برطانیہ : طویل انتظار ختم،پاکستانی عازمین حج کیلئے پاسپورٹ دفاتر میں سہولیات متعارف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:محسن سپیڈ پاکستان کے ساتھ بیرون ملک بھی چھا گئی، پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی عازمین حج کیلئے پاسپورٹ دفاتر میں سہولیات متعارف کرا دیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستانی عازمین حج کی مشکل آسان ہوگئی ،دیار غیر میں مقیم پاکستانی بغیر کسی رکاوٹ کے پاسپورٹ کی تجدید کروا سکیں گے ، وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ یا تجدید کیلئے طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔
گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق ،سات زخمی
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عازمین حج کیلئے قطاریں ختم کروا دیں ، مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو، بریڈ بورڈ کے پاکستانی مشنز میں بھی سہولت میسر ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہتے ہیں عازمین حج کو پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پہلی دفعہ پاکستانی پاسپورٹ اپلائی کرنے پر کلیئرنس کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کرکے یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
شہباز شریف نے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو موثر سیکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موثر اور پیشہ وارانہ منصوبہ بندی کی بدولت یوم عاشور کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات لیے۔