’آسٹریلیا میں مجھے زہر دیا گیا تھا‘، سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے دعویٰ ہے کہ انہیں 2022 میں آسٹریلیا میں حراست کے دوران زہر دیا گیا تھا۔
عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے میلبورن کے ہیرالڈسن اخبارکو بتایا کہ انہیں 2022 میں آسٹریلین اوپن ویزا کیس کے دوران حراست میں لیے جانے کے بعد میلبرن کے ہوٹل میں زہریلی خوراک دی گئی، جس کے باعث سربیا واپسی پر انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر نوواک جوکووچ شدت جذبات سے رو پڑے
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات کبھی کسی کو نہیں بتائی لیکن پتا چلا کہ میرے جسم میں کافی دھات اور مرکری پائی گئی تھی، وہ اب بھی 3 سال پہلے کے تجربات سے صدمے کا شکار ہیں اور شہر کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر تناؤ محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے حکام سے بات بھی کی تھی، تاہم آسٹریلیا کے محکمہ داخلہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ 8 ویں مرتبہ ومبلڈن فائنل میں، کارلوس الکراز مدمقابل ہوں گے
آسٹریلیا میں تلخ تجربے کے باوجود جوکووچ نے واضح کیا ہے کہ وہ آسٹریلوی لوگوں کے خلاف کوئی رنجش نہیں رکھتے، بہت سے آسٹریلوی باشندوں نے ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے آسٹریلیا کی نئی حکومت کی طرف سے ان کے ویزے کی بحالی کو بھی سراہا ہے۔
یاد رہے کہ 2022 میں نواک جوکووچ کو آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ کورونا ویکسین کے معاملے پر جوکووچ نے غلط دستاویزات پیش کیں،جس پر ان کا ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا،اس دوران نواک جوکووچ کو حراست میں لے کر میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ومبلڈن فائنل، کھیل کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ کی مالیت کیا ہے؟
دوسری طرف ٹینس آسٹریلیا کے سی ای او کریگ ٹائلی نے نوواک جوکووچ کے دعوؤں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال پہلے کے واقعات کے بجائے آنے والے آسٹریلین اوپن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ ’یہ 3 سال پہلے کی بات ہے، ہم صرف ایک زبردست ایونٹ پیش کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔‘
نوواک جوکووچ، جنہوں نے 2023 میں ریکارڈ 10 ویں بار آسٹریلین اوپن جیتا تھا، ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کے حصول کی تیاری کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپیئن شپ زہر۔ کووڈ۔19 میلبرن نوواک جوکووچ ہوٹل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپیئن شپ میلبرن ہوٹل انہوں نے گیا تھا
پڑھیں:
شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعویٰ
امریکی رکن کانگریس نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
بلومبرگ سے گفتگو میں امریکی رکن کانگریس کوری ملز نے بتایا کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
کوری ملز وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر پہنچے ہیں اور انھوں عبوری صدر احمد الشراع سے دمشق میں ملاقات بھی کی۔
دونوں رہنماؤں نے امریکا کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور اسرائیل کے ساتھ امن پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں کوری ملز نے شامی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک خط بھی پہنچایا تاہم اس کے مندرجات ظاہر نہیں کیے گئے۔
کوری ملز نے بتایا کہ احمد الشراع نے حالات سازگار ہونے کی شرط پر دیگر عرب ممالک کی طرح ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ابراہیمی معاہدے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دور میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر ممالک کے درمیان طے پائے تھے۔
تاہم اسرائیل شام کی نئی قیادت پر اعتماد نہیں کرتا اور پابندیاں ختم کرنے کی مخالفت کرتا رہا ہے۔