برازیل میں چھوٹا طیارہ حادثےکا شکار‘ پائلٹ ہلاک ‘5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صوبے ساو پاولو کے شہراوباتوبا کے کروزیرو ساحل پر چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والے افراد میں 4بچے اور ایک خاتون شامل ہیں،جو حادثے کے وقت ساحل پر موجود تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
برازیل : ساحل پر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ پڑا ہوا ہے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
—فائل فوٹوکراچی کے کلفٹن ساحل جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا ہے کہ ساحل پر جانے سے پہلے بائیک رائیڈر کو قمیص اور موبائل فون دیا تھا۔
کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ساحل سے واپس آیا تو رائیڈر قمیص اور سامان سمیت غائب ہو چکا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست وصول کر لی ہے، کارروائی جاری ہے۔