بھارت: 5 سال کے دوران 64 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، دلت لڑکی کا دلخراش انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ایک دلت لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران 64 افراد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک کونسلنگ سیشن کے دوران لڑکی کے انکشاف پر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمات درج کرلیے گئے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کہ ایک این جی او اپنے معمول کے فیلڈ وزٹ کے طور پر لڑکی کے گھر پہنچی، لڑکی کی جانب سے 5 برسوں کے دوران ہونے والی خوفناک صورتحال بیان کیے جانے کے بعد این جی او نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو اس کی اطلاع دی۔
اپنے کونسلنگ سیشن کے دوران لڑکی نے دعویٰ کیا کہ جنسی زیادتی اس وقت شروع ہوئی جب وہ صرف 13 سال کی تھی اور اس کے پڑوسی نے اس کے ساتھ فحش مواد شیئر کیا، وہ اب 18 سال کی ہے۔
اپنے اسکول میں کھیلوں میں سرگرم رہنے والی لڑکی نے تربیتی سیشن کے دوران بھی جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف کیا، اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس کی کچھ ویڈیوز زیر گردش ہیں ۔
پولیس نے بتایا کہ اب تک 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
مقدمہ درج کرانے والے عہدیدار نے کہا کہ معاملے کی نوعیت سنگین ہے، لڑکی کے ساتھ اس وقت سے بدسلوکی کی گئی جب وہ 8ویں کلاس میں تھی اور عوامی مقامات پر بھی اس کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنسی زیادتی کے دوران
پڑھیں:
آزادکشمیر میں دلخراش واقعہ: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔
رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔
بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر لڑکی کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔