کراچی:

پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں ایک کارروائی کے دوران منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل، سائیڈ پینلز اور دیگر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی جو انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔

برآمد ہونے والی کرسٹل آئس اور ہیروئین کی مالیت 1کروڑ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے خیرپور سے تعلق رکھنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب، اے این ایف نے 5 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 13.

930 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔

جی ٹی روڈ راولپنڈی پر پارک کے قریب خاتون سے 6 کلو چرس اور اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب خاتون سے 5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر 2 ملزمان سے 1.5 کلو آئس برآمد ہوئی۔

ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 940 گرام آئس اور ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 490 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔200 مسافر طیارے میں سوار تھے ، خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کرتے ہوئے پیش آیا ،

متعلقہ مضامین

  • کراچی: موسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد
  • حادثے کا شکار بھارتی طیارے کے برطانوی مسافر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی
  • ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار، 110 افراد ہلاک
  • بھارت:ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ
  • ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار
  • ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار، 242 مسافر سوار تھے
  • احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ
  • 100 سے زیادہ مسافروں کو لیجانے والا جہاز احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ
  • کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، منشیات اور ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار