ہونہارطلبہ کی مدد کیلیے اسکالرشپ کی منظوری دیدی ہے ،ڈاکٹرفتح مری
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلرڈاکٹر فتح مری نے مختلف فیکلٹیزکے مستحق اور ہونہار طلبہ کی مدد کے لیے اسکالرشپ کی ایک سیریز کی منظوری دے دی ہے یہ اسکالرشپ یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے جو مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کریں گے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنی تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق سابق وائس چانسلرڈاکٹر اے کیو مغل کے نام سے منسوب اسکالرشپ فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے طلبہ کیلیے مختص کی گئی ہے جس کے تحت دوسرے تیسرے اور آخری سال کے کل چارقابل اور ضرورتمند طلبہ کو دی جائیں گی سندھ زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد چانڈیو کے نام سے منسوب اسکالر شپ انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر (آئی ٹی سی) اورفیکلٹی آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے ماحولیاتی علوم کے طلبہ کے لیے جس کے تحت بالترتیب تین دوسرے تیسرے اور چوتھے سال کے طلبہ کو دیے جائیں گے جن میں تین آئی ٹی سی اور دو انوائرومینٹل سائنسز کے طلبہ کو ایوارڈ کی جائیں گی ۔ سندھ زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹر بشیر احمد شیخ کے نام سے منسوب اسکالرشپ فیکلیٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز کے دوسرے سے آخری سال تک کے چار طلبہ کو دی جائے گی سندھ زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر رجب علی میمن کے نام سے منسوب اسکالرشپ، فیکلٹی آف ایگریکلچر سوشل سائنسز کے چار طلبہ کے لیے دوسرے تیسرے اور چوتھے سال کے چار طلبہ کیلئے مختص ہے جبکہ ملک کے نامور زرعی ماہر، تاریخدان او ر محقیق ایم ایچ پنہور کے نام سے منسوب اسکالرشپ، فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن کے چار طلبہ کو دوسرے تیسرے اور چوتھے سال کے چار طلبہ کیلئے معاونت فراہم کریگی۔ مزید برآںپروفیسر ڈاکٹر قاضی سلیمان میمن اسکالرشپ جو فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن کے طلبہ کے لیے جاری ہے سندھ زرعی یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعے اپنے موجودہ مرحلے کے بعد بھی جاری رہے گی یہ اسکالرشپ قابل اور ضرورت مند طلبہ کے ٹیوشن فیس اور ہوسٹل رہائش کے اخراجات کو پورا کریں گے اور یہ ایوارڈز سالانہ بنیاد پر تعلیمی کارکردگی کے مطابق دیے جائیں گے تاکہ قابل طلبہ کو اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کیلئے مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس موقع پر وائس چانسلرڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ یہ اسکالرشپ یونیورسٹی کی اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہونہار طلبہ کے لیے ایک معاون ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم اور زراعت کے شعبے میں مستقبل میں خدمات پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ زرعی یونیورسٹی دوسرے تیسرے اور کے چار طلبہ طلبہ کے لیے سابق وائس طلبہ کی طلبہ کو کے طلبہ سال کے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری کی منظوری کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے سے سیکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے تاہم اس اضافے سے خزانے پر 12 ارب روپے سالانہ کا بوجھ بڑھے گا۔