جان ابراہم کا نشہ کرنے سے متعلق اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے فٹنس فریک اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی منشیات کا استعمال نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم نے ممبئی میں بھارتی حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک ’انسدادِ منشیات مہم‘ میں یہ بات کہی۔
تقریب کے دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں نہ کبھی سگریٹ نوشی کی، نہ شراب پی، اور نہ ہی منشیات کا استعمال کیا۔
طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے جان نے کہا، ’میں چاہتا ہوں کہ آپ منشیات سے دور رہیں اور اپنے دوستوں، ساتھیوں، اور اردگرد کے لوگوں کے لیے ایک مثالی شخصیت بنیں۔ میں طویل تقریر نہیں کروں گا، لیکن اتنا کہوں گا کہ اپنی زندگی میں نظم و ضبط اپنائیں۔‘
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جان ابراہم نے پہلے بھی بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اجے دیوگن پر پان مصالحہ کے اشتہار کا حصہ بننے پر تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگ فٹنس پر بات کرتے ہیں اور پھر وہی لوگ پان مصالحہ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی بے عزتی نہیں کر رہے لیکن ان کے لیے اصولوں کا پاس رکھنا ضروری ہے، اور انہیں ’موت‘ فروخت کرنے کا حصہ نہیں بننا چاہیے‘۔
واضح رہے کہ جان ابراہم اپنی فٹنس کی وجہ سے بالی ووڈ میں بےحد مشہور ہیں وہ انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں یہاں تک کہ وہ یہ بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ ان کے پاس اسمارٹ فون بھی نہیں ہے اور وہ کوئی اسمارٹ فون نہیں بلکہ پرانے زمانے کا نارمل فون استعمال کرتے ہیں جس میں صرف میسج یا کال کی جاسکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جان ابراہم انہوں نے
پڑھیں:
میں نے نتین یاہو کیساتھ ایران سے متعلق بات کی، امریکی صدر
اپنی ایک تقریر میں رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں کو سمجھنا چاہئے کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن، ان مذاکرات کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے صیہونی وزیراعظم "بنیامین نتین یاهو" کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کی خبر دی۔ اس رابطے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ میں نے صیہونی وزیراعظم کے ساتھ تجارت اور مختلف امور سمیت ایران کے موضوع پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمومی طور پر یہ گفتگو بہت اچھی رہی۔ ہمارے اور اسرائیل کے درمیان تمام موضوعات پر اتفاق ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹیلیفونک رابطہ ایک ایسی صورت حال میں انجام پایا جب آنے والے بدھ کو عمان میں ایرانی و امریکی ماہرین کے درمیان غیر مستقیم اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔
انہی مذاکرات کے تناظر میں IAEA کے سربراہ رافائل گروسی نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں کو سمجھنا چاہئے کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن، ان مذاکرات کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کو مطمئن کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کا طریقہ کار اب پہلے سے کہیں زیادہ خطرے میں ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ رافائل گروسی اور عالمی برادری نے اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو یکسر طور پر نظرانداز کر رکھا ہے۔ اسرائیل اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے متعلق کسی کو جوابدہ نہیں۔