میٹا کا روایتی فیکٹ چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ، نیا نظام کیا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سماجی رابطے اور سیاسی ابلاگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے متاثر ہوتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی فیکٹ چیکنگ کے روایتی طریقے سے انحراف کا فیصلہ کیا ہے۔
میٹا کمپنی اجتماعی اطلاعات کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے روایتی حقائق کی جانچ پڑتال کو صارف کے ذریعے فعال رکھنے والے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے، جو اچھا خاصا ایکس کی پالیسی سے متاثر فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟
ڈیجیٹل منظر نامے پر میٹا کے اس اقدام کو بیشتر سر گھما کر دیکھ رہے ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے امریکا میں اپنے تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکنگ پروگراموں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے بجائے، ٹیک کمپنی میٹا صارف کے ذریعے فعال رکھے جانیوالے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو ایلون مسک کے پلیٹ فارم ایکس کے استعمال کردہ ماڈل سے مشابہت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: میٹا نے واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے لیے نیا اے آئی اسسٹنٹ متعارف کروا دیا
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے فیکٹ چیکرز سے کمیونٹی ماڈریشن کی جانب سے جھکاؤ کی اس تبدیلی کا مقصد آزادانہ اظہار کو ترجیح دینا اور حقائق کی جانچ کے روایتی طریقوں سے وابستہ سمجھے جانے والے سیاسی تعصب کو کم کرنا قرار دیا ہے۔
’حقائق کی جانچ کرنے والے سیاسی طور پر بہت زیادہ متعصب رہے ہیں اور انہوں نے جتنا اعتماد پیدا کیا ہے اس سے زیادہ تباہی پھیری ہے، نیا کمیونٹی نوٹس سسٹم صارفین کو ممکنہ طور پر گمراہ کن پوسٹس میں سیاق و سباق یا تصحیح شامل کرنے کا اختیار دے گا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسٹا گرام ایکس ایلون مسک فیس بک فیکٹ چیکنگ کمیونٹی نوٹس مارک زکر برگ میٹا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹا گرام ایکس ایلون مسک فیس بک میٹا
پڑھیں:
سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ،سید شجر عباس
گوجر خان: چیئرمین اوورسیز کمیونٹی سید شجر عباس نے کہا ہے کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ، کرکٹ کا سامان بھی مفت مہیا کیا جائے گا۔۔چیئرمین سکلز کرکٹ اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ کی طرف سے گوجر خان میں اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔۔اس اکیڈمی سے گوجر خان کے نوجوانوں کو جدید کرکٹ سیکھنے کو ملے گی۔۔اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں نوجوانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریگی۔۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکلز کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو افسوس ناک ہے۔امیگریشن کے حوالے سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کو آگاہ کیا۔۔۔اوور سیز پاکستانی جب اپنے ملک واپس آتے ہیں تو راستے میں گھر جاتے ہوئے لوٹ مار کر لی جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔۔۔اوورسیز کمیونٹی کی زمین جائیدادوں پر قبضے کر لئے جاتے ہیں۔۔۔ان مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے۔۔۔حکومت کو چاہیے اوور سیز کمیونٹی کے ان مسائل پر خصوصی توجہ دے۔۔
Post Views: 1