میرپورخاص، سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
میرپور خاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، ناروال، بہاولپور میں آج بارش کا امکان ہے۔
پاکپتن، بہاولنگر، شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت معمول سے زیادہ ہوگئی، ایم 2 لاہور اسلام آباد شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر راہولی، گکھڑ، وزیر آباد سے گجرات تک شدید دھند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بحیرۂ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، طوفان بننے کا امکان
— فائل فوٹوشمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن اب ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے 12 گھنٹے میں طوفان بننے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے، اس کے اثر سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیرِ اثر سمندر میں طغیانی بھی رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔