UrduPoint:
2025-04-25@11:46:30 GMT

لاس اینجلس میں آگ سے ہالی وڈ کے کئی ستارے بے گھر ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

لاس اینجلس میں آگ سے ہالی وڈ کے کئی ستارے بے گھر ہوگئے

لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے ہالی وڈ کے کئی ستاروں نے اپنے مکان کھو دیے ہیں جن میں43 سالہ پیرس ہلٹن کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی سی فرنٹ ملیبو کی رہائش گاہ کو ٹی وی پر جلتے ہوئے دیکھا انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ دل شکستہ ہی میرا دل ان لوگوں کے لیے دکھتا ہے جو اب بھی خطرے میں ہیں یا بڑے نقصان پر سوگ منا رہے ہیں یہ تباہی ناقابل تصور ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پانچ پالتو پومیرینی کتوں کے ساتھ گاڑی میں ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ایک ہوٹل میں پناہ لینے کے لیے جا رہی ہیں دو مرتبہ آسکر جیتنے والے اداکار انتھونی ہاپکنز جو”دی سائلنس آف دی لیمبز“ میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں کی مہنگی رہائش گاہ اس آگ سے مبینہ طور پر تباہ ہو گئی تصاویر میں دکھایا گیا کہ 87 سالہ ہاپکنز کی جائیداد مکمل طور پر جل گئی تاہم ہاپکنز نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا.

اداکارجیف بریجزجنہوں نے فلم’ ’دی بگ لیباﺅسکی“ کے لیے مشہور اور آسکر ایوارڈیافتہ جیف بریجز نے بھی ملیبو کی رہائش گاہ کھو دی ہے جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتے تھے. ہالی وڈفلم ”وین ہیری میٹ سیلی‘ ‘کے ستارے بلی کرسٹل نے بتایا کہ ان کا 46 سال پرانا گھر تباہ ہو گیا جس میں صرف ایک ٹینس کورٹ باقی رہ گیا 76 سالہ کرسٹل نے اپنی بیوی جینس کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ الفاظ اس تباہی کی وسعت کو بیان نہیں کر سکتے جس کا ہم مشاہدہ اور تجربہ کر رہے ہیں.

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’ ’شٹز کریک“اور’ ’امریکن پائی“ کے اداکار یوجین لیوی کا گھر مکمل طور پر جل گیا انہوں نے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ وہ اپنے محلے سے کالے دھوئیں کے درمیان سے گزر کر نکلے”وزین“ کے اداکار جان گڈمین کا گھر بھی اس آگ کی زد میں آیا ہے پیپل میگزین کی شائع کردہ تصاویر میں ایک جلے ہوئے ملبے کے ڈھیر کو دکھایا گیا ہے گڈمین نے جنہوں نے ”دی بگ لیباﺅسکی‘ ‘میں بھی کام کیا ابھی تک اپنے گھر کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا.

مشہور فلم ”سٹار وارز“ کے ستارے مارک ہیمیل نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو بتایا کہ وہ اپنی ملیبو کی رہائش گاہ سے اپنی بیوی اور پالتو کتے کے ساتھ بچ نکلے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایک سڑک سے گزرے جس کی دونوں جانب آگ بھڑکی ہوئی تھی تاہم 73 سالہ ہیمیل نے تصدیق نہیں کی کہ آیا ان کا گھر تباہ ہو گیا تھا لیکن انہوں نے بتایا کہا کہ ان کا خاندان اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہا تھا.

ہالی وڈفلم ”ڈرٹی ڈانسنگ“ کی اداکارہ جینیفر گرے نے بھی آگ میں اپنا گھر کھو دیا ہے ان کی بیٹی نے انسٹاگرام پر لکھاکہ کل رات میری ماں کا گھر جل کر خاک ہو گیا ”دی پرنسس برائیڈ“ کے ستارے کیری ایلز نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کا گھر تباہ ہو گیا انہوں نے پہلے ایل اے کی پہاڑیوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو دور سے آگ کو دکھا رہی تھی.

گولڈن گلوبز کے نامزد امیدوار ایڈم براﺅڈی اور ان کی اداکارہ بیوی لیٹن میسٹر مبینہ طور پر پیسیفک پیلیسیڈز میں اپنے گھر سے محروم ہو گئے ہیں پیپل میگزین کی شائع کردہ تصاویر کے مطابق ”ویپلیش“ کے ستارے مائلز ٹیلر اور ان کی بیوی کیلئی ٹیلر کا گھر اس آگ میں تباہ ہو گیا ”ٹاپ گن: میورک“ کے اداکار ٹیلر نے تاہم اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا.

ایمی جیتنے والے اداکار جیمز وڈز نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں آگ کو ان کے پیسیفک پیلیسیڈز کی پراپرٹی کے قریب درختوں اور جھاڑیوں کو لپیٹ میں لیتے ہوئے دکھایا گیا 77 سالہ وڈز نے لکھاکہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ ہمارا خوبصورت چھوٹا سا گھر پہاڑیوں میں اتنی دیر تک قائم رہا یہ کسی پیارے کو کھونے جیسا محسوس ہوتا ہے. خوفناک آگ نے آسکر جیتنے والی جیمی لی کرٹس کو بھی انخلا پر مجبور کر دیا انہوں نے انسٹاگرام پر لکھاکہ ہمارا پیارا محلہ ختم ہو گیا ہمارا گھر محفوظ ہے بہت سے دوسرے لوگوں نے سب کچھ کھو دیا انہوں نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ لاس اینجلس میں آگ سے متاثرہ افراد کو 10 لاکھ ڈالر دے رہی ہیں.

دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف آگ سے اربوں ڈالر کے نقصان ہالی وڈ کے اداکار اور متاثرعلاقوں کے رہائشی صدمے کا شکار ہیں تو دوسری جانب انشورنش کمپنیوں نے آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گھروں‘عمارتوں ‘گاڑیوں اور دیگر انشورڈ سامان کی انشورنس ادا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی انشورنس کمپنیوں نے پچھلے سال ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر بھی انشورنس کلیم ادا کرنے سے انکار کردیا تھا.

آگ سے متاثر لوگ اور امریکی عوام انشورنس کمپنیوں کے اس رویے پر خاصے برہم ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر انشورنس کمپنیوں نے قدرتی آفات سے تباہ ہونے والے گھروں‘عمارتوں ‘گاڑیوں اور دیگر سازوسامان کی انشورنس ادانہیں کرنی تو وہ واضح طور پر شہریوں کو بتائیں کہ قدرتی آفات جیسے سمندری طوفان‘برفانی طوفان‘بگولوں اور آگ سے تباہ ہونے والے مکانات‘عمارتوں ‘گاڑیوں وغیرہ کی انشورنس ادا نہیں کریں گی ان کا کہنا ہے کہ شہری ساری زندگی انشورنس کی رقم اداکرتے ہیں اور اربوں ڈالر سالانہ منافع کمانے والی انشورنس کمپنیوں کا قدرتی آفات میں رویہ بدل جاتا ہے .

دوسری جانب انشورنس انڈسٹری کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں لگی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آگ ثابت ہو سکتی ہے جس میں بیمہ شدہ نقصانات آٹھ بلین ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ اس شہر میں امریکہ کے مہنگے ترین گھر بنے ہیں انشورنس کے حوالے سے 2018 میں شمالی کیلیفورنیا کے پیراڈائز قصبے کے قریب لگی آگ اب تک کی سب سے مہنگی آتش زدگی ثابت ہوئی تھی جس میں انشورنس کو تقریباً 12.5 بلین ڈالرکا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا کیمپ فائر کے نام سے جانے والی اس آگ میں 85 افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زیادہ بے گھر ہوئے تھے.

موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے فائر فائٹرز کو امید کی کرن نظر آ رہی ہے مگرذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کم از کم اگلے ہفتے تک بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے یعنی حالات آگ کے لیے سازگار ہیں شہر کے مختلف حصوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے اور ٹریفک جام ہے متعدد سکول اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کو بند کردیا گیا ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انشورنس کمپنیوں لاس اینجلس میں کی انشورنس کے اداکار کے ستارے انہوں نے نہیں کی نہیں کر کے ساتھ کا گھر کھو دی کے لیے ہیں کی

پڑھیں:

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ، املاک تباہ، متعدد رابطہ سڑکیں بند، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی

گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا، جب کہ 4 روز کی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کے بعد موسم میں بہتری آئی ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسم کے پیٹرن بے ترتیب ہو گئے، پہاڑی علاقے میں کئی مہینوں کے دوران تیز بارش اور برفباری دیکھی گئی، جب موسم نسبتاً بہتر ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق منگل کے روز دیامر کی وادی درال کے گاؤں چیچلا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔

گرنے والی چٹانوں نے ایک گھر، مویشیوں کی پناہ گاہوں، درختوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ نے علاقے کے دور دراز علاقوں میں کئی رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

بالائی ہنزہ میں چیپورسن روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گیا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا علاقے کے دیگر حصوں تک رسائی منقطع ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی شاہراہ قراقرم، بلتستان روڈ اور دیگر اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

کئی علاقوں خاص طور پر غذر اور گھانچے میں انٹرنیٹ، موبائل سروسز اور بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

مقامی لوگوں نے بجلی اور مواصلاتی خدمات کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

استور میں لینڈ سلائیڈنگ سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا۔

مقامی رہائشی عقیل حسین باقری نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ استور کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برفباری اور بارش کے بعد کئی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جس کی وجہ سے دسخم گاؤں میں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ دسخرم کے متاثرہ لوگوں کو پناہ اور ان کی دوبارہ آبادکاری کا انتظام کرے۔

علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے پر گھانچے اور استور اضلاع کے متعدد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز گھانچے میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران چٹانیں گرنے سے ایک غیر ملکی سیاح ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

اسکردو میں مٹی کے تودے گرنے سے ماں اور اس کی دو بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا دورہ
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے دیگر عہدیداروں نے یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ کیا، اور نئے نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم کا جائزہ لیا۔

ایک بیان کے مطابق وزیر نے گلیشیئرز کے پگھلنے اور گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادی کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

کمشنر بلتستان کمال خان، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین نے وفد کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افسران ہلاک
  • غزہ: ملبے تلے لاپتہ افراد کی باوقار تجہیزوتکفین کی دلدوز کوشش
  • 62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • ہم جنس پرست ہالی ووڈ اداکارہ نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرلی
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ، املاک تباہ، متعدد رابطہ سڑکیں بند، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا،عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا،عمران خان
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے