چینی صدر کی نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے قیام کی سترویں سالگرہ پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے نوجوان فنکاروں کو ایک جوابی خط لکھاہے۔جمعہ کے روزخط میں نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر، تمام فنکاروں اور عملے کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔شی جن پھنگ نے اپنےخط میں کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے، نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی نے بہت سے کلاسک ڈرامے تخلیق اور پیش کئے اور بہت سی شاندار فنکارانہ صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں جس نے چینی اوپیرا کے باغ میں شاندار رنگوں کا اضافہ کہا ہے ۔

صدر شی نے کہا کہ نئے نقطہ آغاز پر، میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے پیشروؤں کی عمدہ روایات کے وارث ہوں گے، لوگوں کے لیے فن کی خدمت جاری رکھیں گے ، اخلاقیات اور فن کے اصولوں کو اور سالمیت اور جدت کو برقرار رکھیں گے، پیکنگ اوپیرا آرٹ کو وقت کے ساتھ مزید فروغ دیں گے ،ادب اور آرٹ کو قومی تعمیر اور خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے اور ثقافتی لحاظ سے طاقتور ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان کی معیشت سے بڑی خبر،فوجی فرٹیلائزر نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، دستاویز سب نیوز پر

پاکستان کی معیشت سے بڑی خبر،فوجی فرٹیلائزر نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاکستان کی سب سے بڑی کھاد ساز کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا باقاعدہ اظہار کردیا، یہ پیش رفت پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
کمپنی نے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کروائے گئے نوٹس میں بتایا کہ 13 جون 2025 کو منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 234ویں اجلاس میں نجکاری کمیشن کو دلچسپی اور پری کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے پی آئی اے کے مالی و انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی، جو پاکستان میں کھاد اور کیمیکل سازی کے علاوہ سیمنٹ، فوڈ پروسیسنگ، توانائی اور بینکاری کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے، اب قومی ایئرلائن میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے ایک سرکاری ملکیتی فل سروس ایئرلائن ہے جس کے تقریباً 96 فیصد حصص حکومت پاکستان کے زیرِ انتظام پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے پاس ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پی آئی اے نے 30 مقامات پر 4 ملین سے زائد مسافروں کو سروس فراہم کی اور ہفتہ وار 268 پروازیں چلائیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی 51 سے 100 فیصد حصص کی فروخت کے لیے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون 2025 کر دی ہے، تاکہ سنجیدہ سرمایہ کاروں کو موقع دیا جا سکے، حکومت اس نجکاری کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ قرار دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی تھی، جب قومی ایئرلائن میں واحد دلچسپی رکھنے والے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے صرف 10 ارب روپے میں 60 فیصد حصص خریدنے کی پیش کش کی، جو حکومت کی 85 ارب روپے کی کم از کم قیمت سے کہیں کم تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر چینی صدر چین وسطی ایشیا کے دوسرے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے چین کی قومی معیشت کا سفر مئی میں مستحکم پیشرفت کے ساتھ جاری رہا ،قومی ادارہ برائے شماریات وفاقی بجٹ: پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی پیشکش مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے: خواجہ آصف ایرانی سپریم لیڈر زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل، اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ہنگامی صورتحال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی معیشت سے بڑی خبر،فوجی فرٹیلائزر نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، دستاویز سب نیوز پر
  • نیشنل لیبر فیڈریشن کی ILC میں شرکت کی روداد
  • فوجی فرٹیلائزر کا پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
  • اسرائیل کا ایرانی حملے میں آئل ریفائنری کو نقصان پہنچنے کا اعتراف
  • ایران اسرائیل کشیدگی، پاکستان قیام امن کےلیے اس وقت دنیا میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے، دفتر خارجہ
  • ایران اسرائیل کشیدگی میں پاکستان قیام امن کیلیے دنیا میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے، دفتر خارجہ
  • اے آئی کمپنی کی خود سے چلنے والی ٹیکسیوں کی آئندہ سال سڑکوں پر آمد متوقع
  • بہاولپور یونین آف جنرنلسٹس ( ورکرز) کے قیام پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • یورپین یونین ہمارے خطے میں مستقل قیام امن کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو
  • کراچی: گڑھے میں گرنے والا محنت کش دم گھٹ کر جاں بحق