حادثات اورپرتشدد واقعات میں13افراد جاں بحق‘14زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات اور پرتشدد واقعات میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد گوشت والی گلی بسمہ ہوٹل کے قریب دو گرہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق6 افراد زخمی ہوئے جاںبحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ۔ھگھر پھاٹک کے قریب کریانہ اسٹور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 27 سالہ محمد عارف ولد گل محمد نامی شخص جاںبحق ہوگیا ۔ ضیاء کالونی سیکٹر 32اے قدسیہ مسجد کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فائرنگ سے 23سالہ عارف ولد اصغر علی جاںبحق ہوگیا ۔ محمود آباد تھانے کی حدود کشمیر کالونی گلی نمبر 8سیکٹر اے میں گھر سے 57 سالہ انتظار حسین ولد شیر افضل نامی شخص کی گلا کٹی لاش ملی سپرہائی وے غازی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ شخص جاںبحق ہوگیا۔ شہید ملت روڈ، ٹیپو سلطان پل کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کچل ڈالا ، جس میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا حب ریور روڈ پر بھی ایک اور افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،چمڑا چورنگی کے درمیان ٹویو ٹا شوروم کے قریب حاد ثات واتعات کے دوران تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل سوار شخص 25سالہ عبداللہ موٹر سائیکل سمیت نالے میں گر گیا ور دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔ کمہاڑ وارڈہ خشک ندی کے قریب65 سالہ شخص کی لاش ملی کورنگی میںآگ سے جھلس کر 13 سالہ ارسلان آج دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔سپر ہائی وے جمالی پل سے سہراب گوٹھ آتے ہوئے نذد پنجاب بس اڈے سے 55 سالہ اسلم نامی شخص کی لاش ملی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل کے قریب
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔