روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے ہو رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے ہو رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن( شاہ خالد خان )ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے ہو رہی ہے۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات طے ہو رہی ہے لیکن ریپبلکن نے دونوں رہنما و ں کے درمیان بات چیت کے لیے کوئی ٹائم لائن پیش نہیں کی۔ٹرمپ نے ریپبلکن گورنرز کے ساتھ ملاقات سے پہلے ریمارکس میں کہا کہ وہ ملنا چاہتے ہیں اور ہم اسے ترتیب دے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ کے بارے میں کہا کہ صدر پیوٹن ملنا چاہتے ہیں جس کے بارے میں وہ عوامی سطح پر بھی کہہ چکے ہیں اور ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہوگا یہ ایک خونی گندگی ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا تھا کہ پیوٹن ٹرمپ کی رابطے کی خواہش کا خیرمقدم کریں گے لیکن ابھی تک کوئی باضابطہ درخواستیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔
پیسکوف نے کہا کہ پہلے ٹرمپ کا اقتدار سنبھالنے کا انتظار کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔امریکی انتخابات میں کامیابی کے بعد نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور امن و امان بحال کرنے اور کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے روسی صدر سے یوکرین جنگ کو مزید نہ بڑھانے کا بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے بچا جائے کیونکہ یورپ میں امریکی فوج بھی موجود ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر ولادیمیر ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ
پڑھیں:
امریکی صدر نائیجیریا کو دھمکی: اگر عیسائیوں کا قتل نہ رُکا تو بندوقوں کے ساتھ جائیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں عیسائیوں کے مبینہ قتل عام پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اس افریقی ملک کو ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیریا کی حکومت نے ملک میں عیسائیوں کے قتل کو نہ روکا تو امریکا نہ صرف تمام امداد معطل کر دے گا بلکہ اس بدنما ملک میں بندوقوں کے ساتھ داخل ہونے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر نائیجیریا میں ہمارے پیارے عیسائیوں کا قتل عام جاری رہا تو ہم کارروائی کے لیے تیار ہیں، میں محکمہ جنگ کو ہدایت دے چکا ہوں کہ ممکنہ فوجی اقدام کی تیاری رکھے، اگر ہم نے حملہ کیا تو وہ تیز، سخت اور فیصلہ کن ہوگا بالکل ویسا ہی جیسا دہشت گرد عیسائیوں پر حملہ کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نائیجیریا میں عیسائیوں کے خلاف تشدد ایک وجودی خطرہ بن چکا ہے اور اس کے پیچھے انتہا پسند ملوث ہیں جو بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کر رہے ہیں، نائیجریا فوری اور مؤثر اقدامات کرے ورنہ امریکا سخت ردعمل دینے پر مجبور ہوگا۔
تاحال ابھی تک نائیجیریا کی حکومت کی جانب سے ٹرمپ کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔