مولانا ہدایت الرحمن کی سٹیلمنٹ دفتر کو تالے لگانے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
گوادر ( نمائندہ جسارت)رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں سیٹلمنٹ آفس کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضیوں کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر محکمہ سیٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے زریعے غریبوں، یتیموں، بیواو¿ں ،بے سہاروں کی زمینیں ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا گیا تو آئندہ 24 گھنٹے کے اندر دفتر سیٹلمنٹ گوادر کو احتجاجاً تالے لگا دونگا۔کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی نہیں کرنے دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوادر کی سرکاری اراضی پر تحصیلدار سیٹلمنٹ کی ایماءپر لینڈ مافیا کے ذریعے بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بندر بانٹ کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر بلوچستان کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں غریب لوگوں کی زمینوں پر
صوبائی حکومت اور ریونیو کے وزیر کی آشیربادسے لینڈ مافیا کے ذریعے کئی عرصے سے قبضہ کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گھناو¿نے دھندے میں صوبائی وزیر ریونیو بھی براہ راست شامل ہیں۔ جو محکمہ سیٹلمنٹ کے ذریعے غریبوں، یتیموں، بیواو¿ں، بے کس ،بے سہاروں کی اراضی کو ہتھیا کر لینڈ مافیا میں بندر بانٹ کی جاتی رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں بے سارہ بے کسوں کی زمینیں ہتھیانے اور لینڈ مافیا کے ذریعے قبضہ و بندر بانٹ کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جس کی بناءپر لینڈ مافیا کے ذریعے محکمہ سیٹلمنٹ باقاعدہ استعمال ہوتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ریونیو سے لیکر محکمہ سیٹلمنٹ کے تحصیل دار اور دیگر اہلکاربراہ راست شامل ہیں جو غریبوں کی اراضیوں کو ہتھیا کر اربوں روپے کما کر کراچی و دیگر علاقوں میں جائیدادیں خریدی جارہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ، صوبائی وزیر ریونیو سے براہِ راست بات کی ہے اور غریبوں کی اراضی ہتھیانے کے عمل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وہ کسی بھی سرکاری محکمے کو غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر تحصیل دار محکمہ سیٹلمنٹ اور دیگر اراضیات کی ہیر پھیر میں ملوث اہلکاروں کو گوادر سے تبادلہ نہیں کیا گیا تو وہ محکمہ سیٹلمنٹ پر تالے لگا دیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے کے ضلعی کوآرڈی نیٹر چیئر مین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد و دیگر بھی موجود تھے۔علاوہ ازیںرکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن گوادر پریس کلب کا دورہ کیا اورنو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم کی مدد و تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر گوادر پریس کلب کے نومنتخب صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ،جنرل سیکرٹری سہیل محمود ، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم بی سالک و دیگر نے ایم پی مولانا ہدایت الرحمان کو پریس کلب آمد پر ان کو خوش آمدید کہا اور ان کے مدد و تعاون کی یقین دہانی پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔