کراچی:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو ملنے والی عدم سہولیات پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان اور ایس این جی پی ایل کے کوچ محمد حفیظ پی سی بی پر برس پڑے اور انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ روم ہی موجود نہیں جبکہ کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم انتہائی ناقص ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی سی بی اپنی ترجیحات پر غور کرے، چیمپینز کپ کو کامیاب کرانا تھا کرادیا،فرسٹ کلاس پر کسی کی توجہ نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ سے پلیئرز نکال کر اسٹرائیکر کیمپ میں بھیجا جارہا ہے جبکہ اسٹرائیکر کیمپ آف سیزن میں ہونا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فخر زمان چیمپینز ٹرافی میں واپس آئے تو یہ اچھا ہے، امید ہے صائم ایوب چیمپینز ٹرافی سے باہر نہیں ہوں گے، صائم ایوب اگلے دس  سےپندرہ سال پاکستان سے کھیل سکتا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنا اچھی بات ہے لیکن ڈومیسٹک مقابلوں کو بھی اہمیت دی جائے، پی سی بی فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی اہمیت دے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو پی ایس ایل کے لیے ریلیز نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پریزیڈینٹ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ایچ پی سی اول گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم پر ٹیموں کے لیے سہولیات کا فقدان رہا، کھلاڑیوں کے لیے ڈریسنگ روم نہیں جبکہ واش روم جیسی بنیادی سہولت بھی نہیں دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرسٹ کلاس محمد حفیظ پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔

پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز اور چیف فنانشل آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 3 چیف انجینئرز بھی اپنے عہدوں سے فارغ کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے غفلت کے ذمے دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جنہیں تاخیر سے بچائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو مزید انکوائری کےلیے 2 ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان
  • کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟
  • ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! کرکٹ نہیں کھیلیں گے
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • ناقص منصوبہ بندی کے نقصانات
  • این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی