
  • ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
  • کراچی ،ای چالان کے بعد اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے
  • کراچی والوں کو بخش بھی دیں
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • کراچی: ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
  • شہر کی سڑکیں یا کھنڈر ،شہریوں نے 60ارب ٹیکس دیا، سفر آج بھی عذاب سے کم نہیں
  • کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری