سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، سرغنہ سمیت 5 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے سرغنہ سیف اللہ عرف شافی سمیت 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران خارجیوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مارٹن کوارٹر کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 30 سالہ اسلم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ طحہٰ کے نام سے کی گئی۔
شریف آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے قریب بھی فائرنگ سے 25 سالہ رسول بخش زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
تاہم، پولیس فائرنگ کے تمام واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔