ملک میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے ، بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد نظارے حسین ہوگئے ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، موٹروے بند ، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا ۔ دوسری طرف مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج بھی برقرار ہے جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ، لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بند رکھا گیا ہے۔
قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ دھند کے باعث لاہور آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، متعدد پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: ملائیشیا میں حالیہ طوفان کے باعث تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں حالیہ طوفان نے دیوہیکل تودوں کو بھی اپنی جگہ سے ہٹا دیا ہے، جو بالاآخر زمین کی جانب گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے بعد قیامت خیز لینڈ سلائڈنگ میں تودوں کے باعث ہلاک شدگان میں7 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفان اور بارشوں نے گزشتہ 30 سالہ تاریخ کی شدید ترین تباہی مچائی ہے۔
مذکورہ حوالے سے ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں تودے گرنے کے 30 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، جن سے متعدد سڑکیں بھی مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر ریاست صباح میں 1996ءمیں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں عماتیں سیلاب میں تباہ ہوگئی تھیں۔